English   /   Kannada   /   Nawayathi

سپریم کورٹ نے کی کرناٹک حکومت کی سرزنش ، تمل ناڈو کو چھ ہزار مکعب پانی دینے کا حکم

share with us

بورڈ کے ارکان ہی دورہ کر کے عدالت کو چھ اکتوبر تک رپورٹ دیں گے۔اس سے پہلے تمل ناڈو حکومت نے دلیل دی تھی کہ اس کے ساتھ اس معاملے میں برا سلوک کیا جا رہا ہے۔تمل ناڈو حکومت نے کہاکہ ہم اس مقدمے میں کچھ نہیں کہنا چاہتے۔ عدالت جو حکم کرے، ہم اسے تسلیم کرنے کو تیار ہیں۔


مولانا سید محمد مدنی جمعیۃ علماء اترپردیش کے جنرل سکریٹری نامزد

9 سکریٹری بھی بنائے گئے،صوبائی سطح پرلیگل سیل بنانے کا فیصلہ، مجلس عاملہ نے متعدد تجاویز پاس کیں

لکھنؤ۔30ستمبر(فکروخبر/ذرائع )جمعیۃ علماء اترپردیش کے صدر مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی کی صدارت صوبائی مجلس عاملہ ومدعوئین خصوصی کی میٹنگ جمعیۃ دفترامین آباد لکھنؤ کے مدنی ہال میں منعقدہوئی جس میں فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی ؒ کے صاحبزادے مولانا سید محمد مدنی کوجنرل سکریٹری اور 9سکریٹریان کا انتخاب متفقہ طور پر کیا گیا اور تنظیم کو مزید فعال بنانے اورتعلیمی، اصلاحی وسماجی فلاح وبہبودو دیگر اہم امور پر غور فکر کے ساتھ اہمیت کی حامل تجاویز پاس ہوئی۔مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی نے مجلس عاملہ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم وملت کی فلاح وبہبود کے لئے جمعیۃ علماء کے ذریعے کئے گئے کاموں خصوصاً بے قصور نوجوانوں کی رہائی وآفات وغیرہ میں متاثرین کی باز آبادکاری وریلیف کاموں کے سبب ملت امید بھری نظروں سے جمعیۃ کی طرف دیکھ رہی ہے۔ جمعیۃ کے ارکان ملت کی امیدوں کو ٹوٹنے نہ دیں دینی، علمی سماجی کاموں کو کرنے کے لیے مرکز بنائیں اور اسوۂ حسنہ کی روشنی میں اسلاف کی محنتوں وجدوجہد کو مزید ثمر آور بنانے میں پوری تند دہی کے ساتھ لگ جائیں۔میٹنگ میں تنظیم کو مزید فعال بنانے ، دینی، علمی ، اصلاحی وسماجی کاموں کو سرگرمی کے ساتھ کرنے کا ممبران نے عہد کیا اور تجویز پاس ہوئی کہ صوبائی سطح پر بے قصور افراد کو عدالتی امداد مہیا کرانے کے لئے ایک لیگل سیل قائم کی جائے، اس کے علاوہ ہر ضلع کے ذمہ داران ضلعی سطح پر تین، چار قابل وکلاکے رابطہ رہیں تاکہ فوری ضرورت پر ان سے مدد لی جاسکے۔ جمعیۃ علماء کے مقاصد دینی، تعلیمی ،اصلاحی، سماجی کاموں کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے لئے تجویز پاس ہوئی کہ دینی واصلاح معاشرہ کے لیے درس قرآن، درس حدیث، سیرت کانفرنس اور اصلاح معاشرہ کے پروگرام منعقد کئے جائیں اور زیادہ سے زیادہ صباحی وشبینہ مکاتب قائم کئے جائیں۔ عصری تعلیم کے فروغ کے لئے کوچنگ سینٹر ودارالمطالعہ (لائبریری) قائم کی جائے ۔ہر ضلع میں جمعیۃ علماء کے دفتر کے لیے مستقل زمین کا انتظام کیا جائے۔ پروفیسر محمدنعمان نائب صدر نے مشورہ دیا کہ ووٹر لسٹ کا کام چل رہا ہے اس سمت میں کام کیاجانا چاہئے ان کے مشورہ پر مجلس عاملہ نے اتفاق رائے سے تجویز پاس کی کہ ووٹر لسٹ میں سدھار کاکام چل رہا ہے اور نئے ووٹر بنائے جارہے ہیں اس لئے جو نوجوان 18سال کے ہوگئے ہیں ان کا نام ووٹر فہرست میں درج کرانے اور غلط ناموں کی تصحیح کے کاموں میں اترپردیش کے سبھی اضلاع کی جمعیۃ مہم کے طور پر اس کام کو انجام دے ۔اس کے علاوہ جن اضلاع میں جمعیۃ کا کام نہیں ہو رہا ہے وہاں فوری طور پر اڈہاک کمیٹی بناکر کام شروع کرایا جائے اور وہاں یونٹ بنائی جائے تاکہ جمعیۃ کے کاموں سے صوبہ کے چپے چپے کے لوگ فیضیاب ہوسکیں۔مولانا اعلم نائب صدر و مولانامحمد عاقل رکن عاملہ ودیگر اراکین نے صوبائی جمعیۃ کے دفتر کی تعمیر جدید کا مشوروہ دیا ،صدرمحترم نے کہا کہ سب لوگ دعاء فرمائیں اور دوا بھی کریں تاکہ آپ کا یہ خواب جلد پورا اور کشادہ زمین لیکر دفتر قائم کیا جائے ۔صوبائی سطح پر ملی مسائل کے حل کے بارے میں غوروخوض کرنے کے ساتھ اراکین عاملہ مولانا ظہور سہارنپور ، مولانا اسلام الحق اسجد محمدی لکھیم پور نے بتلایا کہ مختلف علاقوں میں اپنی زمین پر بھی مسجد کی تعمیر میں افسران رکاوٹ ڈال رہے ہیں اور تعمیر نہیں ہونے دے رہے ہیں، جبکہ سپریم کورٹ بہت پہلے ایک فیصلے میں یہ واضح کیا ہے کہ اپنی ذاتی زین میں مسجد اور کوئی بھی مذہبی تعمیر کیلئے پرمیشن کی ضرورت نہیں ۔اس کے باوجود کئی جگہ مسجد کی تعمیر روک دی گئی۔ عاملہ نے طے کیا کہ جلد ہی ایک وفد حکومت سے ملاقات کرکے اس مسئلے کا حل نکالے گا۔
میٹنگ میں متفقہ طور پر مولانا سید محمد مدنی کو اترپردیش جمعیۃ علماء کا جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا اورسکریٹری کے طور پر مولانا محمد کلیم اللہ قاسمی امبیڈکر نگر، مولانا مفتی محمد ظفر قاسمی فرخ آباد، مولانا محمد شاہد قاسمی میرٹھ، قاری محمد یامین امروہہ، مولانا شبیر احمد مظاہری پرتاپ گڑھ، مولانا عبداللہ قاسمی سلطان پور، ذہین احمد دیوبند، مولانا محمد سالم قاسمی مراد آباد، مولانا نورالہدی قاسمی سنت کبیر کو منتخب کیا گیا۔ مولانا اسامہ قاسمی نے منتخب ہونے والوں سے پوری تند دہی اور دلجمعی کے ساتھ کام کرنے اور اجمیر میں منعقد ہونے والے جمعیۃ علماء ہند کے 33ویں اجلاس عام کامیاب اور تاریخی بنانے کے لئے کوششیں تیز کرنے کی اپیل کی۔میٹنگ کا آغاز قاری سلمان میرٹھ کی تلاوت قرآن سے ہوا اور مولانااعلم نائب صدر یوپی کی دعاء پر میٹنگ ختم ہوئی۔میٹنگ میں مولانا عبدالرب اعظم گڑھ،سید محمد حسین سہارنپور، مولانا کلیم اللہ امبیڈکر نگر،محمد ظہور احمد،محمد وزین،محمد عاقل شاملی، ابوشحمہ بنارس، ڈاکٹر عبدالمعید سیتا پور،جناب ذہین احمد،مولانا فاروق پرتاپگڑھ،حسین امین لکھنؤ،مولانا اعلم اللہ الہ آباد،مولانا افتخار الحسن ہاپوڑ،مولانا شہاب الدین میرٹھ،مفتی بن یامین مظفر نگر،حافظ اسعد اللہ گورکھپور،قاری عبد المعید چودھری کانپور، مولانا شبیر احمد بہرائچ ،مولانا عالم صاحب مراد آبادسمیت بڑی تعداد میں ریاستی اضلاع کے مجلس عاملہ کے اراکین ومدعوئین خصوصی کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا