English   /   Kannada   /   Nawayathi

بلیک منی اسکیم کے تحت 65 ہزار کروڑ کی کالی کمائی سامنے آئی : ارون جیٹلی(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

انکم ٹیکس محکمہ کے ذرائع کے مطابق اسکیم کے آخری دن انکشاف کرنے والوں کی بھیڑ لگی رہی ۔ حکومت نے بلیک منی کو ظاہر کرنے کے لئے چار ماہ کا وقت دیا تھا ، جو 30 ستمبر کو ختم ہو گیا۔ کہا جا رہا ہے حیدرآباد بلک منی کو ظاہر کرنے کے معاملہ میں نمبر ون پر ہے۔بلیک منی اسکیم کو کامیاب بنانے کے لئے آخری دن محکمہ انکم ٹیکس کے افسران سڑکوں پر نظر آئے اور لاؤڈ اسپیکر لگا کر لوگوں کو اس اسکیم کے بارے میں بتایا۔ انکم ٹیکس محکمہ کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں اور جگہ جگہ کاروباریوں میں بیداری مہم چلائی گئی ۔ ساتھ ہی ساتھ چھاپہ ماری کی کارروائی بھی مسلسل جاری رہی۔


مسلم فورم کے زیرِ اہتمام ’’کشمیری نوجوان طبقہ اور بر صغیر ہند میں امن‘‘ موضوع پر مذاکرہ

علی گڑھ یکم ؍اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)کشمیر میں08؍جولائی سے مسلسل تشدد جاری ہے اور اس سے نہ صرف کشمیری نوجوانوں کا مستقبل متاثر ہورہا ہے بلکہ خواتین اور بچے بھی اس کا شکار ہیں۔اب وقت آگیا ہے کہ کشمیری مسئلہ کو حل کیا جائے جس کے لئے ضروری ہے کہ کشمیری نوجوانوں میں خود اعتمادی کو فروغ دیا جائے اور کشمیر میں مثبت ترقیاتی اسکیمیں نافذ کی جائیں ۔ان خیالات کا اظہارمعروف ماہرِ تعلیم پروفیسر ہمایوں مراد نے فورم فار مسلم اسٹڈیز اینڈ اینالائسس( ایف ایم ایس اے) کے زیرِ اہتمام مزمل منزل کامپلیکس میں واقع میڈیا سینٹر پر’’ کشمیری نوجوان طبقہ اور برِ صغیر میں امن‘‘ موضوع پر منعقدہ ایک مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سارا ملک اور حکومتِ ہند کشمیری نوجوانوں کے مستقبل کے تئیں فکر مند ہیں لیکن کشمیر میں زمینی سطح پر نوجوانوں کے لئے جاری اسکیمیں زود اثر طور پر نافذ نہیں ہو پارہی ہیں جو باعثِ تشویش ہے۔ڈاکٹر جسیم محمد نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی میں مرکزی وزارت برائے فروغِ انسانی وسائل مسٹر پرکاش جاویڈکر کے کشمیری طلبأ کے تعلق سے دئے گئے بیان پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم فورم کے ڈائرکٹر ڈاکٹر جسیم محمد نے کہا کہ ہر سرکاری تکنیکی اور پیشہ ورانہ کالج میں ان کشمیری طلبأ کا کوٹہ مرکزی حکومت کی جانب سے مقرر کیاگیا ہے جو قابلِ ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح جموں و کشمیر کے طلبأ کے لئے وزیرِ اعظم اسکالرشپ اسکیم بھی ہے لیکن گذشتہ چھ سال میں ان اسکیموں کو بہتر طور پر نافذ نہیں کیا جاسکا ہے جبکہ ضرورت ہے کہ کشمیر کی اسکیموں کو زود اثر طور پر نافذ کرکے کشمیری نوجوانوں کو ملک کے خصوصی دھارئے سے جوڑا اجائے۔پروفیسر محمد شبیر نے کہا کہ مرکزی حکومت کی کشمیری نوجوانوں کو روزگار مہیا کرانے کے لئے اڑان اسکیم بھی ہے جس میں8000کشمیری نوجوانوں کو ہر سال روزگار دیا جانا ہے لیکن چھ سال میں48000نوجوانوں کی جگہ پر صرف13000نوجوانوں کو ہی روزگار مہیا ہوا ہے۔ڈاکٹر آفتاب عالم نے کہا کہ پاکستان کی دہشت گردانہ سازش کو ناکام بنانے کے لئے کشمیری نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنا بہت ضروری ہے اور اس کے لئے کشمیری نوجوانوں کو ترجیح دی جانی چاہئے۔ این جمال انصاری نے کہا کہ کشمیر کا مستقبل ملک سے براہِ راست وابستہ ہے اور کشمیری نوجوانوں کو مہاراجہ ہری سنگھ کے ذریعہ کشمیر کو ہندوستان میں مدغم کرنے کی تاریخی حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے اپنا اور ملک کا مستقبل بہتر بنانا چاہئے۔مسلم فورم نے میٹنگ کے آخر میں تجویز پاس کرکے حکومتِ ہند کے ذریعہ کشمیری نوجوانوں کے لئے جاری مثبت روزگار پر مبنی اسکیموں کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیاگیا کہ کشمیر سے متعلق مختلف اسکیمیں جیسے وزارت برائے فروغِ انسانی وسائل کی سپر نیو میریکی اسکیم، کشمیری طلبا کے لئے وزیرِ اعظم اسکالر شپ اسکیم اور اڑان وغیرہ کو زود اثر طور پر نافذ کیا جائے۔ مسلم فورم نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک کے مسلم دانشوروں اور کشمیریوں کی ایک کمیٹی تشکیل کرے جو کشمیری نوجوانوں کو ملک کی ترقیاتی اسکیموں سے براہِ راست جوڑے تاکہ کشمیر میں پاکستانی دہشت گردی کو نیست و نابود کیا جا سکے۔میٹنگ میں بڑی تعداد میں ماہرینِ تعلیم، دانشوروں اور سماجی کارکنان کے علاوہ ڈاکٹر فاطمہ زہرہ، ڈاکٹر دولت رام، دیبا ابرار اور اقبال سیفی بھی موجود تھے۔


ہندوستانی افواج مبارکباد کی مستحق، میڈیا آگ پھیلانے کے بجائے تعمیری پہلو کو سامنے لائے: ملی کونسل

نئی دہلی، یکم؍ اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) ہندوستانی فوج کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کیے جانے پر آل انڈیا ملی کونسل نے بھارتی افواج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج نے ماضی میں بھی اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر بہادری،شجاعت اور ہوشمندی کا ثبوت دیا ہے، ساتھ ہی حکومت نے جو رازداری قائم رکھی ہے اس کے لیے وہ بھی قابل مبارکباد ہے۔ملی کونسل جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے اپنے پریس بیان میں کہا کہ پاکستان کو سبق لینے کی ضرورت ہے کیونکہ دہشت گردی نہ تو مسئلہ کا حل ہے اور نہ ہی اس سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ اس لیے پاکستان کو اس پہلو پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے کہ دہشت گردی سے پاکستان جو خود بھی متاثر ہے اورمختلف جگہوں پر پھیل رہا ہے اسے کس طرح کنٹرول کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ جہاں تک سارک ممالک کے اندر کی افرادی قوت کا معاملہ ہے تواس کا اس طرح استعمال ہو جس سے سارک ممالک کی غربت، جہالت ختم ہو اور ترقی کے راستے طے ہوں۔ سارک ممالک کے حکمراں بالعموم ہندستان اور پاکستان کی حکومتیں بالخصوص خطہ میں امن کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں اور جنگ کے ماحول کو بنانے کے بجائے افہام وتفہیم کا دروازہ کھولنا چاہیے تاکہ ان دونوں ملکوں میں اگر افہام وتفہیم شروع ہوتی ہے تو دنیا میں یہ امن وآشتی اور ترقی کا نمونہ بن سکتا ہے۔ڈاکٹرعالم نے کہا کہ ان حالات میں میڈیا کی بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ جنگ کی آگ کو پھیلانے کے بجائے تعمیری پہلو کو پیش کرے تاکہ اربوں کی آبادی جنگ کے شعلوں کی گرفت میں نہ آئے اور تعلیم، ترقی، آپسی میل ملاپ اور خوشحالی کی طرف موثر قدم اٹھانے کی گنجائش پیدا ہوسکے۔


ریاست کے عوام فسادات اورجرائم کی وارداتوں سے خوف زدہ ! بسپا ایم ایل سی محمود علی ایم ڈی

سہارنپور۔یکم اکتوبر ( فکروخبر/ذرائع) ریاست میں چند ماہ بعد ہونے والا ۲۰۱۷ کا اسبلی چناؤ در حقیقت ریاست کی ۸۵ فیصد بچھڑی برادریوں کے لئے ہی نہی بلکہ ریاست میں قیام کر نے والے ہر مذہب اور طبقہ کے مہنگائی اور جرائم کی بڑھتی وارداتوں سے خائف مظلوم اور کمزور عوام کیلئے مسررتیں لیکر آئیگا۔ ان اہم خیالات کا اظہار آج لکھنؤسے واپس لوٹے کمشنری کے سینئر بسپا قائد ایم ایل سی محمود علی ایم ڈی نے کمشنری کے چنندہ سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہاکہ بہن مایاوتی کی سرکار عام آدمی کی مقبول ترین سرکار ہوتی ہے ہم ذات برادری سے اوپر اٹھ کر ہر مذہب اور ہر طبقہ کی نمائندگی کرتے ہیں بہن جی کی سرکار میں بیہودہ بیان بازی ، مذہبی جنونیوں کو امن سے کھلواڑ کرنے کی اجازت نہی دیجاتی ہے بہن جی کا نظم و نسق پورا ملک جانتا اور تسلیم کرتاہے۔ کمشنری کے سینئر بسپا قائد ایم ایل سی محمود علی ایم ڈی نے بیباک انداز میں کہا کہ ہماری تنگ حال عوام کو پانچ سال بعد آپ اپنی پسند کی نئی سرکار چننے کا سنہرا موقع ملیگا آپنے کہاکہ اگر اس بار بھی آپ چوک گئے تو آپ خد ہی ذمہ دار ہوں گے۔ منڈل ہیڈ آفس پر گزشتہ دنوں بہن جی کی کامیاب ریلی کی شاندار کامیابی پر اپنے لئے دئے گئے شکرانہ پر محمود علی ایم ایل سی نے سینئر صحافیوں سے بسپاکے صاف ستھرے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایاکہ بہوجن ملک کے ۸۵ فیصد عوام کی نمائندہ جماعت ہے، مخالفین ہماری مقبولیت سے حسد رکھتے ہوئے کچھ بھی کہیں مگر یہ سچ ہے کہ بہوجن سماج پارٹی ہی فرقہ پرستی، بھائی بھتیجہ واد اور لسانی تفریق کی سخت مخالف ہے اور اردو کیلئے جو بھی کرتی ہے وہ سبھی کے سامنے ہے آپنے کہاکہ ہم بیان بازی نہی کرتے بلکہ عوام کیلئے عملی طور پر کام انجام دیتے ہیں ریاست کے ۲۰۰۸ سے ۲۰۱۱ تک کرائے گئے ترقیاتی فلاحی کاموں کی لمبی فہرست ریاست کے سرکاری ریکارڈ میں درج ہے بسپا کی سرکار ہمیشہ سے ہی صاف ستھری عوامی جماعت کہلانے کا اپنا وقار قائم رکھنے والی عوام کی اپنی سرکار ہوتی ہے ؟کمشنری کے سینئر بسپا قائد ایم ایل سی محمود علی ایم ڈی نے اپنے فنڈ سے کمشنری میں کرائے جانے والے ترقیاتی کاموں کی بابت بتایاکہ وہ ہمیشہ اسکول کھولنے، پینے کے پانی کا بہتر نظام بنانے، اسکولی بچوں کی کتابوں اور ڈریس کے علاوہ سوشل سو سائٹیز کو بھی فلاحی کاموں کے لئے امداد دیتے رہتے ہیں آپنے کہاکہ جو لوگ مہلک امراض کی بابت الجھنوں میں رہتے ہیں ہم مقامی سطح پر اور وزیر اعلیٰ فنڈ سے ایسے مریضوں کو بہتر سے بہتر امداد دلانے میں ہمیشہ آگے رہتے ہیں۔ سینئر بسپا قائد ایم ایل سی محمود علی ایم ڈی نے کہاکہ عوام کے تعاون سے ہم ریاست میں بسپاکی سرکار قائم ہوجانیکے بعد ہر مذہب اور طبقہ کے عوام کو مہنگائی اور جرائم کی بڑھتی وارداتوں سے آزادی دلاکر عوام کیلئے راحتی کام کرنے کے اپنے منصوبہ کو عملی جامہ پہنائیں گے ایم ایل سی محمود علی ایم ڈی نے بیباک انداز میں کہا کہ ہماری سرکار کام کے بدلے ووٹ کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ہماری سرکار کام کرکے دکھاتی ہے اور ووٹ لیتی ہے آپنے کہا کہ ایم ایل سی بن نے سے قبل انہوں نے اپنے بھائی سابق ایم ایل سی اور بہوجن سماج پارٹی کے ریاستی سربراہ حاجی محمد اقبال کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر کمشنری کی جنتاکے لئے جو ترقیاتی اور فلاحی کام کرایئے ہیں وہ کوئی بھی خد آکر دیکھ سکتاہے آپنے کہاکہ ہم کام پر یقین رکھتے ہیں جھوٹے وعدے جنتاکو راحت کی بجائے زحمت ہی دیتے ہیں ہماری سرکار اور ہمارے قائد ہمیشہ عوام کی بے لوث خد مت میں سب سے آگے رہتے ہیں


مزید ایک فوجی کی موت: اڑی حملے میں مرنے والوں کی تعداد 19 ہوئی

نئی دہلی۔یکم اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) اڑی حملے میں زخمیو ہونے والے ایک اور فوجی نے یہاں فوج کے آر اینڈ آراسپتال میں دم توڑ دیا جس کے کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 19 تک پہنچ گئی۔فوج کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فوجی کل رات چل بسا۔بہار ریجمنٹ کے فوجی راج کشور سنگھ کا سری نگر سے لائے جانے کے بعد یہاں علاج چل رہا تھا۔ اس بہادر فوجی کی اس روز موت ہوئی ہے جب ہندوستانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کی فوجوں نے اڑی حملے کا انتقام لینے کے لئے لائن آف کنٹرول کے پار جاکر محدود حملہ کرکے دہشت گردوں اور ان کے معاونوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے ۔


راج ناتھ کی سیکورٹی امور پر اعلی سطحی میٹنگ طلب

نئی دہلی۔یکم اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے سرجیکل اسٹرائک کے بعد دہلی اور ممبئی میں سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطحی حکام کی آج یہاں ایک ہنگامی میٹنگ بلائی ہے ۔میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، آئی بی، را کے سربراہ، فوجی سربراہ اور فوجی آپریشن کے ڈائریکٹر جنرل موجود رہیں گے ۔ کشمیر میں سرحد پار ہندوستانی فوج کی طرف سے سرجیکل اسٹرائک کئے جانے کے بعد اس طرح کی خفیہ اطلاع ملی ہے کہ پاکستان کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم دہلی اور ممبئی کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اس کی معلومات کے بعد یہ میٹنگ بلائی گئی ہے ۔وزارت داخلہ نے اگلے 48 گھنٹوں میں دہشت گردانہ حملوں کے خدشات کے بارے میں خفیہ معلومات ملنے کے بعد دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ کیا ہے ۔ دہلی پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کو کسی بھی دہشت گردانہ حملے سے نمٹنے کے لئے مزید زیادہ محتاط رہنے کے لئے کہا گیا ہے ۔دریں اثنا مرکز نے کنٹرول لائن (ایل او سی) پر سرحد سیکورٹی فورس کے علاوہ فوج کی تعیناتی بڑھا دی ہے ۔


ہمیر پور میں پل کا ایک حصہ ٹوٹا، آمد و رفت متاثر

ہمیر پور۔یکم اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں ہمیر پور شہر میں دریائے جمنا پر بنے پل کا ایک حصہ ٹوٹ جانے سے کانپور۔ لکھؤو روڈ پر گاڑیوں کو آہستہ آہستہ نکالا جارہا ہے ۔پل کی مرمت کرنے والے ادارے کے افسر موتی لال ورما کے مطابق آج صبح 5 بجے پل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا تھا۔انہو نے بتایا کہ کوتوالی علاقہ میں جمنا پر بنے پل کا ایک حصہ ٹوٹ چکا ہے جس کی وجہ سے دونوں طرف سے گاڑیوں کو دھیرے دھیرے ایک ہی راستہ سے نکالا جارہا ہے جس کی وجہ سے آمد و رفت متاثر ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا ہے کہ اس پل سے کانپور۔ لکھؤو۔ مہوبا اور مدھیہ پردیش جانے والی گاڑیاں گزرتی ہیں۔ پل کی مرمت کے لئے گاڑیوں کی آمد و رفت روکنی پڑسکتی ہے ۔ افسران کو اطلاع دے دی گئی ہے ۔


لکھیم پور کھیری میں بدمعاش ایک بیوپاری کو لوٹ کر فرار

لکھیم پور کھیری۔یکم اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش میں لکھیم پور کیری ضلع کے پلوا علاقہ میں بے خوف بدمعاش کل پرزوں کے بیوپاری سے ایک لاکھ 13 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پلیا خورد کے رہنے والے اسپئرپارٹس کی تجارت کرنے والے اوم پرکاش سونی علاقہ کے دوکانداروں سے بقایاجات وصول کرکے ایک لاکھ 13 ہزار روپے لیکر کل شام موٹر سائیکل پر گھر لوٹ رہے تھے ۔ راستے میں دو بدمعاشوں نے انہین زبردستی روک لیا اور ہتھیار دکھاکر نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے ۔اس ضمن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس لٹیروں کو سرگرمی سے تلاش کررہی ہے ۔


عمررسیدہ شخص کا قتل

پرتاپ گڑھ۔یکم اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے چالس کلومیٹر مسافت پر تھانہ لال گنج کوتوالی علاقے کے کوڈیہ ڈیہ گاوُں میں گزشتہ شب ایک عمررسیدہ شخص کو پیٹ پیٹ کرمار ڈالا۔ ایس ایچ او بی پی ترپاٹھی نے بتایا کہ رمیش شکلا (70) اپنے گھر کے سامنے واقع چھپر میں سو رہے تھے جہاں ان کا قتل کر دیا گیا۔انکے خفیہ عضو پر مزید چوٹ کے نشانات ہیں۔پولیس نے معاملہ درج کرکے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ضلع اسپتال بھیج دی ہے ۔ تحقیقات جاری ہے ۔


ہریانہ میں ٹرک۔پک اپ وین کی ٹکر میں نو عقیدت مند ہلاک

حصار۔یکم اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) ہریانہ میں حصار۔راج گڑھ نیشنل ہائی وے ۔ 65 پر سواني منڈی کے گاؤں سنیواس کے قریب کل دیر رات ایک ٹرک اور پک اپ وین کی ٹکر میں نو عقیدت مندوں کی موت ہو گئی اور 12 دیگر زخمی ہو گئے ۔مرنے والوں کی شناخت ساگر (40)، روی (20)، راجا (15)، دارا (32)، من پریت (32)، گگو (14)، روشن (12)، لالو (13)،ندی (19) کے طور پر ہوئی ہے ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سواني منڈی کے سرکاری ہسپتال لے جایا گیا ہے ۔ زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔سواني منڈی تھانہ کے ایس ایچ او جے سنگھ نے آج یہاں اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ لدھیانہ (پنجاب) کے ھبووال گاؤں سے تقریبا 21 عقیدت مند پک اپ وین میں سوار ہوکر راجستھان سے واپس لوٹ رہے تھے ۔ راستے میں گاؤں سینیواس کے قریب سامنے سے آنے والے ٹرک نے پک اپ وین کو ٹکر مار دی، جس سے دو خواتین سمیت نو افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی دی ہے ۔


چائے کی دکان میں گھسا ٹرک، دو ہلاک

مدھوبنی۔یکم اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)بہار میں مدھوبنی ضلع کے سھارگھاٹ کے تھانہ علاقے کے بسوریا چوک پر آج بے قابو ٹرک چائے کی دکان میں گھس گیا جس سے دو لوگ ہلاک ہوگئے ۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر بسوریا چوک پر سڑک کنارے چائے کے دکان میں گھس گیا۔ اس حادثے میں سریندر مہتو (57) اور ودیشور ٹھاکر (70) کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حادثہ سے مشتعل لوگوں نے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ لیا اور اس کی جم کر پٹائی کی ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے ۔


گوا میں آن لائن سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش

پنجی۔یکم اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)گوا پولیس نے ایک آن لائن جسم فروشی کا ریکیٹ کا پردہ فاش کرکے دو دلالوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ہی مغربی بنگال کی دو لڑکیوں کو بچایا ہے ۔ولیس نے بتایا کہ کل خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ لڑکیوں کو سیکس ریکیٹ میں ڈھکیلا جا رہا ہے ۔ پولیس نے گراہک بن کر 'میڈم مایا' ویب سائٹ پر دیے گئے نمبر پر رابطہ کیا جس کے بعد معاہدے کے مطابق دو دلال دو لڑکیوں کے ساتھ پوروورم کے چونگم روڈ پر پہنچے ۔ پولیس نے دونوں دلالوں کو گرفتار کرکے یہ سیکس ریکیٹ کا بھنڈا پھوڑ دیا۔تحقیقات کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ جسم فروشی میں ڈھکیلي جانے والی دونوں لڑکیوں کا تعلق مغربی بنگال سے ہے ۔ اس سیکس ریکیٹ کی سرغنہ اتر پردیش کی 'نیہا' ہے ۔ پولیس پولیس 'نیہا' کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرکے اس کی تلاش کر رہی ہے ۔ دونوں دلال کے خلاف غیر اخلاقی اسمگلنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 4، 5 اور 7 اور تعزیرات ہند کی دفعہ 370 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔


ایک سرکاری بس کھڑی ہوئی لاری سے ٹکرائی، ایک ہلاک، 12 زخمی

حیدرآباد۔یکم اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)سرکاری آر ٹی سی بس نے حیات نگر میں سڑک پر کھڑی ہوئی لاری کو ٹکر ماردی جس سے بس کے مسافروں میں سے ایک شخص ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ۔رنگا ریڈی ضلع میں یہ بس بھدرا چلم سے یہاں آرہی تھی کہ یہ حادچہ ہوگیا۔شدید طور پر زخمی ڈرائیور سنیل(35) نے علاج کے دوران ایک پرائیویٹ اسپتال میں دم توڑ دیا۔ زخمیوں کو قریبی نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ 


ہندستان اور پاکستان تحمل سے کام لیں: امریکہ

واشنگٹن۔یکم اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) ہندستان اور پاکستان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکہ نے دونوں ملکوں سے کہاہے کہ وہ کسی بھی لڑائی میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی نہ دیں۔امریکی حکومت نے کل واضح طور پر یہ بھی کہا کہ وہ 18 ستمبر کو اڑی میں ہندستانی فوج کے کیمپ پر ہوئے حملہ کو دہشت گردانہ حرکت سمجھتا ہے ۔ایٹمی لڑائی سے گریز کرنے کی وارننگ بین اقوامی میڈیا میں آئی ان خبروں کے بعد آئی ہے کہ ہند و پاک دونوں ملکوں کی حکومتوں نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی تیز کردی ہے اور ایک دوسرے کے خلاف ایٹمی حملوں کے امکان کا اشارہ دیا ہے ۔
امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان سے جب ان خبروں پر رائے زنی کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے پاکستانی روزنامہ ڈان سے کہا ''ایٹمی صلاحیت کے حامل ملکوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں اور میزائلوں کے استعمال کے تعلق سے صبر و تحمل سے کام لیں۔کنٹرول لائن کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پوچھے جانے پر مہ دار کا کہنا تھاکہ ''یہ بات واضح رہنا چاہئے کہ اڑی میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملہ دہشت گردی کی ایک کارروائی تھی اور ہم اس کی شدید مذمت کرچکے ہیں''۔امریکی افسر نے کہا کہ ''ہم نے خبریں دیکھی ہیں اور صورتحال کا نہایت قریب سے جائزہ لیا جارہا ہے ''۔انہوں نے مزید کہا کہ ''ہم دونوں پر تحمل اور پرسکون رہنے پر زور دیتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستانی اور ہندوستانی افواج آپس میں رابطے میں ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ مذاکرات کے ذریعے ہی اس کشیدگی کو ختم کیا جاسکتا ہے ''۔کنٹرول لائن پار حملوں کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے افسر نے اڑی حملے کو دہشت گردانہ قرار دیا او رکہا کہ '' ہم خطے کو بین سرحدی دہشت گردی سے لاحق خطرات کے تعلق سے بارہا اپنی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں ۔''ہم لشکر طیبہ، حقانی نیٹ ورک اور جیش محمد جیسے دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرنے پر بھی زور دیتے ہیں''۔ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ''امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ہندستانی وزیر خارجہ سشما سوراج سے منگل کو رابطہ کر کے اڑی حملے کی مذمت کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی اور کشیدگی بڑھانے کے حوالے سے خبردار کیا''۔مسئلہ کشمیر کے تعلق سے ایک دوسرے سوال کے جواب میں امریکی افسر نے کہا کہ'' کشمیر پر مذاکرات کی نوعیت اور گنجائش کا تعین ہندستان اور پاکستان کو کرنا ہے اور ہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے تمام مثبت اقدامات کی حمایت کرتے ہیں''۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا