English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان کی جوابی کارروائی کے لئے ہندوستان تیار، سرحدی گاؤں خالی کرائے گئے(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے اسپتال انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی وارڈ کو بھی خالی کرایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹروں، نرسوں اور اسپتال کے عملے کی بھی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ادھر، گجرات میں ماہی گیروں سے کہا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی سرحد کے قریب نہ جائیں۔ پنجاب میں ہسینی والا بارڈر پر کی جانے والی بيٹنگ ریٹریٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔ فیروزپور کے ضلع کلکٹر ڈی پی ایس كھربندا نے کہا ہے ابھی یہاں پر حالات معمول ہیں اور ہم لوگوں نے احتیاطاً سرحد سے لگے 10 کلومیٹر تک کے اسکولوں کو بند کرا دیا ہے۔پنجاب حکومت نے سرحدی اضلاع پھجلكا، فیروزپور، ترنتارن، امرتسر، گرداس پور اور پٹھان کوٹ اضلاع کو سرحد سے ہٹائے گئے لوگوں کو بسانے کے لئے کیمپ بنانے کیلئے ایک ایک کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔جموں کشمیر کے مینڈھر کے ایس ڈی ایم ٹھاکر شیر سنگھ نے کہا کہ ہم نے 21 گاووں کی نشاندہی کی ہے اور ایڈوائزری جاری کی ہے کہ اگر لوگوں کو گھر خالی کرنے پڑیں تو ہم نے اسکولوں میں ان کا انتظام کیا ہوا ہے۔


سیاسی لیڈران نے پاک مقبوضہ کشمیر میں فوجی کارروائی کا کیا خیر مقدم، فوج کو دی مبارکباد

نئی دہلی۔ 29 ستمبر (فکروخبر/ذرائع)پاک مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوجیوں کی محدود کارروائی کا ملک کی تقریباً تمام سیاسی پارٹیوں نے خیر مقدم کیا ہے اور اس کے لئے بہادر فوجیوں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر نے پاک مقبوضہ کشمیر (پی او کے) میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب محدود فوجی کارروائی کیلئے ہندستانی فوج کو مبارک باد دی ہے۔ فوج نے کل رات سرحد پار محدود فوجی کارروائی میں دہشت گردوں کے کئی لانچ پیڈ پر حملہ کیا جس میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ مسٹر پاریکر نے ٹویٹ کرکے کہا کامیاب آپریشن کیلئے ہندستانی فوج کو مبارکباد۔ واضح رہےکہ 18 ستمبر کو جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں دہشت گردانہ حملے میں 18 جوانوں کے شہید ہونے کے بعد ملک میں غصہ کا ماحول تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور مسٹرپاریکر نے کہا تھا کہ اس حملے کے قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہندستانی فوج نے کل رات سرحد پار بیٹھے دہشت گردوں کے لانچ پیڈ پر کارروائی کی جس میں بڑی تعداد میں دہشت گرد مارے گئے۔

کانگریس نے فوجی کارروائی کی حمایت کی

وہیں، کانگریس نے جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول کے پار ہندوستانی فوج کی محدود فوجی کارروائی(سرجیکل اسٹرائیک)کی حمایت کرتے ہوئے آج کہا کہ پارٹی اس کی پوری حمایت کرتی ہے۔ کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹویٹ کیاہم پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہندوستانی فوج کی سرجیکل اسٹرائک کی دل سے حمایت کرتے ہیں۔ پارٹی فوج کی اس کارروائی کو سلام کرتی ہے۔کانگریس صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل نے بھی دہشت گردوں کے لانچ پیڈ پر فوج کی کارروائی کی حمایت کی اور کہا کہ اس میں کانگریس مکمل طورپر فوجی دستوں کے ساتھ ہے۔
فوجی کارروائی دراندازی روکنے کے لئے گی گئی: نائیڈو
دوسری طرف، اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر ایم وینکئیا نائیڈو نے آج کہا کہ پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہندوستانی فوج کی محدودفوجی کارروائی سرحد پار سے دراندازی روکنے کی کوشش کا ایک حصہ ہے۔ فوج کی محدود فوجی کارروائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے یہاں کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ مسلسل اچھے برتاؤ سے پیش آرہی ہے لیکن اس کے باوجود وہاں سے دہشت گردانہ دراندازی میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اڑی میں فوجی کیمپ پر دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانیوں میں بے اطمینانی مسلسل بڑھتی جارہی تھی اور وزیراعظم نریندر مودی نے بھی کہا ہے کہ ایسی حرکتیں بالکل برداشت نہیں کی جائیں گی۔
ملائم نے فوج کی تعریف کی، کہا پاکستان کو دیا جائے دو ٹوک جواب
سابق وزیراعلی ملائم سنگھ یادو نے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں آج ہندوستانی فوج کی کارروائی کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دو ٹوک جواب دیا جانا چاہیے۔ مسٹر یادو نے وزیراعظم نریندر مودی کو مضبوطی سے قدم اٹھانے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے معاملے میں سبھی سیاسی پارٹیاں ایک نظریہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج بہت بہادر ہے۔ پاکستان کو جواب دینا بخوبی جانتی ہے۔انہوں نے فوجی کارروائی کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو جڑ سے مٹانے کےلئے ایسے ہی قدم اٹھائے جانے چاہئیں۔ سماجوادی پارٹی(ایس پی)کے صدر مسٹر یادو نے کہا کہ اب تو پاکستان مقبوضہ کشمیر کو واپس لیا جانا چاہیے ۔ہماری فوج اس قابل ہے۔ یقین ہے کہ فوج آج کی طرح ہی صحیح وقت پر صحیح قدم اٹھائےگی۔


ہندوستانی فوجیوں نے 3 کلومیٹر اندر گھس کر 30 دہشت گردوں کو مار گرایا

نئی دہلی۔29 ستمبر (فکروخبر/ذرائع) ہندوستانی فوج نے جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن کے پار پاک مقبوضہ کشمیر میں تین کلومیٹر اندر گھس کر پانچ اڈوں پر چار گھنٹےکی محدود فوجی کارروائی کرکے کم از کم 30 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ فوجی ذرائع نے کل رات ہوئی اس فوجی کارروائی کے بارے میں اطلاع دی کہ اس کارروائی کو رات ساڑھے 12 بجے سے لے کر آج علی الصبح ساڑھے چار بجے کے دوران انجام دیا گیا۔ اس دوران فوج کی اسپیشل فورسیز کی کمانڈو ٹیموں نے پانچ جگہوں پر ہیلی کاپٹر کی مدد سے کنٹرول لائن پار کرکے دہشت گردی کے پانچ لانچ پیڈ پر حملہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ دنیا کے بہترین کمانڈو کے ذریعہ کی گئی اس کارروائی میں کم از کم 30 سے 35 دہشت گرد اور ان کی مدد کرنے والے لوگ مارے گئے ہیں۔ یہ لانچ پیڈ کنٹرول لائن کے پار پاک مقبوضہ کشمیر میں نصف کلومیٹر سے تین کلومیٹر تک اندر تھے۔ کارروائی میں کئی دہشت گرد تنظیموں کے یہ لانچ پیڈ تباہ ہوگئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی مکمل طور پر خفیہ رہی اور تمام ہندوستانی کمانڈوز بحفاظت اپنے وطن واپس آگئے۔ کوئی بھی جوان ہلاک نہیں ہوا ہے۔ اس سے قبل فوجی آپریشن ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے وزارت خارجہ کے ترجمان کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں اس محدود کارروائی کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کل بہت پختہ اور خاص اطلاع ملی کہ کچھ دہشت گرد ٹیم کنٹرول لائن کے پاس لانچ پیڈ پر ہندستان میں دراندازی اور جموں و کشمیر اور ملک کے مختلف شہروں میں دہشت گردانہ حملے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔ ہندستانی فوج نے کل رات ان لانچ پیڈ پر محدود فوجی کارروائی کی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل سنگھ نے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد ان دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام کرنا تھا جو ہندوستانی شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔اس مہم میں بڑی تعداد میں دہشت گرد اور ان کی مدد کرنے والوں کو نقصان پہنچا ہے۔اس طرح کی مہم جاری رکھنے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ تاہم ہمارے فوجی کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا