English   /   Kannada   /   Nawayathi

قانونی بیداری پیدا کرنے کے لیے اے پی سی آر بھٹکل یونٹ نے منعقد کیا عوامی پروگرام

share with us
apcr bhatkal

نوجوان مقرر ولی رحمانی اور بی ٹی وینکٹیش کے پرزور خطابات

بھٹکل۔10/فروری۔2018 (فکرو خبرنیوز ) لوگوں میں قانونی بیداری پیدا کرنے ، جمہوریت اور دستور ہند کو لا حق خطرات سے وقف کرانے اور اس تعلق سے لو گوں میں آگہی اور بیداری پیدا کر نے کے لئے کل رات بعد نماز عشاء تنظیم گراونڈ نوائط کالونی میں اسے پی سی آر کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ،جس میں اے پی سی آر کی مختصراً کار کر دگی کے ساتھ ساتھ مہمان خصو صی کے طور پر تشریف لا ئے رچ لاو کے سابق منجینگ پارٹنر اور کر نا ٹکا ہا ئی کورٹ کے سابق پبلک پروسیکیو ٹر جناب بی ٹی وینکٹیش اور سوشل میڈیا کے مشہور اور نوجوان مقرر ولی رحمانی نے اپنے خیالات اور احساسات لو گوں کے سامنے بیان کئے ۔

بی ٹی وینکٹیش صاحب نے جلسہ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آج کل لو گوں پر ایک طرح کی بے حسی چھا ئی ہو ئی ہے ، مو جودہ دور کا سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ ہم لو گوں نے سوالات کر نا چھو ڑ دیا ہے ،انہوں نے لو گوں پر چھا ئے خوف کے تعلق سے کہا کہ ایک طرح کا خوف ہم پر مسلط ہے ،ہمیں ڈرنے کی کو ئی ضرورت نہیں ہے ، یہ جمہوری ملک ہے ، جمہوریت نے ہر ایک کو حق دیا ہے ، لہذا ہمیں دستور کے دائرہ میں رہتے ہو ئے اس کو سمجھ کر ملک میں ہو نے والے ظلم اور ظالموں کے خلاف آواز اٹھا تے ہو ئے انصاف کا مطالبہ کر نا ہے ،پروگرام میں مہمان خصو صی کے طور پر شریک ہو نے والے ایک دوسرے مہمان انیس سالہ نوجوان ولی رحمانی نے اننت کمار ہیگڈے اور سپریم کورٹ کے چار ججس کی پریس میٹ وغیرہ کا ذکر کر تے ہو ئے کہا کہ ملک کی جمہوریت اور سالمیت پوری طرح خطرہ میں ہے ،مگر ان سب واقعات کے باوجود ہم میں پا ئی جا رہی بے حسی اور لا پرواہی اور عدم بیداری پر افسوسناک ہے ، اگر اب بھی ہم نہ جاگیں تو اور کب جا گیں گے ،انھوں نے مسلما نوں کو بیدار ہو نے کی اپیل کر تے ہو ئے کہا کہ ہم اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر استعمال میں لائیں اور بلاتفریق مذہب ہم ایسے افراد کو اقتدار تک پہنچائیں جو ملک کی ترقی کے لیے کام کر نے کا صالح جذبہ رکھتا ہو ، اس کے علاوہ تاریخ کے مختلف واقعات کا حوالہ سے بھا ئی چارہ اور مل جل کر کام کر نے کی درخواست کی ،اور کہا کہ مو جودہ دور میں جو نفرت کا ما حول ہے اس کو محبت اور مودت ہی سے ختم کیا جا سکتا ہے ،اخیر میں انھوں نے اس کی بھی وضاحت کی کہ کامیابی ا سی میں ہے کہ ہم شریعت کو اور آپؑ کی سنتوں پر عمل پیرا ہوں، اس کے علاوہ ڈاکٹر حنیف شباب نے بھی اس تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ،ساتھ ہی ساتھ چند ماہ قبل رہا ہو نے والے مو لا نا شبیر ندوی نے بھی اپنی درناک اور اذیت ناک روداداور اپنے ساتھ بیتے ہو ئے لمحات کو الفاظ کے پیرائے میں بیان کر نے کی کوشش کی ، صدر جلسہ مولانا محمد زبیرجامعی نے بھی صدارتی کلمات میں مل کر کام کرنے اور آئین کے دائرہ میں ہوتے ہیں پیار ومحبت کا پیغام عام کرنے پر زور دیا جس پر سامعین اشک بار ہو گئے ،ملحوظ رہے کہ پروگرام کا آغاز حسن قاضیا کی تلاوت سے ہوا ، عرباض نے امن اخوت پر نظم پیش کی ،ر قمر الدین مشائخ نے اے پی سی آر کی مختصرا کار کر دگی بیان کی ،جس میں انہوں نے مظلوموں کو انصاف دلانے اور قانونی امداد فراہم کر نے کے تعلق سے مختلف واقعات کا حوالہ دیتے ہو ئے لو گوں سے اس کام میں تعاون کی اپیل کی ،جب کہ نظامت کے فرائض اسماعیل ضوریز نے انجام دئے ،اس موقع پر اے پی سی آر کے ذمہ دارن سمیت شہر کے کئی علماء اور ذمہ داران اسٹیج پر مو جود تھے ،

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا