English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلور میں 2کشمیری بھائیوں کو زد کوب کرنے کی کارروائی ناقابل برداشت ۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی

share with us

ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست بنگلور کے سنجے نگر علاقے میں 24سالہ ہوٹل منیجمنٹ کا طالب علم اور اس کے بڑے بھائی کو بس اسٹاپ پر اس وقت زدکوب کیا گیا جب وہ اپنے بلورو گاڑی میں کئی جا رہے تھے اور ایک گروپ نے ان پر دھاوا بول کر کینڈازبان میں سوالات کی بوچھاڑ کی،کینڈئن زبان میں جواب نہ دینے کی پاداش میں طالب علم اور اس کے بڑے بھائی کو لوگوں کی بھیڑ نے انہیں زدکوب کیا اور ان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا یا ۔ وزیر اعلیٰ نے دو کشمیریوں بھائیوں کو زدکوب کرنے اور ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا نے کے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ پر زور دیا کہ اس طرح کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں ،حملہ آوروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنگلو ر میں کشمیری نوجوانوں کو زدکوب کرنے اور ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا نے کی خبر نے انہیں کافی دکھ پہنچا دیا اور انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کسی بھی طرح کی نرمی نہ بھرتی جائے ۔ ادھر بنگلو ر پولیس نے کہا کہ بس اسٹینڈ میں نصب سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج کی بنیاد پر دو کشمیری بھائیوں کو زدکوب کرنے اور ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا نے کی پاداش میں 2افراد کو گرفتار کر کے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا