English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیر میں حالات کی بہتری کا مرکزی اور ریاستی حکومتوں کا دعوی غلط ، انکاونٹر اور احتجاج جار ی : نیشنل کانفرنس

share with us

ڈاکٹر کمال کا کہنا تھا ہندوارہ میں نوجوان سوموڈرائیور اور خاتون کی ہلاکت ہویا پھر شوپیاں میں جواں سال خاتون کو ابدی نیند سلانے کا واقعہ، ہر بار کوئی نہ کوئی بہانہ تراش کر ہلاکتوں کو جواز بخشنے کی مذموم کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوپیاں کی جواں سال خاتوں کی احتجاج کے دوران ہلاکت کے دعوے اُس وقت جھوٹے ثابت ہوئے جب اُس کے والدین نے یہ انکشاف کیا کہ مذکورہ خاتون کو اپنے گھر میں گولی مار کر ابدی نیند سلادیا گیا۔
نیشنل کانفرنس معاون جنرل سکریٹری نے کہا کہ کریک ڈاؤنوں کے دوران مکانوں اور دیگر مال و جائیداد کو نقصان پہنچانے کا چلن اب عام ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کے نہ تھمنے والے سلسلے میں حالات کی بہتری کی کوئی اُمید نہیں کی جاسکتی ہے۔ ڈاکٹرکمال نے ریاستی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا حکمران اور انتظامیہ عوام کی خدمتگار ہوتی ہے اور لوگ فلاح و بہبود، آرام و آسائش اور راحت کی آس لگا کر ووٹ ڈالتے ہیں اور ایک حکومت معرض وجود میں آتی ہے۔ بدقسمتی سے موجودہ سرکار اب تک ہر محاذ پر عوامی مشکلات و مصائب اور مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے، پی ڈی پی کی سربراہی والی حکومت یہاں کے عوام کو نہ تو بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بناپارہی ہے اور نہ ہی لوگوں میں احساس تحفظ پیدا کر پارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہل ریاست بدترین حکمرانی کے شکار ہیں اور لوگوں کو انتہائی مشکلات و مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کو اب موجودہ حکومت سے کوئی اُمید نہیں، کیونکہ حکومتی سطح پر صرف کشمیر دشمن اور کشمیر مخالف اقدامات ہورہے ہیں ، باقی ماندہ کام نہ ہونے کے برابر ہورہے ہیں۔ لوگوں کے روز مرہ کے مسائل کے تئیں حکومت کی غفلت شعاری پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر کمال نے کہا کہ آئے روز لوگ سڑکوں پر آکر بجلی، پانی اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے۔ لوگوں کو روز مرزہ کی ضروریات کی سپلائی میں کوئی بھی بہتری نہیں آرہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا