English   /   Kannada   /   Nawayathi

مالیگاؤں ۲۰۰۸ معاملہ :کرنل پروہیت کی ایک بارپھر ضمانت عرضداشت مسترد

share with us

یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی ۔گلزار اعظمی نے کہا کہ ملزم کرنل شریکانت پروہیت نے درخواست ضمانت ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت میں داخل کی تھی جس کی سماعت کے دوران خصوصی جج ٹیکولے نے اپنے حکم میں کہا کہ بادی النظر میں ملزم کے خلاف پختہ ثبوت و شواہد موجود ہیں لہذا درخواست کو نامنظور کیا جاتا ہے نیز عدالت نے اپنے ساٹھ60 صفحات پر مشتمل فیصلہ میں کہا کہ عدالت میں موجود ثبوت وشواہد سے یہ واضح ہوتا ہیکہ ملزم ابھینوبھارت نامی تنظیم کا رکن ہے اور وہ مالیگاؤں بم دھماکوں کی سازش رچنے کے لیئے منعقد کی گئی تمام پانچوں میٹنگوں میں موجود رہا ہے ۔جمعیۃ علماء نے ان دھماکوں سے متاثر نثار احمد جس کا جوان سال فرزند سید اظہر شہید ہوگیا تھا کی ایماء پر درخواست ضمانت کی مخالفت کی تھی اور جمعیۃ کے وکیل شریف شیخ نے خصوصی عدالت کو بتایا کہ ملزم کو ضمانت نہیں دی جانی چاہئے کیونکہ اس کے خلاف دیش سے غداری کے پختہ ثبوت و شواہد موجود ہیں نیز و کٹر بھگواء تنظیم اھینو بھارت کا رکن ہے جس کا ہندوستان کے آئین پر یقین نہیں ہے اور ترنگا کی بجائے ان کا اپنا الگ جھنڈا ہے ۔ ایڈوکیٹ شریف شیخ نے عدالت کو بتایا کہ تحقیقاتی ایجنسیوں نے ملزم کے خلاف جو فرد جرم داخل کی ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہیکہ وہ جرم میں برابر کا شریک تھا اور اس نے ان دھماکوں میں نا صرف کلیدی کردار ادا کیا تھا بلکہ دھماکوں کی سازش کے ہر مرحلے پر وہ شر یک بھی تھا ۔ضمانت عرضداشت کی مخالفت میں جمعیۃ علماء کی ایک ٹیم گذشتہ کئی دنوں سے کام کررہی تھی جس میں ایڈوکیٹ عبدالوہاب خان، ایڈوکیٹ افروز صدیقی، ایڈوکیٹ متین شیخ، ایڈوکیٹ انصار تنبولی، ایڈوکیٹ شاہد ندیم انصاری، ایڈوکیٹ رازق، ایڈوکیٹ ابھیشک پانڈے، ایڈوکیٹ ارشد سکس ،ایڈوکیٹ چراغ شاہ ودیگر شامل ہیں ۔ آج کرنل پروہیت کی ضمانت عرضداشت مسترد ہونے کے بعد گلزاراعظمی نے ا وکلاء کی ٹیم بالخصوص شریف شیخ و عبدالوہاب خان کو مبارکبا د دی اور اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس سے قبل بھی جمعیۃ علما ء کی کوششوں سے ہی سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر کی ضمانت عرضداشت خصوصی این آئی اے عدالت نے مسترد کی تھی اور آج ایک بار پھر جمعیۃ کی ہی کوششوں سے ملزم کرنل پروہیت کی چوتھی مرتبہ مسترد ہوئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ کرنل پروہیت اس معاملے کا ایک ملزم ہے اور اس کی ضمانت مسترد ہونے سے ان بم دھماکوں کے متاثرین کو انصاف ملنے کی امید ہے


جنگ کی صورت میں پاکستان کا ساتھ دینے سے چین کا انکار، کہا کشمیر کے لئے مذاکرات کریں

بیجنگ۔۲۶؍ ستمبر(فکروخبر/ذرائع)  ایک ہفتے کے اندر دوسری بار چین نے پاکستان کی میڈیا میں جنگ کی صورت میں اس کا ساتھ دینے اور کشمیر مسئلے پر اس کے دعوے کی حمایت کرنے والی خبروں کی آج تردید کی۔ 'ایک دوست اور پڑوسی' کے ناطے چین ایک بار پھر ہندوستان اور پاکستان سے اپیل کرتا ہے کہ کشمیر سمیت مختلف تنازعات کے 'مناسب' حل کے لئے مذاکرات کریں جو 'وراثت میں ملے ہیں۔' اس نے علاقائی امن اور استحکام کے لئے مشترکہ طور سے کام کرنے کے لئے بھی کہا۔لاہور میں پاکستان کے یو بورین کے مبینہ تبصرے کے بارے میں پوچھنے پر کہ کیا جنگ ہونے یا کشمیر کے مسئلے پر چین اسلام آباد کی حمایت کرے گا تو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہا کہ سفیر کے اس طرح کے کسی تبصرے کے بارے میں انہیں معلومات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جو آپ بتا رہے ہیں اس صورت حال کے بارے میں مجھے نہیں معلوم۔ لیکن اس مسئلے پر چین کا رخ مستحکم اور واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان دونوں کے پڑوسی اور دوست کے طور پر ہمیں امید ہے کہ دونوں ملک اپنے اختلافات کا حل مذاکرات اور تبادلہ خیال اور حالات پر قابو پا کر کریں گے اور جنوبی ایشیا کے امن اور استحکام اور علاقے کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر مسئلے کے سلسلے میں ہمارا خیال ہے کہ یہ مسئلہ تاریخ سے وراثت میں ملا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ متعلقہ فریق پرامن طریقے سے اور مناسب طریقے سے مسئلے کا حل کریں گے۔ وہ پاکستان کے پنجاب صوبے کے وزیر اعلی شہباز شریف سے یو کی ملاقات کے دوران سفیر کے تبصرے کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا