English   /   Kannada   /   Nawayathi

اکٹیو ا (Activa) اور اس طرز کی موٹر سائیکل چلانے والے ہوشیار رہیں!!!

share with us
avtiva

بھٹکل 09؍ فروری 2018(فکروخبر نیوز) شہر میں جتنی کثرت اکیٹیوا اور اس طرز کی موٹر سائیکلوں کی ہے شاید ہی کہیں اور اس طرز کی موٹر سائکلیں اتنی تعداد میں موجود ہوں ۔ عام طور سے اس طرح کے موٹر سائیکل چلانے والوں کی عادت ہے کہ وہ اپنا بٹوہ ، موبائل فون اور دیگر قیمتیں اشیاء اس کی سیٹ کے نیچے موجود جگہ (ڈکی) میں رکھتے ہیں ۔ مشاہدہ میں یہ بات آئی ہے اکثر نماز کے اوقات میں اپنی قیمتی اشیاء اس میں رکھ کر نماز کے لیے چلے جاتے ہیں۔ خبر ہے کہ شہر میں نوعمر لڑکوں کا ایک گروہ اس طرح کے موٹر سائیکلوں کو نشانہ بناکر اس میں موجود قیمتی اشیاء پر ہاتھ صاف کرنے میں سرگرمِ عمل ہے۔

آج جامع مسجد بھٹکل کے قریب جمعہ کی نماز کے دوران قریب ہی میں کھڑی کی گئی ایک موٹر سائیکل کی سیٹ کھلی ہوئی پائی گئی ۔ چھان بین کے دوران پتہ چلا کہ چند نوعمر لڑکوں نے اس کو نشانہ بناکر اس میں موجود قیمتی اشیاء لے کر فرار ہوگئے ہیں ۔ فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ چند دن قبل اس کے ایک رشتہ دار کی ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بناکر اس میں موجود چار ہزار روپئے نقدی اور موٹر سائیکل کے دستاویزات کے ساتھ ڈرائیونگ لائنسنس اور اس طرح دیگر دستاویزات نامعلوم افراد اڑا لے گئے ۔ ایکٹیوا ، میسٹرو ، جوپیٹر ، ایکسیس ، فسینو اور اس طرز کی گاڑیاں چلانے والے ہوشیار رہیں اور اپنی قیمتی اشیاء گاڑی میں ہرگز نہ رکھیں ، کہیں ایسا نہ ہو آپ کی لاپرواہی آپ کے لیے نقصاندہ ثابت ہوجائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا