English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھارت کا فیصلہ فخر کے قابل ،ہمارا موقف مزید مضبوط اور مستحکم : وزیر اعلیٰ

share with us

ذرائع ابلاغ کے مطابق یونائٹیڈ نیشن میں بیت المقدس کو اسرائیل کی راجدھانی تسلیم کرنے کے بارے میں پیش کی گئی قرار داد کے دوران بھارت کی جانب سے امریکی فیصلے کے خلاف ووٹ دینے کی کارروائی کو تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھارت کے اس اقدام پر ہمیں فخر ہے اور اسے ہمارا یقین اور موقف مزید مضبوط و مستحکم ہوا ہے ۔ امریکی صدر کے فیصلے کو حقیقت سے کوسوں دور قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فلسطینیوں کو اپنا حق ملنا چاہیے جس کیلئے وہ برسوں سے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ ادھر ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر عمر عبداللہ نے بھی بھارت کی جانب سے امریکی فیصلے کے خلاف ووٹ دینے کی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا بھارت کیلئے کافی مشکل تھا تاہم 128ملکوں کے ساتھ بھارت نے یکجہتی کا اظہار کرکے ٹرمپ کے فیصلے کو غلط ثابت کیا ۔

 

یرو شلم کے مدعہ پر ہندوستان کے رخ سے مسلمانوں میں خوشی ۔۔سید جنید اشرف کچھو چھوی 

لکھنؤ۔22 دسمبر (2017(فکروخبر/ذرائع) آل انڈیا حسینی سنی بورڈ کے قومی نائب صدر سید جنید اشرف کچھوچھوی نے کہا کہ یروشلم کے مدعا پر امریکا کے رخ کو جہاں ہندوستان سمیت 127 ملکوں نے خارج کیا ۔ اس سے یہ بات پوری طرح ثابت ہو تی ہے کہ اسرائیلیوں کا فلسطین پر قبضہ غیر قانونی ہے ۔ اور فلسطینیوں کی مانگ جائز ہے ۔ اقوام متحدہ میں ووٹنگ سے ایک بات اور ثابت ہو گئی ہے کہ امریکا کی دادا گیری اور ناجائز دھمکی کا دور اب ختم ہوچکا ہے ۔ ہندوستان نے بھی اس مدعہ پر حق کا ساتھ دے کر پوری دنیا کو یہ بتا دیا کہ ہندوستان ہمیشہ سچائی کے ساتھ کھڑا تھا ، کھڑا ہے، اور کھڑا رہے گا ۔ ہندوستان کے اس رویہ سے جہاں عرب ملکوں کے ساتھ ساتھ ،جہاں جہاں مسلمان رہتے ہیں ۔ انہوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ۔ سید جنید اشرف کچھوچھوی نے کہا کہ ہندوستان کی یروشلم پر خارجہ پالیسی قابل تعریف ہے ۔ ا س میں ہندوستان کی فتح ہو ئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تر کی اور یمن حکومت نے جس ہمت کے ساتھ امریکا کے خلاف تجویز پیش کرنے کے ساتھ ہی 125 ملکوں کو اپنے ساتھ کھڑا کیا وہ بھی ایک قابل تعریف قدم ہے ۔ جس کے آنے والے وقت میں دور اندیش نتائج دیکھنے کو ملیں گے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا