English   /   Kannada   /   Nawayathi

الفلاح یوتھ سروس آرگنائزیشن کی جانب سے دو روزہ عظیم الشان مسابقہ کو ئز خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام کو پہنچ

share with us
al falah bhatkal

پرنس منکی نے حا صل کیا پہلا مقام دوسرے نمبر پر وائی ایم ایس اے بھٹکل رہی 

بھٹکل۔3/ فروری۔2018 (فکرو خبر نیوز) الفلاح یوتھ سروس آر گنائزیشن کی جانب سے سر پرست الفلاح مو لا نا مقبول احمد ندوی کی زیرسر پرستی سیرت النبی ﷺ اور مسلم سائنسداں کے عنوان پر بھٹکل ، مر ڈیشور اور منکی کے اسپورٹس سینٹروں کے مابین منعقدہ دو روزہ کو ئز مسابقہ کل رات بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ،جس کے فائنل مقابلہ کے کٹھن مر حلہ میں پرنس منکی نے وائی ایم ایس اے کو شکست دیتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا،

الفلاح اے اور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے نمبرات مساوی ہو نے کی صورت میں دو نوں ٹیموں کو سوم قررا دیاگیا ،اس کے علاوہ جملہ اسپورٹس سینٹروں اور ان کے مساہمین کو انعامات اور سند سے نوازا گیا ،پروگرام کا آغاز جمعرات بعد نماز عصر ہوا ،جس کی دوسری نشست جمعرات بعد نماز عشاء منعقد ہو ئی ،جس میں سر پرست الفلاح و مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مو لا نا مقبو احمد کو بٹے ندوی نے مسابقہ کی کی غرض وغایت اور منتخب عنوان کی اہمیت اور اس کی ضرورت پر روشنی ڈالتی ہو ئے کہا کہ اللہ کے رسول ﷺ پر جو وحی انسانوں کی رہنمائی کے لیے نازل کی گئی وہ اقرا تھی جو تعلیم اسلام کا پہلا حکم ہے اور یہی تعلیم کا اصل مقصد ہے ، مو لا نا نے سائنس کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ کائنات میں چھپی ہو ئی جملہ حقیقتوں کا نام سائنس ہے ،ہماری نظروں سے باہر اور ہماری پہنچ سے باہر جو اشیاء ہیں اس کو دریافت کر نے کا نام سائنس ہے ، اور اللہ تعالی نے کائنات میں غورو تدبر کر نے کی دعوت دی ہے ،مو جودہ دور میں مسلمانوں کی کوتاہی پر توجہ دلا تے ہو ئے کہا کہ حقیقت میں ان ٹیکنالوجی اور دیگر سائنسی تجربات سے سب سے پہلے ہمارے مسلم سائنسدانوں نے دنیا کو روشناس کرا یا ،مگر آج ہمارے نوجوان خود اپنی تاریخ سے ناواقفیت کی بنیاد پر احساس کمتری کا شکار ہیں ، اس عظیم الشان کو ئز مسابقہ کا انعقاد اسی وجہ سے رکھا گیا کہ تا کہ نوجوانوں کو اپنے اسلاف کی تاریخ سے روشناس کراتے ہو ئے ان کے اندر بیداری پیدا کر نے کی کوشش کی جائے ،اس کے ساتھ ساتھ مہمان خصو صی کے طور پر شر کت کر نے والے اے جے اکیڈ می کے چیر مین اور درجنوں کتابوں کے مصنف جناب عبد اللہ جاوید صاحب نے بہترین طرز پر اور اہم عنوان پر کو ئز مسابقہ کے انعقاد پر الفلاح کے ذمہ داران کو مبارکبا دیتے ہو ئے کہا کہ مسلم سائنسدانوں میں کئی ایک سائنس داں کے کارناموں کا ذکر کر تے ہو ئے کہا ان کو اس میدان میں ابھار نے اور ترغیب دلانے والی چیز خود دین اسلام تھا ، جو ہمیں کائنات میں غوروفکر کر تے ہو ئے خالق کائنات تک پہنچنے کی دعوت دیتا ہے ،انھوں نے نوجوانوں سے اپیل کر تے ہو ئے کہا کہ وہ بھی اپنے اسلاف کی طرح اس میدان میں آگے بڑھیں ،اس کے لئے وہ علماء کی سر پرستی میں دینی تعلیمات کا مطالعہ کر تے ہو ئے قرآن کے پیغامات کو سمجھنے کی کوشش کریں ، آخری نشست سے خطاب کر تے ہو ئے استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل وقاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مو لا نا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی مدنی نے کہا زندگی تمام مسائل کا حل آپ ﷺ کی زندگی میں موجود ہے ،ہمارے معاملات اور آپسی میل ملاپ کے اندر لو گوں کے ساتھ کس طرح معاملہ کیا جا ئے ، اور ہمارے ملک کے اندر مخلتف مذہب کے لوگ بستے ہیں جن کے ساتھ کس طرح کا برتاؤ کیاجانا چاہیے۔ ،آپ ﷺ نے اپنی زندگی میں جس کام پر سب سے زیادہ زور دیا تھا وہ دعوت پر دیا تھا ،ہم اپنے اقوال افعال ، اخلاق و کر دار سے سیرت کا عملی نمونہ پیش کر نے والے بنیں ،استاد تفسیر جامعہ اسلامیہ بھٹکل بانی وجنرل سکریٹری مو لا نا ابوالحسن علی اکیڈ می اپنے پر مغز خطاب میں نوجوانوں کی تربیت کے لئے اس انوکھے کو ئز مسابقہ کے انعقاد پر الفلاح کے جملہ ذمہ داران وراکین کی خدمت میں مبارکبادی پیش کر تے ہو ئے کہا کہ ہم اس طرح کے پروگرامات مخلتف عنوانات اور پلیٹ فارم سے منعقد کر تے رہیں ، تاکہ نوجوان اپنی تاریخ سے واقف ہو جا ئیں ،ہمارا ماضی بھی تابناک ،حال بھی روشن اور مستقبل بھی ان شاء اللہ روشن رہے گا ،مو لا نا نے کہا کہ نوجوان اپنی تاریخ سے واقف ہو کر ایک نئے عزم و حوصلے کے ساتھ آگے بڑھیں ، تاکہ پھر سے اسلام کا بول با لا ہو ، اور اسلام پر ہمارا اعتماد بحال ہو جا ئے ،اس کے علاوہ جنرل سکریٹری الفلاح جناب قمری بلال نے کلمات تشکر ادا کئے ، محاسب الفلاح جناب جو باپو اسماعیل صاحب نے استقبالیہ کلمات پیش کئے ، اور صدارتی خطاب میں صدر الفلاحج جناب قمری عرفات صاحب نے تمام لو گوں کو شکریہ ادا کر تےہو ئے دعا کی کہ اللہ اس کو قبولیت سے نوازے ،جب کہ اس پروگرام میں نظامت کے فرائض مولوی عبد النور فکر دے ندوی اور مولوی عبد اللہ شریح کو بٹے ندوی اور کنوینر مسابقہ مو لا نا وصی اللہ صاحب ندوی نے نہایت بہترین اور دلچسپ انداز میں ادا کئے ،جس کی سامعین نے بہت سراہنا کی ،سوالات کو ترتیب دینے اور مسابقہ کے نمبرات کو مرتب کر نے میں جناب مزمل خجو ندوی نے اہم رول ادا کیا ،اخیر میں انعامی تقریب منعقد کی گئی ،جس میں ممتاز ٹیموں کے ساتھ ساتھ جملہ ٹیموں کے مساہمین کو انعامات اور سند سے نوازا گیا ،پروگرام میں خدمت کر نے والے افراد کو بھی انعامات سے نوازا گیا ،اس موقع پر مو لا نا مقبول احمد ندوی ، مولا نا الیاس ندوی ، مولا نا خواجہ ندوی ، مو لا نا سید ہاشم نظام ندوی جناب قمری عرفات صاحب ، جناب قمری بلال ،اور مو لا نا اشادصدیقی وغیرہ موجود تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا