English   /   Kannada   /   Nawayathi

16؍دسمبر کو بیدرمیں گستاخ روہت سردانہ کے خلاف احتجاجی ریلی

share with us

متذکرہ مقدس اور مسلمانوں اور عیسائیوں کی انتہائی مذہبی اور ایمانی شخصیات کے نام اس طرح بیہودگی کے ساتھ لینے کوملت اسلامیہ کے کسی بھی مسلک ، عقیدہ ، فرقہ ، یاگروہ کاکوئی بھی شخص برداشت نہیں کرسکتا۔ اس ضمن میں تمام جماعتوں، ملی وسماجی تنظیموں کی جانب سے متحدہ طورپر 11ڈسمبر کو ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کرایاگیاہے۔ اس ضمن میں حکومت وقت کو اپنے شدید غم وغصہ کے اظہار کے طورپر اور اس ملعون گستاخ کو ہندوستان کے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزاد لوانے اور اس کوملازمت سے بیدخل کرنے کے مطالبہ کو لے کر 16؍ڈسمبر بروزہفتہ صبح 11بجے جامع مسجد بیدر سے ایک کل جماعتی احتجاجی ریلی نکالی جارہی ہے۔ جو براہ گاوان چوک، مین روڈ، شاہ گنج اور امبیڈکر چوک سے گزر کر ڈپٹی کمشنر دفتر پہنچے گی ۔ جہاں وزیر اعظم ہند، وزیرداخلہ ، اور وزیر نشریات واطلاعات کے نام موسوم ایک کل جماعتی یادداشت پیش کی جائے گی۔ کنوینر کل جماعتی احتجاجی جلوس سید منصوراحمدقادری نے ملت اسلامیہ کے ہر فرد اور تمام مسالک وعقیدہ کے مسلمانوں سے پرخلوص گذارش کی ہے کہ ہرجماعت اور ملی وسماجی تنظیم کا یہ مشترکہ احتجاج ہے جس میں تمام تاجرین اور کاروباری اداروں کو دوپہر تک بندرکھ کراس میں شرکت کریں اور ملی وابستگی کا اظہار کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا