English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے کی اسکول چلو سرگرمیوں میں امداد کی اپیل

share with us

تقریبا ایک دہائی سے مختلف ریاستوں میں یہ تنظیم اس منصوبہ بندی کو کامیابی سے نافذ کیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق تقریبا ۶۰ فیصدی ہندوستانی عوام اپنی بنیادی تعلیم پوری نہیں کی ہے، جب کے ان میں سے ۹۰ فیصدی لوگ اسکولی تعلیم کے مختلف مراحل سے باہر ہیں۔شہر اور دیہات کے بچوں کی ایک بڑی تعداد آج بھی ایسے ہیں جن کانام اسکول میں درج نہیں ہیں۔گھر گھر جاکر تعلیمی سروے،اسکول میں داخلہ کرانے کے لئے بچوں اور سرپرستوں کو جذبہ دینے کے لئے بیداری پروگرام اور ڈراپ آوٹ کی پہچان کر دوبارہ نام درج کرانے میں مدد وغیرہ جیسے مختلف سرگرمیوں کے ساتھ پاپولر فرنٹ ہر سال اسکول شروع ہونے سے پہلے مسلسل دو ماہ تک ’’اسکول چلو مہم‘‘ چلاتی ہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی بیداری پرگراموں کے ساتھ غریب اور بے سہارا بچوں میں تعلیمی ضروریات سے بھرا اسکول کٹ تقسیم کیا جائے گا۔مشرقی اور شمالی مشرقی ریاستوں میں یہ مہم جنوری اور فروری میں جب کہ دوسری ریاستوں میں اپریل اور مئی کے درمیان چلایا جائیگا۔پچھلے سالوں کی سرگرمیوں کی طرح اس سال بھی کچھ انتہائی پچھڑے گاؤں کو ’’مکمل تعلیمی گاؤں‘‘ کے تحت لیا جائے گا اور وہاں فائدے مند ٹیوشن سنٹرس کھولے جائیگے۔پاپولر فرنٹ آف انڈیا اس منصوبہ بندی کے لئے مخصوص فنڈ’’ایجوکیشن فنڈ‘‘ کے نام سے جمع کیا ہے اور اس مقدس کام میں بھر پور امداد کی درخواست کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا