:اور ہر طرح کے
کرناٹک میں نندنی دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ، جانیے ... کیرالہ کانام ہوگا تبدیل ! ... یو اے پی اے کیس میں گرفتار پاپولر فرنٹ کے رہنماؤں ... ہندوتوا لیڈرکی شکایت کے بعد غیر قانونی قبضے کے نا ... آئین کی کاپی کے ساتھ راہل گاندھی نےلوک سبھا رکن کے ... لگ رہے تھے جئے شری رام کے نعرے تو اویسی نے جئے فلسط ... ہندوستان میں تیار کی گئی ۵۰ دوائیں سوالات کے دائر ... شروع ہوا شہہ اور مات ک کھیل : آزاد ہندوستان کی تار ...

نئی دہلی : 24فروری2018(فکروخبر /ذرائع) جی ایس ٹی پر عمل درآمد کے لئے قائم کابینی گروپ نے بین الاقوامی مال ٹرانسپورٹ کے لئے ای وے بل کا نظم یکم اپریل سے نافذ کرنے کی سفارش کی ہے جب کہ ریاست کے اندر ای وے بل بعد میں مرحلہ وار طریقے سے نافذ کیا جائے گا۔بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کی صدارت میں گروپ کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔میٹنگ میں جی ایس ٹی ریٹرن کو آسان بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا لیکن اس سلسلے میں کوئی اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ بین الاقوامی ای وے بل سسٹم یکم فروری سے نافذ کرنے کے لئے نوٹیف یکیشن جاری کردیا گیا تھا لیکن پہلے ہی دن ای وے بل سسٹم کریش کرجانے کی وجہ سے اسے ملتوی کرنا پڑا۔
سشیل مودی نے بتایا کہ میٹنگ میں پورٹل ڈیولپ کرنے والی ایجنسی نیشنل انفارمیٹک سینٹر نے ایک ڈیمودیا ہے۔ پورٹل کو نئے سرے سے تیار کیا گیا ہے اور تجربہ کے دوران روزانہ ساڑھے چھ لاکھ ای وے بل تیار ہورہے ہیں۔دو مرتبہ لوڈ ٹسٹ بھی کیا گیا ہیں ان میں ایک دن میں زیادہ سے زیادہ پچاس لاکھ ای وے بل تیار ہوئے ہیں۔ تیسرالوڈ ٹسٹ بھی اگلے دو دن میں ہونا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں اس سسٹم کو نافذ کرنے پر روزانہ پچیس سے پچاس لاکھ ای وی بل تیار ہونے کا اندازہ ہے جس کے لئے پورٹل اہل ہے۔ اس لئے یکم اپریل سے ای وے بل سسٹم نافذ کرنے کی سفارش جی ایس ٹی کونسل کو کی جائے گی۔ کونسل اس پر آخری فیصلہ لے گا۔جی ایس ٹی نافذ ہونے کے بعد 50 ہزار روپئے یا زیادہ کے مال کو ایک ریاست سے دوسری ریاست یا ریاست کے اندر 10کلو میٹر یا زیادہ دوری تک لے جانے کیلئے الیکٹرانک پرمٹ کی ضرورت ہوگی۔اس الیکٹرانک بل کو ہائی وے بل کہتے ہیں جو جی ایس ٹی این نیٹورک سے تعلق رکھتا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |