English   /   Kannada   /   Nawayathi

پیسوں کی لالچ میں ایک خاتون نے رچائی سات شادیاں، اپنی دو بچیوں کو کیا فروخت?(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

بنگلورو کے سارے پالیہ کی رہنے والی یاسمین بانو نے مختلف علاقوں میں رہنے والے 7 افراد کو شادی کے نام پر دھوکہ دیا ـ یاسمین بانو کے جھانسے میں آنے والے سراج ، افضل اور عمران سمیت 6 لوگوں نے پولیس تھانوں میں شکایت درج کرائی، جس میں انہوں نے یاسمین بانو پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ان کی دولت بٹورنے کی خاطر انہیں دھوکہ دیا ـیاسمین بانو پر پہلے شوہر عمران نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے آٹھ سال قبل یاسمین بانو سے شادی کی تھی اور ان کی دو بچیاں بھی ہیں ـ وہ ایک کپڑوں کے بیوپاری ہیں۔ جب تجارت میں نقصان ہونا شروع ہوا تو یاسمین بانو نےان سے علیحدگی اختیار کرلی۔اسی طرح یاسمین بانو پر دیگر6 شوہروں کو بھی بلیک میل کرکے لاکھوں روپئے حاصل کرنے کے بعد علیحدگی اختیار کرنے کا الزام ہے ـ اس کے بعد اس نے اپنی آٹھ سالہ بیٹی کو اغوا کرنے کا الزام لگاتے ہوئےعمران پر جان لیوا حملہ بھی کرایاـاس سلسلےمیں عمران نے بنگلورو کے کے جی ہلی پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی ـیاسمین بانو کے پہلے شوہر سید عمران کی رشتہ دار محبوب بی کا کہنا ہے کہ شادی کے پانچ سالوں تک دونوں میاں بیوی بخوشی زندگی گزار رہے تھے ـ اس کے بعد یاسمین بانو نے اپنے شوہر عمران کو پیسوں کے لئے ہراساں کرنا شروع کیا اور طلاق کا مطالبہ کیا ـ طلاق کے موقع پر سید عمران نے کچھ پیسے بھی اسے دئے تھے ـ اس کے بعد یاسمین بانو نے اسی کو تجارت بنالی اور ایک نہیں دو نہیں بلکہ مزید 6 شادیاں کیں اور ان لوگوں کو بھی دھوکہ دے کر ان سے دولت بٹوری ـانہوں نے کہا کہ میرے بھائی عمران نے یاسمین بانو سے شادی کی تھی ـ ان دونوں کی دو لڑکیاں بھی ہیں ـ افسوسناک بات یہ ہے کہ یاسمین بانو نے پیسوں کی لالچ میں اپنی دونوں معصوم بچیوں کو بھی فروخت کردیا ـ


76ویں دن بھی اعلانیہ غیر اعلانیہ کرفیو بندشوں اور رکاوٹوں کے باعث زندگی مفلوج 

تولی ناو پورہ کولگام میں خواتین کی احتجاجی ریلی ،شہر خاص میں جھڑپیں 

سرینگر۔22ستمبر(فکروخبر/ذرائع )وادی میں 76ویں دن بھی اعلانیہ ،غیر اعلانیہ کرفیو بندشوں کے باعث زندگی درہم برہم ،اننت ناگ چلو کی کال کو ناکام بنانے کیلئے انتظامیہ نے اننت قصبے میں علانیہ کرفیو جبکہ شوپیاں ،کولگام ،پلوامہ اضلاع اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سخت ترین بندشیں عائد کر کے لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ،تولی پورہ نوپورہ کولگام میں سخت ترین حفاظتی اقدامات کے باوجودخواتین کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ،سیول لائنز کے علاقے میں پولیس و فورسز نے احتجاجی ریلیوں کا ناکام بنانے کیلئے سڑکوں کو کانٹے دار تار سے سیل کر دیا جبکہ شہر خاص کے تین پولیس اسٹیشنوں کے تحت مہاراج گنج ،نوہٹہ ، خانیار کے تحت آنے والے علاقوں میں اعلانیہ کرفیو نافذ تاہم عید گاہ ،حبہ کدل ،فتح کدل میں نوجوانوں اور پولیس و فورسز کے درمیان تصادم آرائیاں ہوئی اور پولیس و فورسز نے سڑکوں پر نکلنے والے نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولے داغے اور پیپر گیس کا بے تحاشا استعمال کیا ۔یو این این نمائندے کے مطابق 76ویں دن بھی وادی کے طول و ارض میں اعلانیہ غیر اعلانیہ کرفیو ،بندشوں اور رکاوٹوں کی وجہ سے زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ،کاروباری ادارے ٹھپ رہے ،سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل رہی جبکہ سرکاری دفتروں میں بھی ملازمین کی حاضری برائے نام رہی ۔ انتظامیہ نے شہر خاص میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کیلئے اور احتجاجی ریلیوں کا ناکام بنانے کیلئے لال چوک اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سڑکوں کو کھار دار تار سے سیل کر کے لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی تھی جبکہ شہر خاص کے تین پولیس اسٹیشنوں ،مہاراج گنج ، خانیار ارو نوہٹہ کے تحت آنے والے علاقوں میں اعلانیہ کرفیو نافذ کر کے لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی تھی ۔تاہم سخت ترین حفاظتی اقدامات کے باوجود عید گاہ ،حبہ کدل اور فتح کدل علاقوں میں نوجوانوں کی ٹولیاں سڑکوں پر نکل آئی اور عام شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ۔ سڑکوں پر نکلنے والے نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے پولس و فورسز نے اشک آور گیس کے گولے داغے اور پیپر گیس کا بے تحاشا استعمال کیا جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو طرح طرح کا سامنا کرنا پڑا ۔ ادھر نمائندے کے مطابق جنوبی کشمیر میں اننت ناگ چلو کی کال کو ناکام بنانے کیلئے انتظامیہ نے اننت ناگ قصبے میں اعلانیہ کرفیو نافذ کر کے لوگوں کو اپنے گھروں میں محصور کر دیا جبکہ کولگام ،شوپیاں ،پلوامہ اضلاع اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سخت ترین بندشیں عائد کر کے لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ۔نمائندے کے مطابق تولی نوپورہ کولگام میں دختران ملت کے بینر تلے خواتین کی کثیرتعداد نے عام شہریوں کی ہلاکتوں ، پولیس و فورسز کی زیادتیوں اور نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف علاقوں سے گزر کر پُر امن طور پر منتشر ہوئی ۔ نمائندے کے مطابق واد کے 9اضلاع میں ہڑتال کے باعث زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ،کاروباری ادارے بند رہے ،سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل رہی ، سرکاری دفتروں میں ملازمین برائے نام حاضر ہوئے اور پوری وادی کے بازار ویران اور سڑکیں سنسنان دکھائی دے رہی تھی ۔ 


نئی دہلی میں منعقد ہونی والی کانفرنس میں پاکستان نے شرکت کرنے سے انکار کیا 

پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کیلئے سارک ملکوں نے رضا مندی ظاہر کی /بھارت 

نئی دہلی۔22ستمبر(فکروخبر/ذرائع )بھارت پاکستان کے درمیان لفظی جنگ کے بیچ سارک ملکوں کی نئی دہلی میں ایک روزہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستان نے شرکت کرنے سے انکار کیا تاہم بھارت کے مطابق پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کیلئے سارک ملکوں نے اپنی رضامندی ظاہر کی ہے ۔یو این اینکے مطابق اوڑی فدائین حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر دہشت گرد ملک قرار دینے کیلئے باضابطہ طور پر سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں ۔بھارت پاکستان کے درمیان اختلافات کی شدت نے اس وقت سنگین رخ اختیار کیا جب نئی دہلی میں سارک ملکوں کی سیکورٹی کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں پاکستان نے شرکت کرنے سے انکار کر دیا جبکہ بھارت کے مطابق پاکستان کو کانفرنس میں شرکت کرنے کی دعوت نہیں دی گئی اور پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کیلئے سارک ملکوں نے بھی اپنی رضا مندی ظاہر کی ہے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نیپال ،بھوٹان او ر بنگلہ دیش نے اوڑی فدائین حملے کے بعد دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کیلئے بھارت کے ساتھ تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پاکستانی وزرت خارجہ کے ترجمان نے نئی دہلی میں منعقد ہونے والی سارک ملکوں کی سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کیا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اس وقت تک کسی بھی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گا جب تک نہ بھارت کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو وہ خود واپس لیں ۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں منعقد ہونے والی کانفرنس پاکستان کیلئے اہمیت کی حامل نہیں ہے اور ملک کی سالمیت اور خو د مختیاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔


بندوق اور بات چیت بیک وقت جاری نہیں رکھی جا سکتی ،کشمیر بھار ت کا اٹوٹ انگ/ایم جے اکبر 

نئی دہلی۔22ستمبر(فکروخبر/ذرائع )اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کے مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے پاکستانی وزیر اعظم کے ارادے کو مسترد کرتے ہوئے بھارت نے کہا کہ بندوق اور بات چیت بیک وقت جاری نہیں رکھی جا سکتی ہے ،پاکستان کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کے ڈھانچے کو منہدم کرنے کے ساتھ ساتھ بھارت کی جانب سے پیش کئے گئے شرائط پر عمل کرتے ہوئے تربیتی کیمپوں کو منہدم کر دے تاکہ بات چیت شروع کرنے کیلئے راہ ہموار کی جا سکے ۔ پاکستانی وزیر اعظم کے خطاب کو ملٹری مین کی بات سے تعبیر کرتے ہوئے بھارت نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف درپردہ جنگ شروع کر رکھی ہے جو ناقابل برداشت عمل ہے اور پچھلے دو برسوں کے دوران پاکستانی خفیہ اداروں کی ائمہ پر تین بڑے فدائین حملے کئے گئے جو بھارت کے خلاف کھلی جارحیت ہے ۔۔ امور خارجہ کے وزیر مملکت ایم جے اکبر نے نیو یارک میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر طرح کی دہشت گردی پنپ رہی ہے اور پاکستانی سر زمین بھارت مخالف سرگرمیوں کیلئے استعمال کی جا رہی ہے اور سال 2015اور2016کے دوران پاکستان کی ائمہ پر تین بڑے فدائین حملے کئے گئے جو نا قابل برداشت عمل ہیں اور جو بھارت کے خلاف کھلی جنگ ہے ۔ امور خارجہ کے وزیر مملکت نے کہا کہ پٹھان کوٹ فوج ائیر بیس ،آئی ٹی آئی پامپور کے فدائین حملوں کے بعد پاکستان کو ثبوت فراہم کئے گئے تھے کہ ان حملوں کے بارے میں پاکستان میں مقیم عسکری کمانڈروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے تاہم بھارت کی جانب سے ثبوت فراہم کئے جانے کے باوجود پاکستان نے جیش محمد کے سربراہ مولوی مولانا اظہر مسعود اور ان کے بھائی کے خلاف کسی بھی طرح کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جبکہ اوڑی بریگیڈ ہیڈ کواٹر پر حملے کے سلسلے میں بھی ڈائیریکٹر ملٹری آپریشن نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو حملے کے فوراً بعد پاکستان کے ملوث ہونے کے بارے میں ثبوت فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں تاہم پاکستان نے اوڑی حملے میں ملوث ہونے سے یہ کہتے ہوئے انکار کیا کہ فدائین حملہ بھارت نے خود ڈرامہ رچایا ہے تاکہ وہ بین الاقوامی برادری کیسامنے شرمساری سے بچ سکے ۔ بھارت کے خارجہ سیکریٹری ایس جے شنکر نے پاکستانی وزیر اعظم کے خطاب کو ملٹری مین کی بات سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں بھی فدائین حملوں کے بعد مسائل کو حل کرنے کا دعویٰ کیا تاہم رات گئی بات گئی کے مصداق پاکستان اپنے مکروہ عزائم سے باز نہیں آرہا ہے ۔ انہوں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے حزب المجاہدین کے کمانڈر کو نہ صرف خراج عقیدت ادا کیا بلکہ اسے آسمان پر پہنچا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے ۔ ادھر دفتر خارجہ کے ترجمان وکاس سورب نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت پاکستان کے درمیان بات چیت صرف بھارت کی جانب سے پیش کئے گئے شرائط کو ماننے کے بعد ہی ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور پاکستان نے کشمیر کے ایک حصے پر زبردستی قبضہ کر کے وہاں کے لوگوں کے حقوق سلب کئے ہیں جبکہ وادی کے نا مساعد حالات کی پاکستان پشت پناہی کر رہا ہے اور نوجوانوں کو گمراہ کر کے ان کے مستقبل کو مخدوش بنا رہا ہے ۔


مولانا طارق قاسمی کے مقدمے کی پیروی اب جمعےۃ علماء مہاراشٹر کرے گی 

پہلی ہی تاریخ پر اس مقدمے کی قانونی دھاندھلیوں کو عدالت کے سامنے بے نقاب کر نے میں جمعےۃ کی لیگل سیل کامیاب

ممبئی۔22ستمبر (فکروخبر/ذرائع) ۲۳ نومبر ۲۰۰۷ میں اتر پردیش کے لکھنؤ ،فیض آباد اور بارہ بنکی میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے سلسلے میں بارہ بنکی کی عدالت سے عمر قید کی سزا پانے والے مولانا طارق قاسمی کے مقدمہ کی پیروی اب جمعےۃ علماء مہاراشٹر کر رہی ہے ،جس نے آج لکھنؤ کی جیل میں قائم خصوصی عدالت میں اس مقدمے میں ہو ئی غیر قانونی دھاندھلیوں پر مشتمل درخواست دے کر یو پی اے ٹی ایس اور پولس کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔واضح ہو کہ اس مقدمے کی پیروی اس سے قبل کئی وکلاء نے کی مگر کسی نے آج تک کسی بھی مذکورہ غیر قانونی دھاندھلیوں کو اجاگر کرنے کی کوشش نہیں کی ،جس کی بناء پر مولانا طارق قاسمی بارہ بنکی کی عدالت سے عمر قید کی سزا پانے کے بعد بھی لکھنؤ ،فیض آباد اور گو رکھپور کی عدالتوں میں اسی مقدمے کا سامنا کررہے ہیں جہاں ٹرائل جاری ہے ۔جمعےۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے دہشت گردی کے الزام میں قید مسلم نوجوانوں کے مقدمات کی پیروی اور سربراہی کرنے والے سینئر کریمنل لائر ایڈ وکیٹ تہور خان پٹھان کے مطابق اس مقدمے کی پیروی میں واضح قانونی دفعات تک کو نظر انداز کر دیا گیا ہے جس کے تحت ایک ہی سازش سے منسلک اگر کئی مقدمے بھی ہوں تو بھی ان کی مشترکہ سماعت ہی کی جائیگی نہ کی الگ الگ عدالتوں میں الگ الگ مقدمے کی ۔واضح رہے کہ اس سلسلہ وار بم دھماکوں میں ضلعی عدالتوں کو نشانہ بنایا گیا تھا ،جس کی تفتیش اتر پردیش اے ٹی ایس کر رہی تھی اور جس نے ۱۲ دسمبر ۲۰۰۷ کو ضلع اعظم گڈھ سے مولانا طارق قاسمی کو اور ۱۸ دسمبر کو جونپور سے مولانا خالد مجاہد مر حوم کو اغوا کرکے ۲۲ دسمبر ۲۰۰۷ کو دھماکہ خیز اشیاء کے ساتھ بارہ بنکی ریلوے اسٹیشن سے فرضی طور پر گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا ۔پورے صو بے خاص طور سے ضلع اعظم گڈھ میں اس فرضی گرفتاری نیز بے گناہوں کو سیریل بلاسٹ میں زبردستی ملزم بنانے کو لیکر بہت سے احتجاجات و مظاہرے بھی ہو ئے تھے،جس کو دیکھتے ہوئے اس وقت کی وزیر اعلیٰ مایا وتی نے اس گرفتاری کی جانچ کے لئے جسٹس آر ڈی نمیش کمیشن تشکیل دیا تھا ۔نمیش کمیشن نے ۲۰۱۳ میں ریاستی حکومت کو اس پوری تفتیش کی رپورٹ پیش کی جسمیں انہوں نے بتا یا کہ طارق قاسمی اور خالد مجاہد کو اغوا کر کے غیر قانونی حراست میں رکھا گیا تھا نیز بعد میں فرضی گرفتاری دکھائی تھی ۔کمیشن کے رپورٹ کا نفاذ تو اتر پردیش حکومت نے نہیں کیا البتہ فیض آباد عدالت سے واپس لکھنؤ جاتے ہو ئے راستے میں اے ٹی ایس اور یو پی پولس نے منظم سازش کے تحت ۱۹ مئی ۲۰۱۳ کو مولانا خالد مجاہد کا قتل کر دیا ۔
تا ہم اس معاملے میں سیاسی پارٹیوں نے خوب سیاست بھی کی۔سماجوادی حکومت نے ان ملزمین کو جیل سے رہا کرنے کے نام پر خوب ڈرامے بھی کئے،مگر ۲۵ اپریل ۲۰۱۵ کو بارہ بنکی ضلع عدالت نے طارق قاسمی کو مجرم قرار دیتے ہو ئے عمر قید کی سزا سنائی جبکہ فیض آباد،لکھنؤ اور گو رکھپور میں مقد مات زیر سماعت ہیں ۔
جمعےۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے لکھنؤ عدالت میں بجنور بلاسٹ کیس کی کامیاب پیروی سے متاثر ہو کر مولانا طارق قاسمی نے جمعےۃ علماء سے اپنے زیر سماعت مقدمات پر غور کرنے کی درخواست کی جس کے بعد جمعےۃ علماء مہاراشٹر کے سینئر کریمنل لائر ایڈوکیٹ تہور خان پٹھان کی سربراہی میں دہلی کے کریمنل وکیل ابو بکر سباق نے لکھنؤ و فیض آباد کی عدالتوں میں اس مقدمہ کی پیروی شروع کی۔آج جیسے ہی ان عدالتوں میں جمعےۃ علماء کی جانب سے ایک ہی سازش سے منسلک تمام مقدمات کو ایک ہی عدالت میں چلائے جانے کی درخواست داخل کی گئی یو پی اے ٹی ایس اور پولس کی غیر قانونی دھاندھلیاں عدالت کے سامنے بے نقاب ہو گئیں۔ مذکورہ درخواست کے ذریعے عدالت کو یہ بتایاگیا کہ جن الزامات وشواہد کی بنیاد پر طارق قاسمی پر فیض آباد و لکھنؤ عدالت میں مقدمہ چلایا جار ہا ہے انہی الزامات و شواہد پر بارہ بنکی عدالت اپنا فیصلہ دے چکی ہے، چنانچہ ملک کے کریمنل قوانین دستور ہند کے روشنی میں کسی بھی ملزم کو ایک ہی الزام و سازش میں ایک سے زائد بار ملزم نہیں بنایا جا سکتا ہے ۔اس تناظر میں جمعےۃ علماء مہاراشٹرکے صدر حافظ ندیم صدیقی نے اپنی لیگل ٹیم کی تعریف و حو صلہ افزائی کرتے ہو ئے کہا کہ مولانا طارق قاسمی کی بے گناہی پر ہمیں پو را یقین ہے ان کو ایجنسیوں نے غلط طریقہ سے پھنسایا ہے اور انشا ء اللہ ہماری لیگل ٹیم اپنی محنت،لگن اور ایمانداری سے بے گناہ و بے قصور معصوم نو جوانوں کو انصاف دلا کر ان کی بے گناہی ثابت کرے گی ۔انہوں نے خصوصی طور پر ایڈوکیٹ پٹھان تہور خان اور ایڈوکیٹ ابو بکر سباق کی محنت لگن اور قابلیت کی پرزور حمایت و تعریف کی اور کہا کہ انہی وکلاء کی بدولت ہمارے پاس ایسے مقدمات بھی آرہے ہیں جسے کو ئی تنظیم یا کوئی وکیل ہاتھ لگانے کو تیار نہیں ہے ۔ہمیں اللہ کی ذات سے مکمل یقین ہے کہ ہم ان مقدمات میں کامیاب ہونگے ۔انشاء اللہ اللہ کی نصرت ہمارے ساتھ رہے گی۔


ٹکٹ نہ ملنے سے خفا دھرم سنگھ ،بی جے پی میں شامل ہوں گے 

سہارنپور۔22ستمبر(فکروخبر/ذرائع)بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)کے نکڑ اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی نے ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض ہوکر آج ہزاروں حامیوں کے ساتھ بی ایس پی سے استعفیٰ دے دیا۔مسٹر سینی نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ کل بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے قومی صدر امت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوں گے ۔قابل ذکر ہے کہ سہارنپور ضلع کی نکڑ سیٹ سے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی کانگریس کے امیدوار عمران مسعود کو سخت مقابلہ دیتے ہوئے تیسری بار بی ایس پی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔وہ مغربی اترپردیش میں بی ایس پی کا پسماندہ طبقے کا چہرہ تصور ک تھے ۔وہ لوک لیکھا کمیٹی کے صدر بھی تھے ۔ڈاکٹر سینی 2007میں مایاوتی کی قیادت میں بنی حکومت میں بنیادی تعلیم کے وزیر بنائے گئے تھے اوروہ مایاوتی کے قابل اعتماد لوگوں میں شمار کئے جاتے تھے ۔


طالبہ کے ساتھ آبروریزی ۔مقدمہ درج

پرتاپ گڑھ۔22ستمبر(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈ کواٹر سے تیس کلو میٹر کی دور پر پٹّی کوتوالی علاقے کے ایک طالبہ رفع حاجت کے لئے باہر گئی تھی گاوُں کے ایک نوجوان نے اس کے ساتھ آبروریزی کی ۔پولیس نے اہل خانہ کی شکایت پر ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔موصول اطلاع کے مطابق بی اے کی ایک طالبہ(18) آج صبح رفع حاجت کیلئے کھیت میں گئی تھی ۔جہاں گاوُں کے اجئے کمار نے اسے پکڑ لیا اور گھسیٹ کر تنہائی میں لے جا کر اس کے ساتھ آبروریزی کیا ۔شکایت پر ملزم اجئے کمار کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے معاملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔


سیتامڑھی میں تالاب میں ڈوبنے سے دو لڑکیوں کی موت،ایک کی حالت نازک

سیتامڑھی۔22ستمبر(فکروخبر/ذرائع)بہار میں سیتامڑھی ضلع کے بتھناہا تھانہ علاقے میں آج تالاب میں نہاتے وقت اچانک ڈوبنے سے دو لڑیوں کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ سون ورشا گاؤں کی چھ لڑکیاں تالاب میں نہانے گئی تھیں، اسی وقت گہرے پانی میں جانے سے سبھی ڈوبنے لگیں۔لڑکیوں کے شور مچانے سے موقع پر موجود مقامی لوگوں نے فوراً انہیں تالاب سے باہر نکالا۔سبھی کو بے ہوشی کی حالت میں سیتا مڑھی صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے دو لڑکیوں کی علاج کے دوران موت ہوگئی جبکہ ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔مہلوکین کی شناخت ہوچکی ہے ۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔


ہتھیار کے ساتھ ایک مسافر گرفتار

کلکتہ۔22ستمبر(فکروخبر/ذرائع)نیتاجی انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں نے دہلی جانے والے ایک مسافر کو اس کے پیکٹ کارٹیج برآمد ہونے کے بعد گرفتار کیا ہے ۔ائیر پورٹ کے ذرائع کے مطابق ہوڑہ کے رہنے والے مسافر نے سی آئی ایس ایف کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے اور نہ وہ بندوق کا لائسنس پیش کرسکے ۔ذرائع کے مطابق طویل پوچھ تاچھ کرنے کے بعد اس کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔


آوارہ کتوں کے حملہ میں کم عمر لڑکا زخمی

حیدرآباد۔22ستمبر(فکروخبر/ذرائع)تلنگانہ کے سکندرآباد علاقہ میں گھر کے قریب کھیل کے دوران آوارہ کتوں نے ایک لڑکے پر حملہ کرتے ہوئے شدید طور پر زخمی کردیا ۔اس لڑکے کا تعلق محبوب نگر ضلع کے مکتھل منڈل سے ہے جو دوسری جماعت میں زیر تعلیم ہے ۔کتوں نے اس پر حملہ کرتے ہوئے چہرے اور سر کو شدید زخمی کردیا ۔ مقامی افراد نے زخمی حالت میں اس لڑکے کو گاندھی اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس لڑکے کی حالت تشویشناک ہے ۔ 


شمس آباد ائیر پورٹ پر مسافرین نے احتجاج کیا

حیدرآباد۔22ستمبر(فکروخبر/ذرائع)شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایر پورٹ پر آج مسافرین نے احتجاج کیا ۔ چھ ماہ پہلے دوبئی جانے کیلئے کلر فل ٹراویلس کے ذریعہ ان افراد نے ٹکٹس کی بکنگ کروائی تھی اور آج صبح جب دبئی جانے کیلئے شمس آباد ایر پورٹ پہنچے تو صرف 23خواتین کو ہی طیارہ میں سوار ہونے کی اجازت دی گئی اور دیگر کو روک دیا گیا کیونکہ ان کے پاس ویزا نہیں تھا ۔ اس پر روکے گئے مسافرین میں ایر پورٹ پر احتجاج کرتے ہوئے کلر فل ٹراویلس ایجنسی پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا اور ٹراویلس پر برہمی کا اظہار کیا ۔


پنجاب انتخابات سے گریز، مگر اتحاد کی تلاش میں سدھو

چندی گڑھ۔22ستمبر(فکروخبر/ذرائع)پنجاب میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں نوجوت سنگھ سدھو کی 'آواز۔اے۔پنجاب' کا اصل میں کیا کردار رہے گا، یہ ابھی تک واضح نہیں ہو پایا ہے. اس کی وجہ ہے سدھو کی طرف سے دئے جا رہے ملے۔جلے سیاسی اشارہ. سدھو نے بدھ کو کہا کہ ان کا مورچہ انتخابات نہیں لڑے گا، مگر اتحاد کے راستہ کھلے ہوئے ہیں.ذرائع کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو الیکشن لڑنے کے خواہش مند نہیں ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ 'اینٹی۔انکبیسی' ووٹوں کا بٹوارہ ہو. اگرچہ وہ پنجاب میں لڑنے والی پارٹیوں کے ساتھ الیکشن سے پہلے اتحاد کے خواہاں ہیں.سدھو امرتسر سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ رہ چکے ہیں. گزشتہ عام انتخابات میں بی جے پی نے ان کی جگہ ارون جیٹلی کو امرتسر سے انتخابی میدان میں اتارا تھا، لیکن جیٹلی الیکشن ہار گئے. اسی وقت سے سدھو بی جے پی سے ناراض چل رہے تھے. ان کی ناراضگی کو ختم کرنے کے لئے انہیں راجیہ سبھا کا نامزد رہنما بھی بنایا گیا، لیکن انہوں نے راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا.سدھو کے عام آدمی پارٹی میں جانے کی بحثیں تھیں، لیکن وہاں بات نہیں بنی. آخر کار انہوں نے 8 ستمبر کو سابق ہاکی کھلاڑی پرگٹ سنگھ اور ممبر اسمبلی بلوندر سنگھ بیس کے ساتھ مل کر 'آواز۔اے۔پنجاب' نام سے مورچہ بنایا. سدھو کی بیوی نوجوت کور بھی بی جے پی سے استعفیٰ دے چکی ہیں.


سوشل میڈیا میں وطن مخالف تبصرہ کرنے پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے کشمیری طالب علم کا اخراج

علی گڑھ۔21ستمبر(فکروخبر/ذرائع) اڑی میں دہشت گردانہ حملہ اور شہیدوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر وطن مخالف تبصرہ کرنے کے الزام میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے ایک پوسٹ گریجویٹ کشمیری طالب علم نکال دیا ہے ۔ علی گڑھ کے سول لائنس تھانہ کے تحت میڈیکل چوکی میں کشمیری طالب علم مدثر یوسف لون کے خلاف تعزیرا ت ہند کی دفعہ 505 کے تحت ایف آئی آر درج کی گءي ہے ۔ اس کے ساتھ ہی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے حکام نے اس کو یونیورسٹی ہاسٹل سے بھی باہر کردیا ہے ۔ اے ایم یو کے وائس چانسلر لیفٹننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ نے گزشتہ روز کشمیری طالب کے وطن مخالف تبصرے کی خبریں آنے کے بعد اس کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولس راجیش پانڈے نے یو این آئی کو بتایا کہ پولس نے اس معاملے میں سول لائنس تھانہ میں بھی ایک کیس درج کیا ہے ۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر ی طالب علم کی طرف سے وطن مخالف تبصرے کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایم یو انتظامیہ کو اس کی اطلاع دی گئی تھی اور انہیں انکوائری کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ معاملے کی جانچ کے بعد اے ایم یو نے پوسٹ گریجویٹ کے کشمیری طالب علم کو یونیورسٹی سے خارج کردیا ہے ۔ یہ کشمیری طالب علم وادی کشمیر کے کپواڑہ سے تعلق رکھتا ہے اور ایم ایس سی کے تیسرے سال کا طالب علم تھا اور یونیوسٹی کے ایم ایم ہال میں رہتا تھا۔ 


نرمدا ندی سے بورے میں بند ایک لڑکی کی لاش برآمد

نرسنگھ پور۔22ستمبر(فکروخبر/ذرائع)مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع کے سوواتلا پولیس تھانہ کے تحت نرمدا ندی کے کیرپانی گھاٹ پرآج بورے میں بند ایک لڑکی کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت ضلع جبل پور کے بجوری گاؤں کے تھانہ چرگواں کی رہنے والی انجلی لودھی کے طور پر ہوئی ہے ۔لڑکی کی ماں تارابائی اورماموں ارجن نے بتایا کہ ایک ہفتے پہلے انجلی کے والد اجے لودھی نے اس کا گلا دبا کر قتل کرکے اس کی لاش کو نرمدا ندی میں بہا دیا تھا،یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ لڑکی موبائل پر کسی سے بات کررہی تھی اور اسے بات کرتے دیکھ کر اس کے باپ نے یہ واردات کو انجام دیا ہے ۔پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔


خاتون مریض کی اسپتال کی عمارت سے کود کر خودکشی

رائے پور۔22ستمبر(فکروخبر/ذرائع)چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں ایک 29 سالہ خاتون مریض نے آج صبح ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر میموریل اسپتال کی تیسری منزل کود کر اپنی جان دے دی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع راج نند گاؤں کے چلکھادن علاقے کی رہنے والی سُشیلا دیوانگا کو اس کے گاؤں میں خودکشی کی کوشش کے بعد تین دن قبل اسپتال کے سرجری وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس نے خانگی تنازعہ کے بعد تیز دھار ہتھیار سے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کرنے کوشش کی تھی۔اس عورت نے تیسری منزل سے چھلانگ لگائی اور جائے واقعہ پر ہی اس کی موت ہوگئی۔


امرتسر میں اسکول بس نالے میں گرنے سے 50 بچے زخمی

امرتسر۔22ستمبر(فکروخبر/ذرائع)پنجاب میں امرتسر میں واقع اٹاری کے گاؤں مہوبا میں آج دوپہر ڈی اے وی اسکول کی بس نالے میں گرنے سے 50 بچے زخمی ہوگئے ۔موصولہ اطلاع کے مطابق اٹاری کے گاؤں مہوبا میں ڈی اے وی اسکول کی ایک بس نالے میں گر گئی جس میں 50 بچے زخمی ہوگئے ۔ اسکول بس کے نالے میں گرنے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی مقامی پولیس اور لوگوں کی مدد سے راحت و بچاؤ کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔


پنجاب میں ایک اسکول بس کے نالے میں گرنے سے 8طلبہ ہلاک،15شدید زخمی

امرتسر۔22ستمبر(فکروخبر/ذرائع)پنجاب کے شہر امرتسر میں واقعہ ضلع اٹاری کے مہاوا گاؤں میں آج دوپہر ڈی اے وی اسکول کی ایک بس گندے نالے میں گر گئی۔اس حادثے میں آٹھ بچوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 15زخمی بچوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ہرکنول جیت سنگھ نے یواین آئی کو بتایا کہ آج دوپہر اسکول کی چھٹی کے بعد طلبہ کو گھر چوڑنے جارہی بس مہاوا گاؤں کے گندے نالے میں گر گئی جس سے آٹھ بچوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور 37دیگر زخمی ہوگئے ۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ بچوں کو کئی الگ الگ اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جہاں شدید طور پر زخمی بچوں کو امرتسر کے گورنانک دیو اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے جبکہ چھ بچوں کو چھیہارتا کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے ۔زخمی بچوں نے بتایا کہ ڈرائیور چرنجیت سنگھ اندھا دھندبس چلا رہا تھا اور حادثے کے بعد وہ بس کی کھڑکی توڑ کر بھاگ گیا۔امرتسر کے ڈپٹی کمشنر ورون روجم نے اس حادثے میں اب تک آٹھ بچوں کی موت کی تصدیق کی ہے ۔


راجکوٹ میں ایک ہی کنبے کے تین افراد نے خودکشی کی

احمد آباد۔22ستمبر(فکروخبر/ذرائع)گجرات میں راجکوٹ شہر کے گونڈل علاقے میں آج ایک خاتون نے اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ خودکشی کرلی۔پولیس ذرائع نے یہاں یواین آئی کو بتایا کہ موویا گاؤں کی رہنے والی بھانو بین(40)،اس کی بیٹی روپل(15)اور بیٹے جییش (10)کی لاشیں صبح گاؤں کے کنویں سے برآمد ہوئی۔مبینہ طور پر تین دن پہلے بھانوبین اوراس کے شوہر کے درمیان معمولی جھگڑا ہواتھا۔اسی وقت سے وہ 
دونوں بچوں کے ساتھ لاپتہ تھی۔پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور معاملے کی جانچ کر رہی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا