English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیر تشدد : پیلٹ گن سےآنکھ کھو بیٹھے 20 سالہ اشفاق نے کچھ اس طرح بیان کیا اپنا درد(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

اشفاق کو بچپن میں ہی ماں کی ممتا اور والد کی پدرانہ شفقت و محبت سے محروم ہونا پڑا تھا اور جس کا کنبہ انتہائی کسم پرسی کی زندگی گزار رہا ہے۔ 12 اگست کو پیلیٹ گن کی وجہ سے اشفاق کی بائیں آنکھ کی بینائی مکمل طور پر گل ہوگئی۔ اگرچہ اشفاق کے برادر اکبر محمد اشرف نے زمین کا ایک ٹکڑا بیچ کر مقامی ڈاکٹروں کے مشورے پر اپنے چھوٹے بھائی کو امرتسر میں واقع ڈاکٹر اوم پرکاش اسپتال برائے امراض چشم منتقل کیاجہاں اشفاق کی بائیں آنکھ کی جراحی کی گئی، لیکن بینائی بحال نہ ہوسکی اور نہ آنکھ کے اندر پیوند ہوئے چھرے نکالے گئے۔بینائی بحال ہونے کی آس کھوچکے اشفاق احمد نے کے مطابق 12 اگست کو جب میرے دادا جی کا چہارم تھا ، تو میں اور میرا ایک دوست نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مولوی صاحب کو قرآن خوانی کی مجلس میں مدعو کرنے کے لئے اُن کے گھرکی طرف جارہے تھے۔ علاقہ میں احتجاجیوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں چل رہی تھیں۔ عین اُسی وقت سیکورٹی فورس اہلکاروں نے پیلٹ بندوقوں کا استعمال کیا ، جس کے نتیجے میں جسم کے مختلف حصوں کے علاوہ میری بائیں آنکھ شدید زخمی ہوئی145۔ انہوں نے بتایا آنکھ کے علاوہ میرے کندھے اور بائیں ہاتھ میں بھی پیلٹ لگے تھے۔ مجھے وہاں موجود کچھ نوجوانوں نے موٹر سائیکل پر جہلم ویلی کالج (جے وی سی) و اسپتال بمنہ پہنچایا ۔اشفاق نے بتایا کہ جے وی سی میں ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ میری آنکھ کی سرجری نہیں کرسکتے اور انہوں نے میرے بھائی کو مجھے باہر کسی اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے بتایا اس کے بعد مجھے امرتسر میں واقع ڈاکٹر اوم پرکاش اسپتال برائے امراض چشم لے جایا گیا۔ وہاں میں قریب دس دن زیر علاج رہا۔ اگرچہ وہاں ڈاکٹروں نے میری آنکھ کی سرجری انجام دی لیکن ڈاکٹروں نے بالآخر معذرت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ میری آنکھ کی بینائی بحال نہیں کرسکتے۔ وہاں (امرتسر) میں میرے علاج پر تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کا خرچہ آیا۔اشفاق نے بتایا کہ میرے ماں باپ بچپن میں ہی گذر گئے ہیں۔ جب میں محض ایک سال کا تھا تو میری ماں گذر گئی تھی۔ پھر تین سال بعد یکم جنوری 2000 ء کو بتہ مالو کی سبزی منڈی میں ایک مائن بلاسٹ ہوا جس میں میرے والد گذر گئے۔ وہ وہاں سبزی لیکر گیا ہوا تھا۔ گذشتہ 16 برسوں سے ہمارے کنبے کا واحد کفیل میرے بڑے بھائی محمد اشرف ہے جو پیشے سے ایک ڈرائیور ہے۔ میری تین بہنیں بھی ہیں جن میں سے ایک کی شادی ہوئی ہے۔اشفاق نے بتایا کہ میرے بھائی نے میرے علاج کے لئے زمین کا ایک ٹکڑا بیچ دیا۔ جراحی کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ میری آنکھ 95 فیصد متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے میری آنکھ سے پیلٹ بھی باہر نہیں نکالے۔ انہوں نے بتایا کہ آنکھ کے اندر موجود پیلٹ کوئی مزید نقصان نہیں پہنچائیں گے اور اگر پیلٹوں نے نقصان پہنچایا ، تو ہمیں تمہاری پوری آنکھ ہی باہر نکالنی پڑے گی۔اشفاق کے ایک پڑوسی محمد یوسف نے بتایا کہ جرم بے گنائی کی پاداش میں اپنی آنکھ کھوبیٹھنے والا اشفاق ایک انتہائی غریب کنبہ سے تعلق رکھتا ہے۔ وہ بہت پہلے اپنے ماں باپ کو کھوچکا ہے۔ اس کا باپ سبزی فروخت کرکے کنبے کا پیٹ پالتا تھا، لیکن اُس کے انتقال کرجانے کے بعد کنبے کو بہت سارے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


سواتی ماليوال کے خلاف ایف آئی آڑ ، بھرتی میں دھاندلی کا الزام

نئی دہلی : 20 ستمبر (فکروخبر/ذرائع)قومی خواتین کمیشن میں غلط طریقے سے 85 تقرریاں کرنے کا الزام جھیل رہی سواتی ماليوال کی مشکلیں مزید بڑھ گئی ہیں۔ اینٹی کرپشن بیورو اے سی بی نے پرونشن آف کرپشن ایکٹ کے تحت سواتی ماليوال سمیت کئی لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ادھر سواتی ماليوال نے ٹویٹ کر کے اپنا موقف رکھتے ہوئے لکھا کہ پتہ چلا ہے کہ ایف آئی آر ہوئی ہے۔ جب غلط کام نہیں کیا ، ہو تو خدا سے بھی نہیں ڈرنا چاہئے۔ نظام کو تبدیل کرنے کے لئے کام کریں گے ، تو قربانی تو دینی ہی پڑے گی۔ انہوں نے لکھا کہ جو بھرتی کا طریقہ ڈی سی ڈبلیو میں سالوں سے اپنایا گیا ، وہی اپنایا ہے۔خیال رہے کہ دہلی خواتین کی سابق صدر برکھا سنگھ نے کمیشن میں غلط طریقے سے 85 تقرریوں اور غلط تنخواہ دینے کی اے سی بی سے شکایت کی تھی ، جس کے بعد پیر کو اے سی بی نے خواتین کمیشن کی صدر سواتی ماليوال سے پوچھ گچھ کی ۔ تقریبا 2 گھنٹے تک چلی پوچھ گچھ میں اے سی بی کی ٹیم نے سواتی ماليوال سے 27 سوالات کے جواب مانگے تھے۔ اس دوران اے سی بی نے کچھ اہم دستاویزات بھی ضبط کئے تھے۔اپنی شکایت میں برکھا سنگھ نے دعوی کیا تھا کہ عام آدمی پارٹی کے کئی حامیوں کو ڈی سی ڈبلیو میں عہدہ دیا گیا ہے۔ برکھا سنگھ نے اپنی شکایت میں 85 لوگوں کا نام دیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ انہیں ضروری اہلیت کے بغیر ہی کام نوکری دی گئی ہے۔


اوڑی حملہ پر ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہوا روس ، پاکستان کے ساتھ فوجی مشقیں منسوخ

ماسکو : 20 ستمبر (فکروخبر/ذرائع)جموں و کشمیر کے اوڑی میں فوجی کیمپ پر دہشت گردانہ حملے کے بعد روس نے ہندوستان کی حمایت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ہونے والی مشترکہ فوجی مشق کو منسوخ کر دیا ہے ۔ روس نے یہ فوجی مشقیں ایسے وقت میں رد کی ہیں ، جب ہندوستان نے دعوی کیا ہے کہ اوڑی میں فوج کے کیمپ پر جو حملہ ہوا ہے ، اس میں پاکستان کا ہاتھ ہے ۔روس نے اس مشق کو فرینڈشپ 2016 قرار دیا تھا ۔ یہ اسٹریٹجک مشق 24 ستمبر سے 7 اکتوبر کے درمیان شمالی پاکستان میں واقع آرمی ہائی اسکول اور چیرات میں واقع خصوصی فورس ٹریننگ سینٹر میں کی جانے والی تھی ۔روس اور پاکستان کی یہ فوجی مشق دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے فوجی تعلقات کے درمیان ہونے جا رہی تھی ۔ پاکستان روس سے جدید لڑاکا طیارے خریدنے پر بھی غور کر رہا ہے ۔ خیال رہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات میں کسی بھی طرح کے تعطل آنے کی صورت میں اپنے متبادل بڑھانے کی خاطر روس سے اپنے تعلقات بہتر بنانا چاہتا ہے ۔


کپل شرما کی مزید بڑھی مشکلیں ، اب تحصیلدار نے اس الزام کے ساتھ کرائی ایف آئی آر

ممبئی : 20 ستمبر (فکروخبر/ذرائع)بی ایم سی پر بدعنوانی کے الزامات لگانے والے مزاحیہ اداکار کپل شرما کی مشکلیں بڑھتی نظر آ رہی ہیں ۔ پہلے بی ایم سی میں بدعنوانی کو لے کر مودی کو کئے ٹویٹ کو لے کر کپل مشکلوں میں پڑ گئے تھے تو وہیں پیر کو ممبئی کے اندھیری علاقہ کے ایک تحصیلدار نے ان پر ایک اور ایف آئی آر درج کروا دی ہے ۔کپل پر انوائرمنٹ پروٹیكشن ایکٹ کی خلاف ورزی یعنی درختوں کو نقصان پہنچانے کا سنگین الزام لگایا گیا ہے ۔ ہفتے بھر کے اندر کپل کے خلاف یہ دوسری ایف آئی آر درج کی گئی ہے ، کیونکہ اس سے پہلے غیر قانونی تعمیر کے کیس میں ان پر اور اداکار عرفان خان کے خلاف بھی کیس درج ہو چکا ہے ۔غور طلب ہے کہ کپل شرما نے ممبئی کے بی ایم سی میں پھیلی بدعنوانی کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی سے شکایت کی تھی اور وزیر اعظم کے انتخابی وعدوں پر سوال بھی اٹھایا تھا ۔ کپل نے رشوت کی شکایت کے لئے ٹوٹر کا سہارا لیا اور وزیر اعظم مودی کو ٹیگ بھی کیا تھا ۔


امیتابھ بچن نے کہا : صحیح بول رہے ہیں کاٹجو، میرا دماغ خالی ہے

ممبئی :20 ستمبر (فکروخبر/ذرائع) میگا اسٹار امیتابھ بچن نے سابق جج مارکنڈے کاٹجو کے تبصرہ کا جواب دیا ہے۔ جسٹس کاٹجو نے 17 ستمبر کو سوشل میڈیا پر امیتابھ کو نشانے پر لیتے ہوئے لکھا تھا کہ امیتابھ بچن کا دماغ خالی ہے اور چونکہ زیادہ تر ميڈيااہلکار ان کی تعریف کرتے نہیں تھکتے ، مجھے لگتا ہے کہ ان کا بھی دماغ خالی ہے۔کاٹجو کے اس تبصرہ پر امیتابھ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران مسکراتے ہوئے جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ کاٹجو صحیح کہہ رہے ہیں، سچ میں میرا دماغ خالی ہے۔ امیتابھ نے یہ بھی بتایا کہ کاٹجو ان کے اسکول میں سینئر رہ چکے ہیں۔امیتابھ نے کہا کہ وہ میرے سینئر تھے اور ہمارے درمیان کبھی کوئی جھگڑا نہیں رہا۔ میں ان کی بات کا برا نہیں مانتا,


خدابخش لائبریری میں ایک سال سے ڈائریکٹر کا عہدہ خالی ، حکومتیں خاموش

پٹنہ :20 ستمبر (فکروخبر/ذرائع)مخطوطات کے معاملہ میں بر صغیر میں مشہور پٹنہ کی خدابخش لائبریری بدحالی کے دور سے گزر رہی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ صورت حال لائبریری میں ڈائریکٹر کے نہیں ہونے سے پیدا ہوئی ہے۔ ڈائریکٹر کی بحالی مرکزی حکومت کرتی ہے ، لیکن اس سلسلے میں حکومت پوری طرح سے خاموش ہے۔ ۔اکیس ہزار سے زیادہ نادر مخطوطات کا ذخیرہ رکھنے والی پٹنہ کی خدابخش لائبریری ریاست کی دیگر لائبریریوں کی طرح خستہ حال ہو جائےگی یا پھر برصغیر کی مشہور اس لائبریری کی حالت کو درست کرنے کے متعلق مرکزی حکومت کی جانب سے پہل کی جائے گی ، اس معاملہ میں خدا بخش لائبریری بورڈ کے ممبر اور دانشوروں میں سخت تشویش ہے۔دراصل لائبریری میں گزشتہ ایک سال سے ڈائریکٹر نہیں ہے ۔نتیجہ کے طور پرلائبریری کا پورا کام بند ہے۔ پٹنہ کے لوگوں کو لائبریری کی موجودہ صورت حال پر ے حد افسوس ہے۔ ادھر اس معاملہ پر سیاسی پارٹیوں کے درمیان بھی سیاست شروع ہو گئی ہے۔بی جے پی کے ریاستی ترجمان ظفر شمسی کے مطابق حکومت لائبریری کو فعال بنانے اور ڈائریکٹر کو بحال کرنے کے سلسلے میں جلد پہل کرے گی ۔ ادھر ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ خدابخش لائبریری کے مسئلہ پر مرکزی حکومت جان بوجھ کر اس طرح کے حالات پیدا کر رہی ہے۔پٹنہ کی خدابخش لائبریری بدحالی کے دور سے گزر رہی ہے۔ (فوٹو اسٹوری : محفوظ عالم )

سماجوادی پارٹی کے لیڈروں نے ملائم سنگھ کو خون سے لکھ کر بھیجا استعفی

لکھنو : 20 ستمبر (فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش کے کانپور میں سماج وادی پارٹی کی یوتھ ونگ کے لیڈروں نے خون سے لکھ کر اپنا استعفی نامہ ملائم سنگھ یادو کو بھیج دیا ہے۔ خیال رہے کہ شیوپال نے پیر کو بڑی کارروائی کرتے ہوئے یوتھ ونگ کے سات لیڈروں کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی مسلسل استعفی دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ادھر شیو پال کی اس کارروائی سے ناراض سماجوادی طلبہ یونین یوپی کی ریاستی مجلس عاملہ کے رکن سریندر گوئل اور رجت کمار گپتا نے خون سے لکھ کر اپنا استعفی نامہ بھیج دیا ہے۔ رجت نے کہا کہ شیو پال سنگھ بدلے کے جذبے سے کام کر رہے ہیں۔ ایسے میں وہ خود اور دیگر نوجوان ساتھی وزیر اعلی اکھلیش کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلی اکھلیش کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے اور ان کے لئے خون بھی بہا سکتے ہیں۔ سریندر اور رجت کے علاوہ ایس پی يواجن سبھا کے صدر پروین سنگھ، ایس پی پسماندہ طبقہ سیل کے کانپور کے نائب صدر دھرمیندر کمار آزادوغیرہ نے بھی استعفی دیدیا ۔ملائم سنگھ یوتھ بریگیڈ کے ضلع صدر نیرج یادو نے بھی پوری ایگزیکٹو کے ساتھ اپنا استعفی نامہ وزیر اعلی کو فیکس کے ذریعہ بھیج دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا