English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلم پرسنل لا بورڈ کا تین روزہ اجلاس اختتام پذیر، شریعت میں مداخلت برداشت نہ کرنے پر اتفاق رائے(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

حب الوطنی کے جذبات کو ٹھیس پہنچے گی اور یہ ملک کے امن و امان کے لئے خطرناک ہوگا۔اس اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مسلمان ہونے کی حیثیت سے؛ بلکہ ایک محب وطن شہری ہونے کے اعتبار سے بھی ہم اس بات کو ضروری سمجھتے ہیں کہ تمام مذہبی اور تہذیبی اکائیوں کو دستور ہند کے مطابق اپنے تشخصات کے ساتھ رہنے کے حق سے محروم کرنے کی کوشش نہ کی جائے اور ان پر زبردستی کوئی قانون مسلط نہیں کیا جائے۔ یہ نہایت خوش آئند بات ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ کے موقف کے خلاف سپریم کورٹ میں حکومت ہند کی طرف سے داخل کئے جانے والے حلف نامہ اور لاء کمیشن کی طرف سے کامن سول کوڈ کے بارے میں جاری کئے جانے والے سوال نامہ کے پس منظر میں مسلمانوں نے زبردست اتحاد، ہم آہنگی اور اشتراک عمل کا ثبوت دیا ہے، اور مسلک و مشرب اور تنظیمی و جماعتی وابستگی سے بالاتر ہوکر پوری ملت سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن چکی ہے، فرقہ پرست طاقتوں نے خاص طور پر مسلم پرسنل لا کے تحت آنے والے ایک ایسے مسئلہ کو اٹھایا ہے کہ جس کا مقصد مسلکی اختلاف کو ہوا دینا اور مسلمانوں میں انتشار پیدا کرنا تھا، لیکن مسلمانوں کی مذہبی اور ملی قیادت لائق تحسین ہے کہ اس نے مخالفین کے اس خواب کو چکنا چور کردیا، لہٰذا پوری ملت کا فریضہ ہے کہ وہ اتحاد و اتفاق کی اس فضاء کو قائم رکھے اور ہرگز کسی ایسی سازش کا شکار نہ ہو جو ہماری صفوں میں بکھراؤ پیدا کردے۔اعلامیہ کے مطابق مسلم پرسنل لا بورڈ کی یہ لڑائی اکثریتی فرقہ یا کسی خاص مذہب پر یقین رکھنے والوں کے خلاف نہیں ہے، بلکہ یہ ان مٹھی بھر فرقہ پرستوں اور فاشسٹ طاقتوں کے خلاف ہے، جو ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو برباد کرنے اور اس کی جمہوری قدروں کو پامال کرنے پر تلی ہوئی ہیں، اوراِس لئے جو لوگ اس ملک سے محبت رکھتے ہیں اورچاہتے ہیں کہ وطن عزیز امن و آشتی کا گہوارہ ہو اور کثرت میں وحدت کے اصول پر کاربند رہے، بورڈ ان تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ دستور میں دی گئی ضمانت کے مطابق مذہبی آزادی کے حق کے تحفظ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا ساتھ دیں۔ملک اس وقت جس صورت حال سے گزررہا ہے، اس میں ہوسکتا ہے کہ بورڈ کو اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے قانون و آئین کے دائرہ میں رہتے ہوئے بعض فیصلے کرنے پڑیں، تو جیسے اس وقت دستخطی مہم میں تمام مسلمانان ہند نے بورڈ کی آواز پر لبیک کہا ہے، امید ہے کہ آپ مستقبل میں بھی اسی طرح بورڈ کے فیصلوں پر عمل کرنے میں اتحاد اور یک جہتی کا ثبوت دیں گے اور اس بات کا بھی خیال رکھیں گے کہ آپ کے لئے جو حدیں مقرر کی جائیں، ان کے دائرہ میں رہتے ہوئے ہی اپنے جذبات کا اظہار کیا جائے اور اشتعال سے بچتے ہوئے جمہوری طریقہ پر اپنے نقطۂ نظر کو واضح کیا جائے۔


بینکوں کی نہ ختم ہونے والی لمبی لمبی لائنوں نے الٰہ آباد کے متین انصاری کی لے لی جان

 الٰہ آباد:20نومبر2016(فکروخبر/ذرائع )نوٹ بندی کے دو ہفتے بعد بھی لوگوں کو راحت ملتی نظر نہیں آ رہی ہے ۔ کئی دنوں سے بینک میں لائن لگانے کے باوجود پیسے نہ ملنے کی وجہ سے الہ آباد کے متین انصاری نے پھانسی لگا کر اپنی جان دے دی ۔ رکشا ڈرائیور متین انصاری نے بچوں کی فیس اور قرض کی ادائیگی نہ کرپانے کہ وجہ سے یہ انہتائی قدم اٹھا لیا ۔ ادھر راجستھان کے جھجھنو کے پلانی میں بینک کی لائن میں کھڑے ایک بزرگ کی بھی موت ہو گئی۔نوٹ بندی کے بعد سے لائن میں لگے لوگوں میں اب مایوسی بڑھ رہی ہے ۔ بینکوں کی نہ ختم ہونے والی لمبی لمبی لائنوں نے ایک اور شخص کی جان لے لی ۔الہ آباد کے رکشا ڈرائیور متین انصاری گذشتہ کئی دنوں سے بینک کی لائن میں لگ رہے تھے لیکن ان کی باری آنے سے پہلے ہی بینک میں کیش ختم ہو جاتا تھا ۔کئی دنوں تک لائن میں لگنے کے بعد بھی جب متین کی باری نہیں آئی تو وہ سخت پریشان رہنے لگے۔ بچوں کی فیس اور قرض کی ادائیگی کی الجھن کہ وجہ سے انہوں نے گذشتہ رات پھانسی لگا کر اپنی جان دے دی ۔متین کے گھر والوں کا الزام ہے کہ نوٹ بندی اور بینک کی لمبی لائن نے متین کی جان لی ہے ۔ متین کا گھر اس وقت ماتم کدہ بنا ہوا ہے ۔ متین کی ناگہانی موت نے گھر والوں کو توڑ کر رکھ دیا ہے ۔مقامی پولیس نے متین کی موت کی رسمی جانچ کے بعد تدفین کی اجازت دے دی ہے۔ متین کی موت کی وجہ پر پولیس نے چپی سادھ رکھی ہے ۔ یہ سب جانتے ہیں کہ متین بینک میں کئی دنوں لائن میں لگنے کے بعد بھی پیسہ نہ ملنے سے بہت پریشان تھا ۔ متین کے پڑوسی بھی اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ پیسے کی قلت اور اس کی وجہ سے ہونے والے ڈپریشن نے متین کی جان لی ہے۔ ایسے میں کوئی بھی سرکاری افسر کچھ بھی بولنے سے کترا رہا ہے ۔ادھر راجستھان کے جنجھنو ضلع کے گاؤں کے بزرگ رتن لال ایس بی بی جے بینک کی لائن میں کھڑے تھے ۔ اس دورن ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ ارد گرد کے لوگوں نے جب پاس سے ڈاکٹر کو بلایا تب تک ان کی موت ہو گئی۔ 


نوٹ بندی معاملہ پر آگرہ میں پھوٹا لوگوں کا غصہ ، مودی کے خلاف احتجاج، چھوڑے گئے کالے غبارے

آگرہ :20نومبر2016(فکروخبر/ذرائع )پریورتن ریلی کے لئے آگرہ پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی کا ضلع کانگریس کمیٹی نے مقامی مسلم سنگھرش سمیتی کے لوگوں کے ساتھ مل کر احتجاج کیا۔ آگرہ میں جس وقت وزیر اعظم ریلی کے مقام پر وزیر اعظم دیہی رہائش منصوبہ بندی کا آغاز کر رہے تھے، ریلی کے مقام سے تھوڑی ہی دور اس احتجاج میں سیاہ غبارے ہوا میں اڑائے گئے۔منٹولا تراہے سے ضلع کانگریس کی طرف سے کالے غبارے چھوڑے گئے۔ کانگریس پارٹی نے مقامی مسلم سنگھرش سمیتی کے ساتھ مل کر یہ احتجاج کیا۔ ضلع کانگریس صدر دشینت شرما اور مسلم سنگھرش سمیتی کے رہنما عرفان سلیم اور سمیع اس کی قیادت کر رہے تھے۔یہ سبھی کالے جھنڈے لے کر ریلی کے مقام کی طرف بڑھ رہے تھے لیکن بیچ راستے میں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس انہیں حراست میں لے کر پولیس لائن لے گئی۔ ضلع کانگریس صدر دشینت شرما نے نیوز 18 انڈیا ڈاٹ کام سے کہا کہ نوٹ بندی کے چلتے غریب دم توڑ رہا ہے۔لڑکیوں کے ہاتھ پیلے نہیں ہو پا رہے ہیں۔ گھر میں کھانے کو نہیں ہے۔ مریض بغیر علاج کے مر رہے ہیں۔ کانپور میں صبح صبح سوتے ہوئے ہی لوگ موت کے منہ میں چلے گئے لیکن ہمارے وزیر اعظم اتنا سب کچھ ہوجانے پر بھی آگرہ میں آکر اجتماع کر رہے ہیں۔ وہیں، مسلم سنگھرش سمیتی کے عرفان سلیم نے کہا کہ نوٹ بندی نے مرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ گھر کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں۔ دو دو دن سے کھانا نہیں بن پا رہا ہے۔ بچوں کا علاج نہیں ہو پا رہا ہے۔ گھر کے بوڑھوں کو حکومت نے بینک کی لائن میں لگوا دیئے۔ اس سے زیادہ شرم کی بات ہمارے لئے اور کیا ہو سکتی ہے۔


لیفٹیننٹ جنرل ایس کے سنھا کے انتقال پر لالو پرساد کا اظہار رنج و غم

پٹنہ ۔20نومبر2016(فکروخبر/ذرائع )راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے لیفٹیننٹ جنرل ایس کے سنھا کے انتقال پر آج گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا۔مسٹر لالو یادو نے یہاں اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مسٹر ایس کے سنہا بہار کے فخر تھے ۔ ان کے انتقال سے ملک نے ایک سچے محب وطن، سماجی و سیاسی مفکر کو کھو دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر ایس کے سنہا نے کشمیر اور آسام کے گورنر کی حیثیت جو ملک کی خدمت کی تھی، اسے بھلایا نہیں جا سکتا۔ آر جے ڈی کے صدر نے دعا کی کہ بھگوان ان کی روح کو سکون اور اہل خانہ کو اس دکھ کی گھڑی کو صبر کرنے کی ہمت و قومت فراہم کر ے ۔ بہار کی سابق وزیر اعلی محترمہ رابڑی دیوی، نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو، ریاستی وزیر صحت تیج پرتاپ یادو اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ محتمہ میسا بھارتی نے بھی مسٹر ایس کے سنہا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر لیفٹیننٹ جنرل ایس کے سنھا کا کل نئی دہلی کے ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا تھا۔بہار میں ضلع پٹنہ کے نوبتپور تھانہ علاقہ کے کھجوري گاؤں کے باشندے مسٹر ایس کے سنہا 90 سال کے تھے ۔


سڑک حادثے میں ایک طالب علم کی موت، تین زخمی

سیوان ۔20نومبر(فکروخبر/ذرائع )بہار میں ضلع سیوان کے حسین گنج تھانہ علاقے میں آج ایک پک اپ گاڑی سے کچل کر ایک طالب علم کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے ۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ پھلدود ہیا گاؤں کے چار بچے ا سکول جا رہے تھے ، تبھی ہاءي وے 89 پر ایک بے قابو پک اپ گاڑي نے انہیں کچل دیا۔ حادثے میں نیرج کمار عرف سورج (08) کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور تین بچے زخمی ہوگئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے ۔ زخمیوں کو سیوان صدراسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔پولس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی کو ضبط کر لیا ہے ۔ واقعہ کے خلاف دیہاتیوں نے کچھ دیر تک ہنگامہ کیا اور سڑک کو جام کر دیا تھا جسے پولس نے سمجھا بجھا کرختم کرا یا ۔


مدھے پورا میں بدمعاشوں نے مہادلتوں کی 50سے زیادہ جھوپڑیاں جلائیں

مدھے پورا ۔20نومبر(فکروخبر/ذرائع )بہار میں مدھے پورا ضلع کے اداکشن گنج تھانہ علاقے میں کل رات بدمعاشوں نے زمین کے جھگڑے میں مہا دلت کنبوں کی 54جھوپڑیوں کوآگ لگا دی اور گولیاں بھی چلائیں۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بدھما گاؤں میں زمینی تنازع کے سلسلے میں مہا دلت کنبوں کی 54جھوپڑیوں میں آگ لگا دی اور مزاحمت کرنے پر بدمعاشوں کی فائرنگ بھی کی۔حالانکہ فائرنگ میں کسی کے مرنے یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔اس سلسلے میں متاثرین کے بیان پر متعلقہ تھانہ میں خطرناک بدمعاش منوج یادو کے بھائی میتھیلیش یادو اور اس کے حامیوں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ منوج کی زمین پر کچھ مہا دلت کنبے جھوپڑیاں بناکر رہ رہے تھے اور ممکن ہے کہ زمین خالی کرانے کے مقصد سے بدمعاشوں نے اس واقعہ کو انجام دیا ہے ۔جائے وقوع پر پولیس کیمپ کررہی ہے ۔ملزم متھیلیش فرار ہے جس کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے ماررہی ہے ۔


بھاگل پور میں جہیز کے لئے لڑکی کا قتل

بھاگل پور ۔20نومبر(فکروخبر/ذرائع )بہار میں ضلع بھاگل پور کے ناتھ نگر تھانہ علاقے میں کل رات جہیز کے لئے ایک نوشادی شدہ کو گلا دباکر قتل کردیا گیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کوتوالی تھانہ علاقے کے گھنٹا گھر کی رہنے والی کاجل کماری(21)کی شادی چوکی نیامت ہری پور ٹولاوشنو مہتاکے ساتھ ایک سال پہلے ہوئی تھی۔شادی کے بعد سے ہی کاجل کو سسرال میں جہیز کی بقیہ رقم کے لئے پریشان کیا جانے لگاتھا اور رات اس کا گلا دباکر قتل کردیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع پر آج صبح پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھاگل پور میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا ہے ۔واقعہ کے بعد سے گھر کے سبھی اراکین فرار ہیں۔اس سلسلے میں کاجل کے مائیکے والوں کی شکایت پر شوہر،ساس اور سسر کے خلاف متعلقہ تھانہ میں جہیز کا معاملہ درج کیا گیا ہے ۔پولیس ملزمین کو گرفتار کرنے کے لئے چھا پے ماررہی ہے ۔


ٹرک کی زد میں عمر رسیدہ خاتون کی موت

جبل پور۔20نومبر(فکروخبر/ذرائع )مدھیہ پردیش میں ضلع جبل پور کے بھیڑا گھاٹ تھانہ علاقے میں ٹرک کی زد میں آنے سے ایک عمر رسیدہ خاتون کی موت ہو گئی۔پولس ذرائع کے مطابق سہجپور میں بینک کے سامنے ایک ٹرک ڈرائیور نے لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس پر شہپور بھٹونی کی رہنے والی بسنتی بائی (55) سوار تھی۔ اس حادثے میں زخمی خاتون کو میڈیکل کلینک میں داخل کرایا گیا۔ جہاں گزشتہ روز علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ پولس نے اس معاملے میں کیس درج کر لیا ہے اور چھان بین شروع کر دی ہے ۔


ہندوستان میں 2020 تک گردہ اور جگر رفیل ہونے کے سب سے زیادہ کیس ہوں گے 

نوئیڈا۔20نومبر(فکروخبر/ذرائع )ہندوستان میں ہر سال دو لاکھ مریضوں کو گردہ بدلوانے کی ضرورت ہوئی ہے مگر صرف پانچ ہزار لوگوں کی ہی گردے کی پیوند کاری ہوتی ہے ۔ایک پرائیویٹ اسپتال میں گردے کی پیوند کاری کے ماہر ڈاکڑ امت دیورا نے جگر اور گردے کی تبدیلی کے سو سے زیادہ کامیاب آپریشن کرنے کا کارنامہ کرنے کے موقع پر کہا کہ جگر کی خرابی سے ہونے والی 10 فیصد اموات شراب والوں کی ہوتی ہیں۔سینئرسرجن ابھیدیپ چودھری نے کہا ہیپاٹائٹس سی سے بھی شمالی ہندوستان میں کافی اموات ہوئی ہیں۔ ہر سال 30 ہزار مریضوں کو جگر کی پیوند کاری کی ضرورت پڑتی ہے مگر فی الحال صرف 180 کی ہی پیوند کاری ہوپاتی ہے ۔علاوہ ازیں ہر چھ میں سے ایک شخص جگر میں چکنائی (فیٹی لیور) کی بیماری میں مبتلا ہے جو جگر کی خرابی کا تیسرا سب سے عام سبب ہے ۔انہوں نے کہا اسپتال نے ان بیماریوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے مختلف پروگرام شروع کئے ہیں کیونکہ 2020 تک ہندوستان میں جگر اور گردے فیل ہونے کے سب سے زیادہ مریض ہوں گے ۔مسٹر چودھری نے بتایا کہ مریضوں کو عطیہ کرنے والوں کو تلاش کرنے میں بہت پریشانی ہوتی ہے کیونکہ حادثات کا شکار ہونے والے صرف 20 فیصد مریض ہی اپنے اعضا عطیہ کرتے ہیں۔شمالی ہندوستان کے اسپتالوں میں یو پی، ہریانہ، پنجاب، دہلی سمیت ملک کے مختلف خطوں نیز منگولیا، پاکستان، عراق، نائیجریا، کرغیزستان اور دیگر غیر ممالک کے ایسے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے جنہیں پیوند کاری کی ضرورت ہوتی ہے ۔


ٹمپو اور ٹریلر کے تصادم میں چار ہلاک 5 زخمی

اجمیر۔20نومبر(فکروخبر/ذرائع )راجستھان میں اجمیر کے منگلیاواس تھانہ علاقہ میں قومی شاہراہ 8 پر آج صبح ایک ٹمپو اور ٹریلر کی ٹکر میں چار افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق بانگڑ سمینٹ فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور صبح ایک ٹمپو کے ذریعہ فیکٹری جارہے تھے کہ بائی پاس کے نزدیک مخالف سمت سے آرہے ٹریلر نے ڈیوائڈر پر چڑھتے ہوئے ٹمپو کو ٹکر ماردی جس سے چار مزدوروں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ دیگر چار زخمی ہوگئے جنہیں اجمیر کے جواہر لال نہرو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ پولیس نے لاشوں کو اسپتال کے مردہ گھر میں رکھوادیا ہے اور معاملہ کی جانچ کردی ہے۔


اس بار گنے کی یک مشت ادائیگی

لکھنؤ۔20نومبر(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش حکومت نے اس بار گنا کسانوں کو یک مشت ادائیگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیر اعلی اکھلیش یادو کی صدارت میں آج یہاں ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں اس امر کی تجویز کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی اطلاع دیتے ہوئے مسٹر یادو نے صحافیوں کو بتایا کہ پہلے کسانوں کو گنے کی ادائیگی دو یا دو سے زیادہ قسطوں میں ہوتی تھی، لیکن اس بار انہیں ادائیگی ایک ہی قسط میں کی جائے گی ۔مسٹر یادو نے بتایا کہ کاشت کاری کے کاغذی حساب کتاب کو مکمل طور کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے اکاؤنٹنٹوں کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی سنجے گاندھی انسٹیٹیوٹ (ایس جي پي جي آئی) کی توسیع کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے منظوری دے دی گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا