English   /   Kannada   /   Nawayathi

راہل گاندھی کانگریس لیڈران کے ساتھ حضرت مولانا رابع حسنی ندوی دامت برکاتہم سے ملاقات کے لئے دارالعلوم ندوۃ العلماء پہنچے

share with us

ندوہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق مولانا رابع نے راہل کو عطر کا تحفہ دیا اور کہا کہ انہیں اپنے ملک کے تئیں خود کو وقف کردینا چاہئے۔ ندوہ کے نمائندہ مولانا حمزہ ندوی نے کہاک ہ ندوہ کا دروازہ بی جے پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے لئے کھلا ہے ۔ ا سے قبل ندوہ وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا استقبال کرچکا ہے اور آگے بھی کرے گا۔ کسی سیاسی جماعت کے بارے میں ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے مولانا ندوی نے کہاکہ اترپردیش سمیت پورے ملک کے حالات ان دنوں قطعی بہتر نہیں ہے حالانکہ ندوہ کے طلبہ کانگریس کے نائب صدر سے زیادہ وقت نہ ملنے کی وجہ سے مایوس بھی دکھائی دئے۔ اس سے قبل شیعہ عالم دین کلب صادق کی قیادت میں شیعہ فرقے کے ایک وفد نے وی وی آئی پی گیسٹ ہاوس میں مسٹر گاندھی سے ملاقات کی ۔ انہوں نے پارٹی میں مزید شیعوں کو نمائندگی دینے کے علاوہ شیعہ امیدوار کو الیکشن میں اتارنے کا بھی مطالبہ کیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا