English   /   Kannada   /   Nawayathi

عام شہری تشدد کی لپیٹ میں آکر اپنی جانیں گنوا رہے ہیں ۔۔محبوبہ مفتی

share with us

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تشدد برپا ہونے کے بعد عام شہری اس کی لپیٹ میں آتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی جانیں ضائع ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تشدد کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے اور لوگوں کو چاہیے کہ وہ تشدد سے اجتناب کریں اور مسائل کو پُر امن طریقے سے حل کرنے کیلئے آگے آئیں ۔ انہوں نے بٹہ مرن شوپیاں میں پیش آئے واقعے کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جواں سال خاتون کی ہلاکت سے اس بات کی عکاسی ہو تی ہے کہ حالات کو جان بوجھ کر درہم برہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالات کو بہتر بنانے کیلئے لوگوں کو اپنا تعاون سرکار کو دینا چاہیے نہ کہ تشدد برپا کر کے امن و امان کو درہم برہم کرنے کیلئے اپنی خدمات انجام دیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا