English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی رابطہ ادب اسلامی کی جانب سے جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے زیر اہتمام 4 سے 6فروری منعقد ہورہا ہے کل ہند سمینار

share with us
jambia_islamia_bhatkal

سمینار کا موضوع ’’ مفکر اسلام حضرت مو لا نا سید ابو الحسن علی حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی علمی و دعوتی خدمات ‘‘

بھٹکل۔3/ فروری۔2018 (فکرو خبر نیوز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں کل 4 / فروری سے مفکر اسلام حضرت مو لا نا ابو الحسن علی حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی علمی و دعوتی خدمات کے عنوان پر مو لا نا ابوالحسن علی اسلامک اکیڈمی کے اشتراک اور جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے زیر اہتمام کل ہند عالمی رابطہ ادب اسلامی کا سمینار منعقد ہو نے جا رہا ہے ،جس کے لئے مہمانان کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ، اور تیاریاں کا فی زورو شور پر ہیں ،اس بات کی اطلاع جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کنوینر پروگرام مو لا نا محمد الیاس ندوی نے دی ،

اخباری نمائندوں کو پروگرام کی تفصیلات فراہم کراتے ہوئے کہا کہ مولا نا نے کہا کہ اس سے قبل مو لا نا رحمۃ اللہ علیہ کی حیات وخدمات پر مختلف سمینار منعقد ہو چکے ہیں لیکن یہ عالمی سطح کا پہلا سمینار ہے جو مولا نا کے طرز فکر اور دعوتی و دینی خدمات پر منعقدہو نے جا رہا ہے ، مولانا نے اس سمینار کے مقاصدپر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مو جودہ دور میں حضرت مولانا رحمۃ اللہ علیہ کے دعوتی منہج واسلوب کی زیادہ ضرورت محسوس ہو نے پر عالمی سمینار کے انعقاد کی تجویز ندوہ کی شوری میں پیش ہو ئی لیکن بعض اسباب کی بنا پر یہ فیصلہ ہوا کہ اس کا نعقاد ندوہ کے بجائے کسی دوسری جگہ کیا جا ئے ، جس پر ناظم ندوۃ العلماء صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ مو لا نا رابع حسنی ندوی نے کہا کہ ندوہ کے علاوہ اگر کسی دوسری جگہ اس کا انعقاد ہو گا تو وہ صرف شہر بھٹکل ہے ،لہذا سرپرست جامعہ حضرت مولانا موصوف کی ایماء پر یہ سمینار یہاں منعقد ہورہا ہے۔مہتمم جا معہ اسلامیہ بھٹکل مو لا نا مقبول احمد صاحب کو بٹے ندوی نے پریس ریلیز سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہمارے لئے خوشی کا موقع ہے کہ اس عالمی سمینار کے انعقاد کی ضیافت کی سعادت جامعہ کو حا صل ہو رہی ہے ،جو یقیناً جامعہ اسلا میہ بھٹکل کے ذمہ داران اساتذہ وطلباء کے لئے خوشی کی بات ہے ،جس میں عالم سلام کے چنیدہ مہمان تشریف لا رہے ہیں جن کی ضیافت کا موقع بھی انہیں نصیب ہو رہا ہے ،اور اس بہانے عوامی ربط کو مستحکم کر نے اور آپسی تعلقات کو مزید مستحکم کر نے کا بھی ایک اچھا موقع نصیب ہو تا ہے ، استاد حدیث و فقہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل مو لانا خواجہ معین الدین اکرمی ندی مدنی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ مو لا نا رحمہ اللہ پو ری دنیا کے لئے ایک مثالی شخصیت تھے ،جنھوں نے اپنی امت کے اندر جس انداز اور اسلوب سے دعوتی فریضہ کی انجام دہی کی کوشش کی وہ ہمیں اختیار کر نے کی ضرورت ہے ،مو لانارحمۃ اللہ علیہ جامعہ کے سرپرست تھے ، اہل بھٹکل سے ان کا خصوصی تعلق تھا ،جس کی بنا پر ارباب ندوہ نے خواہش کی کہ بھٹکل میں حضرت مولانا رحمۃ اللہ علیہ پر سمینار کا انعقاد کیا جا ئے ، ،اس موقع پر مہتمم مدرسہ رحمانیہ منکی مو لا نا شکیل سکری ندوی نے بھی خوشی کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ شروع سے اہل جامعہ کا ان پر کرم رہا ہے ،جب بھی بڑے مہمانان کی آمد ہو تی ہے تو ضرور انہیں استفادہ کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں ،اس بار بھی اہل جامعہ سے یہ خواہش کی گئی تھی کہ سمینار کی ایک نشست منکی میں منعقد کر نے کی اجازت دیتے ہو ئے اس کو بھی سعادت بخشی جا ئے ،جس کو اہل جامعہ نے شرف قبولیت سے نوازا ،اس موقع پر مو لا نا نعمت اللہ صاحب نے بھی پروگرام کی تیاریوں کے سلسلہ میں کہا کہ اساتذہ ،طلباء اور شہر کے دیگر حضرات سب مل جل کر تیاریوں میں لگے ہو ئے ہیں ، اور مہمانوں کے استقبال کے لئے تیار ہیں ،واضح رہے کہ اس کل ہند سمینار کے آغاز سے قبل کل ہند حلقہ پیام انسانیت یونٹ بھٹکل کی جانب سے آپسی بھائی چارگی کو فروغ دینے کے لیے برادرانِ وطن کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں کنداپور سے کمٹہ تک کے تعلیم یافتہ لو گوں کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے جس میں بطورِ مہمان خصو صی آئی جی پی منگلور ہیمنت نمبالکر، ڈپٹی کمشنر اتراکنڑا شر کت کر رہے ہیں ،اس کے ساتھ ساتھ مر ڈیشور مندر کے سوامی جی ، مقامی ایم ایل اے منکال ایس وائیدیا وغیرہ کئی اہم ذمہ داران برادران وطن شریک ہو ں گے ،جن کے لئے ظہرانہ کا بھی نظم رکھا گیا ہے ،اس جلسہ کا بنیادی مقصد دینی اداروں، مساجد مدارس کے تعلق سے ان کے اندر موجود غلط فہمیوں کا ازالہ ہے۔ اس اہم پروگرام کی صدارت کل ہند حلقہ پیام انسانیت کے صدر حضرت مو لا نا سید محمد رابع حسنی ندوی مدظلہ العالی، کل ہند پیام انسانیت کے جنرل سکریٹری مو لا نا سید بلال صاحب حسنی ندوی کا خصو صی خطاب ہو گا ، اس کے علاوہ کل ہند حلقہ پیام انساین یونٹ بھٹکل کی جانب سے ضلعی سطح پر موجودہ دور میں آپ ﷺ کی تعلیمات با عث رحمت کے عنوان پر مقالہ نویسی کا مقابلہ منعقد ہوا تھا ، جس میں تقریبا 1000طلباء نے شرکت کی ،جس میں اکثریت غیر مسلموں کی تھی ، ان میں ممتاز طلباء کو گراں قدر انعامات سے نوازا جا ئیگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا