English   /   Kannada   /   Nawayathi

پچھلے دنوں ہونے والے تشدد میں ملوث لو گوں کے خلاف گرفتاریاں جاری ، اب تک 180افراد پولیس حراست میں : ایس پی ونایک راؤ پاٹل

share with us

تمام گرفتار شدہ ملزمان کے تعلق سے ہمارے پاس ثبوت اور دلائل مو جود ہیں ،جن کی بنیاد پر ان کو حراست میں لیا گیا ہے ،ہوناور میں ہو نے والے پریش میستا معاملہ کے تعلق سے کہا کہ اس کا معاملہ سی بی آئی کے حوالے کر دیا گیا ہے ،ہمارے پاس موجود تمام کاغذات اور دستاویزات بھی ان تک پہنچائے گئے ہیں ،مزید انھوں نے کہا کہ ان سب معاملات پر گہری نظر رکھتے ہو ئے مجرموں کو گرفتار کر نے کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ،جو مسلسل اس معاملہ پر تحقیقات کر رہی ہے ،ان کی تحقیقات کے بعد ہی ہم نے لو گوں کو گرفتار کیا ہے ، مزید اس معاملہ میں ملوث کئی افراد کے بارے میں پولیس چھان بین کر رہی ہے ،جن کے خلاف بھی جلد کارروائی کی جا ئیگی ،انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں سرسی میں مزید 18 لو گوں کو ان کی بائیک سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے ، بائک ضبطتگی معاملات پر انہوں نے وضاحت کی کہ اس کا معاملہ عدالت کے حوالہ کیا گیا ہے جہاں سے وہ کارروائی مکمل کر نے کے بعد اپنی بائیک حا صل کر سکیں گے ،مو جودہ حالات کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہو ئے ایس پی نے کہا کہ اب پورے ضلع کے حالات بہت ہی پر امن ہے ،لیکن پھر بھی احتیاطی تدابیر کے طور پر ہم نے دوسری جگہ سے منگائی گئی پولیس نفری کو واپس نہیں کیا ہے ،بلکہ وہ بھی فی الحال ضلع کے اندر ہی حالات پر نظر رکھے ہو ئے ہیں ،اس کے علاوہ مزید 300 پولیس ٹریننگ کے مر حلہ سے گذر رہے ہیں ،جن کو بھی بہت جلد ہمارے ساتھ شامل کیا جا ئیگا ، انھوں نے تمام لو گوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حالات کو پرامن بنائے رکھنے میں پولیس کا تعاون رکھیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا