English   /   Kannada   /   Nawayathi

آگ کی ہولناک واردات تیرہ دکانیں اوران میں موجود ہر قسم کاساز وسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

share with us

آ گ کی وجہ سے دکانوں میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں کیساتھ پھٹنا شروع ہوئے جسکے نتیجے میں آگ تیزی کے ساتھ پھیل گئی۔ خوفناک شعلوں نے فائر سروس عملہ کو نزدیک نہیں آنے دیا۔آ گ کے شعلے بلند ہو تے ہی علاقہ میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا اور نزدیکی لوگ چیختے چلاتے اپنے گھروں سے باہر آئے ۔عینی شاہدین کے مطابق آگ اس قدر بھیانک تھی کہ دور دور سے اس کے شعلے نظر آرہے تھے۔ آگ کی تپش کی وجہ سے کئی دکانوں میں موجودسامان نے تیزی سے آگ پکڑ لی جسکے باعث آگ نے بھیانک صورتحال اختیار کی۔اس موقعہ پر نوجوانوں نے آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی شروع کی۔اس کے فوراً بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو مطلع کیا گیاجس کے ساتھ ہی آگ پر قابو پانے کے لئے فائر اینڈ ایمرجنسی ہیڈکوارٹر بتہ مالو اور شہر کے دوسرے حصوں سے قریب دو درجن فائر ٹینڈرز جائے واردات پرپہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا تھا کہ آگ بجھانے والی نصف درجن گاڑیوں کی ناکامی کے بعدمزید دودرجن گاڑیاں طلب کی گئیں۔آتشزدگی کی یہ واردات تجارتی لحاظ سے گنجان آبادی والے علاقے میں رونما ہوئی جسکی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی اور اس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔آ گ لگتے ہی نزدیکی دکانداروں نے اپنے دکانوں میں موجود قیمتی سامان باہر نکالتے ہوئے دیکھا گیا۔ کئی گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آ گ پر قابو پا لیا گیا تاہم اس سے پہلے بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی تھی اور کروڑوں روپے کی املاک خاکستر ہو چکی تھی ۔آگ کی اس تباہ کن واردات میں مجموعی طور پر تیرہ جو دکانیں خاکستر ہوئی ہیں۔پولیس آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیق کررہی ہے۔ ۔ادھر محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز کا کہنا ہے کہ آ گ سے ہوئے نقصان کا فوری تخمینہ لگانا ممکن نہیں اور مکمل جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی حتمی رائے قائم کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور معلوم نہیں ہوسکی ہے۔انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کے دوران فائرسروس عملے کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور تقریبا تین گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کی نسبت پو لیس نے بھی کیس درج کر لیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا