English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹر میں پھر پولیس اہلکار پر حملہ ، ہیڈ کانسٹبل کو پیٹ پیٹ کر کیا ادھ مرا کیا(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

ان لوگوں نے ہیڈ كنسٹبل پرکاش پر حملہ کر دیا ۔ اس کے بعد تمام ملزمین فرار ہو گئے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق پرکاش کو گہری چوٹیں آئی ہیں ۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مہاراشٹر میں کسی پولیس اہلکار پر حملہ ہوا ہو ۔ اس سے پہلے پولیس اہلکاروں پر حملے ہوچکے ہیں ۔


ریاست گوا میں نوجوان نے خود کشی سے قبل بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا 

نئی دہلی۔16ستمبر( فکروخبر/ذرائع ) ریاست گوا میں ایک انیس سالہ لڑکے نے خود کشی کی کوشش سے قبل اپنی بہن کو گولی مار کر قتل کردیا ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ریاست گوا کے قصبہ پونڈا کے رہائشی انیس سالہ نوجوان نینخیل کمار نے اپنے گھر پر اچانک اپنی بہن سیو جانا نائیک کو گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار ڈالی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔


عرشی قریشی اور رضوان خان کو عدالتی تحویل میں بھیجا گیا

عدالت میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے وکلاء کی کامیاب پیروی

ممبئی۔16ستمبر( فکروخبر/ذرائع )داعش سے تعلق کے الزام میں گرفتار عرشی قریشی اور رضوان خان کو ان کی پولیس ریمانڈ ختم ہونے کے موقع پر آج عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں عدالت نے دفاعی وکلاء کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے انہیں عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ ان کے مقدمے کی پیروی جمعیۃ علماء مہاراشٹر کررہی ہے اور ایڈووکیٹ تہور خان پٹھان اور عشرت علی خان اس موقع پر عدالت میں اپنا موقف پیش کیا، جبکہ ممبئی کرائم برانچ ملزمین کے ریمانڈ میں مزید توسیع کرنے کا مطالبہ کررہی تھی۔دفاعی وکیل ایڈووکیٹ تہور خان پٹھان کے مطابق یو اے پی اے کے مقدمے میں عدالت کو یہ اختیار ہوتا ہے کہ وہ ملزم کو ایک ماہ تک پولیس تحویل میں دے ، مگر آج ہم نے عدالت کے روبرو یہ بتایا کہ کیرالا پولیس ، مہاراشٹر اے ٹی ایس اور پھر کرائم برانچ نے ملزمین کو اپنی تحویل میں لے کر پوری تفتیش مکمل کرلی ہے اور ان کی تفتیش میں بھرپور تضاد موجود ہے۔ نیز یہ کہ پولیس کی جانب سے ان ملزمین پر جو الزامات عائد کئے گئے ہیں ان کی کوئی قانونی اہمیت نہیں ہے ۔ کیرالا پولیس نے ان کے گھر کی تلاشی لے چکی ہے اور کرائم برانچ نے بھی تلاشی لینے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ایسی صورت میں ملزمین کے پولیس حراست میں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہتا لہذا انہیں عدالتی تحویل میں بھیجا جائے۔ جبکہ ممبئی کرائم برانچ کے وکلاء بضد تھے کہ ملزمین کی پولیس حراست میں مزید توسیع کی جائے۔ دونوں فریقین کی باتوں کو سن کر عدالت نے دفاع کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزمین کو عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ دفاع کی جانب سے اسے اہم کامیابی تصور کیا جارہا ہے ۔ دفاع کا دعوی ہے کہ اس مقدمے کو بھی دہشت گردی کے دیگر مقدمات کی طرح مفروضات پر قائم کیا گیا ہے اور اب جبکہ ملزمین کو عدالتی تحویل میں بھیجا جاچکا ہے ، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عدالت دفاع کے موقف کی تائید کرتی ہے۔


ایوت محل ضلع کے تعلقہ عمر کھیڑ میں فرقہ وارانہ فساد کے بعد حالت قابو میں مگر کشیدہ

۲۲ مسلمان زخمی، ۴ دکانیں نذر آتش ، ۲۹ گرفتار ۔جمعےۃ علماء مہاراشٹر کی امن و امان کی اپیل

ممبئی۔16ستمبر ( فکروخبر/ذرائع)ریاست میں بی جے پی و شیو سینا کی حکومت قائم ہو نے کے بعد فرقہ واریت کے بازار میں جس قدر اچھال آیا ہو اہے اس کا اندازہ ہم گزشتہ دو سال سے کرتے آرہے ہیں ۔فرقہ وارانہ فسادات اور گؤ رکشا کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنائے جانے کے سلسلے میں آج ایک اور کڑی کا اضافہ کرتے ہو ئے فرقہ پرستوں نے ضلع ایوت محل کے عمر کھیڑ تعلقہ کو فرقہ وارانہ فسادات کی آگ میں جھونکنے کی کو شش کی جس میں یکطرفہ طور پر مسلمانوں کی املاک کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا ۔عمر کھیڑ تعلقہ کی جمعےۃ سے ملی اطلاعات کے مطابق گذشتہ کل عید کے تیسرے روز عصر کے نماز کے وقت گنیش وسرجن کے جلوس میں شامل کچھ لو گوں نے مسجد کے سامنے پہنچ کر تیز آواز میں ڈی جے بجانے لگے اور دل آزاری والے نعرے لگانے لگے جس پر کچھ مسلمانوں نے انھیں سمجھانے کی کو شش کی کی مسجد میں نماز کا وقت ہے، تھوڑا احتیاط برتیں ۔جلوس میں شامل لو گوں نے اسے مسلمانوں کی جانب سے جلوس میں مداخلت قرار دے کر پتھراؤ کرنے لگے جس سے حالات یکلخت کشیدہ ہو گئے ۔موقع پر پولس پہنچ گئی اور فسادیوں کو تتر بتر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گو لے داغے اور لاٹھی چارج بھی کی ۔یہ خبر آنا فانا پورے شہر میں پھیل گئی اور ہر طرف خوف و ہراس چھا گیا ۔ فسادیوں نے اس دوران مسلمانوں کی تین دکانوں کو نذر آتش کر دیا ۔چھ مو ٹر سائیکلوں کو بھی آگ لگا دی گئی اس پتھراؤ میں مسجد میں نماز ادا کرنے کے لئے آئے ۲۲؍ مسلمان زخمی ہو گئے فی الوقت اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔پولس کی بروقت مداخلت سے فسادی اس وقت وہاں سے بھاگ گئے لیکن رات میں وہ منصو بہ بند طریقے سے ایک بار پھر مسلمانوں کی املاک کو نشانہ بنانے لگے ۔ مرکز مسجد کی کھڑ کیوں اور دروازوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ پولس نے کارروائی کرتے ہو ئے ۲۹ ؍مسلمانوں کو گرفتار کر لیا اور جب گرفتار شد گان کے والدین نے اپنے بچوں کے بے قصور ہو نے کی بات کی اور پولس سے احتجاج کیا تو ان کو بھی پولس نے زد کوب کیا ۔اس واقعہ کے بعد تاج پور کے مقامی لو گوں نے پولس پر یکطرفہ کارروائی کا الزام لگایا ہے ۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جمعےۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے اس علاقے کے آئی جی امراوتی ڈویژن، ایس پی اکھلیش کمار اور کلکٹر مسٹر دنیش سے بات کی اور حالات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے مذکورہ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ شر پسندی کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور جنھیں محض شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے انھیں رہا کیا جائے ۔مولانا حافظ ندیم صدیقی نے عمر کھیڑ کے لوگوں کے اس الزام کے تعلق سے بھی بات کی کہ کارروائی یکطرفہ طور پر ہو رہی ہے ۔پولس نے یہ یقین دلایا ہے کہ کسی بھی بے قصور کو گرفتار نہیں کیا جائیگا اور اگر گرفتاری کے بعد بھی یہ معلوم ہو جائے کہ یہ شخص بے قصور ہے اسے فورا رہا کر دیا جائیگا ۔مولانا ندیم صدیقی نے ایوت محل ضلع کے تمام لوگوں سے امن و امان کی اپیل کی ہے اور پولس افسران سے پرزور مطالبہ کیا ہے کی جس طرح یکطرفہ طور پر مسلمانوں کو گرفتار کیا جاتا رہا ہے اس طرح ہر گز نہ کیا جائے۔واضح رہے کہ پولس نے حالات پر قابو پالیا تھا لیکن حالات ابھی تک کشید ہ بنے ہو ئے ہیں ۔


شاہ پور کے سینئر قانون داں و عوامی رہنما

جناب عنایت الرحمن صدیقی کا انتقال

شاہ پور (ضلع یادگیر ) 16؍ ستمبر ( فکروخبر/ذرائع) : شاہ پور کے علمی گھرنے کے چشم و چراغ سینئر قانون داں و عوامی رہنما جناب عنایت الرحمن صدیقی کا بعمر 81سال 14ستمبر کی شب پونے بارہ بجے ان کی رہائش گاہ عادل پور میں قلب پر حملے کے باعث انتقال ہوگیا ۔ شاہ پور کے مولوی عطاء الرحمن کے فرزند عنایت الرحمن صدیقی جنتا پریوار کے قائد کی حیثیت سے 1980کے دہے میں نمایاں سیاسی خدمات انجام دیں ۔ پچھلے بیس برسوں سے وہ عملی سیاست سے کنارہ کش ہو کر صرف سماجی خدمت میں مصروف تھے ۔ وہ انجمن حیاتِ نو کے بانی صدر اور حیات اسکول کے بانی ہیں ۔ اس انجمن نے فروغ اُردو کے لئے کافی سرگرم روال ادا کیا ہے ۔ان کے پسماندگان میں تین فرزندان داکٹر انیس صدیقی (لکچرار نیشنل جونیئر کالج و معتمد انجمن ترقی اُردو ہند گلبرگہ ) عتیق الرحمن (سیاسی جانشین ) ، یوسف عطاء الرحمن ایڈوکیٹ اور تین دختران شامل ہیں ۔ آج شاہ پور کی مسجد آثار شریف میں بعد نمازِ عصر نمازِ جنازہ پڑھائی گئی ۔ بارگاہ حضرت ابراہیم شاہ قادریؒ سے متصل آبائی قبرستان میں عزیز و اقارب اور عوام کی کثیر تعداد نے بہ دیدۂ نمان کے جسدِ خاکی کو سپرد لحد کیا۔ ان کی ان کی انتقال پرُملال کی اطلاع موصول ہوتے ہی نصف شب کے بعد ہی ان کی رہائش گاہ پر رشتہ دار اور احباب پہنچنے لگ گئے تے ۔ صبح سے نمازِ عصر تک سینکڑوں احباب نے ان کا آخری دیدار کیا اور جلوس جنازہ میں شرکت کی ۔ ان میں شری گرو پاٹل سروال ایم ایل اے ، سابق ایم ایل اے شرن بسپا درشناپور و دیگر عوامی رہنماؤں کے علاوہ ڈاکٹر وہاب عندلیب ، حامد اکمل ایڈیٹر ایقان ایکسپریس، محمد معین الدین سہروردی چشتی باگ سواری انجینئر ، خواجہ پاشاہ انعامدار ، ولی احمد ، انعامدار خاندان کے عبدالرؤف ، وحید الدین ، محمد سراج الدین ، محمد بدرا لدین لکچرار ، تجمل حسین اے ای ، عبدالحمید صاحب (صدر فاران ایجوکیشن سوسائٹی ) ، ڈاکٹر پیرزادہ فہیم الدین ، عزیز اللہ سرمست (ایڈیٹر بہمنی نیوز) ، نثار احمد وزیر ، قاسم شاہ پوری ، عبدالحق چاند ، فرید احمد ، مختار احمد (انب روضہ) ، سجادگان بارگاہ حضرت چندا حسینی ؒ گوگی ، معراج الدین ، جواد میر (نمائندہ ای ٹی وی ) ، لعل احمد بمبئی سیٹھ ، مصطفی دربان ، مصطفی بمبئی سیٹھ ، فیاض حسین انعامدار ، محمد جیلانی لکچرار ، مہتاب صاحب لائبریرین ، اعظم اثر صاحب ، عبدالواحد چودھری ، عبدالرحمن تماپوری کے علاوہ شوراپور ، گوگی ، سگر، یادگیر ، حیدرآباد ، رائچور سے کئی سوگوار احباب شامل ہیں ۔ ادارہ مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہے ۔ 


سماج وادی شرون یاترا کے تحت اجمیر ۔پشکر جانے والے منتخب مسافروں کی فہرست دستیاب کرانے کی ہدایت

لکھنؤ۔16ستمبر( فکروخبر/ذرائع)اترپردیش حکومت نے ریاست کے سبھی ضلع مجسٹریٹوں کو سماج وادی شرون یاترا کے تحت اجمیر۔پشکر (راجستھان) کے زیارت کے لئے جانے والے منتخب مسافروں کی آن لائن؍آف لائن فہرست دستیاب کرائے جانے کی ہدایت دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پہلے یہ سفر ۲۳؍ستمبر سے ۲۶؍ستمبر کے درمیان ہونا طے تھا۔لہٰذا ٹرین کا بندوبست نہ ہونے کے سبب اب یہ سفر آئندہ ۲۷؍ستمبر سے ۳۰؍ستمبر کے درمیان ہونا طے پایا ہے۔حسب سابق اس بار بھی یہ سماج وادی شرون یاترا خصوصی ٹرین سے سرکاری خرچ پر کرائی جائیگی۔ محکمہ مذہبی امور سے موصولہ اطلاع کے مطابق اجمیر ۔پشکر (راجستھان ) جانے والا یہ قافلہ آئندہ ۲۷؍ستمبر سے کانپور کے انور گنج اسٹیشن سے دوپہر ۰۰:۱۲ بجے روانہ ہوگا۔ 


ریاست کے ۳۸؍جیلوں میں ایف جی ۔۱ پول میٹل ڈیٹکشن سسٹم کے قیام کے لئے رقم منظور

لکھنؤ۔16ستمبر( فکروخبر/ذرائع) اترپردیش حکومت نے ریاست کی ۳۸؍جیلوں میں جدید ترین ایف جی ۔۱ پول میٹل ڈیٹکشن سسٹم قائم کئے جانے کے لئے تقریباً ۰۵ء۵؍کروڑ روپیہ منظور کئے ہیں۔منتخب کئے گئے ۳۸؍جیلوں میں سے ہر جیل کو اس کام کے لئے ۱۳۲۸۲۰۰؍روپیہ دئیے گئے ہیں۔محکمہ جیل انتظامیہ واصلاح سے موصولہ اطلاع کے مطابق یہ رقم تیسرے مرحلے میں ریاست کی جیلوں کی حفاظت و تلاشی بندوبست کو مستحکم بنانے کے لئے منظور کی گئی ہے۔اس کام کے لئے الیکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ نئی دہلی (ای سی آئی ایل) کوورکنگ ایجنسی نامزد کیا گیا ہے۔ 


دو خواتین قیدیوں کو منظور تعطیل برائے خانہ داری کی مدت میں ۱۵؍دنوں کی توسیع

لکھنؤ۔16ستمبر( فکروخبر/ذرائع)اترپردیش حکومت نے ناری بندی نیکیتن لکھنؤ کی دو خواتین قیدیوں غریبی زوجہ جناب درگا پرساد اور نیہابھاٹیّا عرف بابی بالیا زوجہ جناب انوپ بھاٹیّا کو منظور کئی گئی۱۵؍دنوں کی تعطیل برائے خانہ داری مدت میں مزید ۱۵؍دنوں کی توسیع کی ہے۔محکمہ جیل انتظامیہ و اصلاح نے اس سلسلہ میں احکام جاری کر دیا ہے۔ 


تین قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کیاگیا

لکھنؤ۔16ستمبر( فکروخبر/ذرائع) اترپردیش حکومت نے تین زیر غور قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کر دیا ہے۔منتقل کئے گئے ان قیدیوں میں انل دوجانہ ولد جناب چتر سنگھ کو ضلع جیل باندا سے مہراج گنج ،یوگیندر عرف یوگیش بھاٹی ولد جناب شیوراج کو ضلع جیل باندا سے دیوریا اور پرم ویر عرف پرویندر ولد اوم کار سنگھ جاٹو کو ضلع جیل غازی آباد سے بلیا منتقل کیا گیا ہے۔محکمہ جیل انتظامیہ و اصلاح نے اس سلسلہ میں احکام جاری کر دیا ہے۔ 


عوامی تجزیاتی تجربہ گاہ کے ایئر کنڈیشنڈ ؍بجلی کاموں کے لئے ۵۲ء۲؍کروڑ روپیہ منظور

لکھنؤ۔16ستمبر( فکروخبر/ذرائع)اترپردیش حکومت نے لکھنؤ واقع گورنمنٹ عوامی تجزیاتی تجربہ گاہ کے ایئر کنڈیشنڈ اور بجلی کاموں کے لئے مرکز سے دوسری ؍آخری قسط کے طور پر ۵۲ء۲؍کروڑ روپیہ سے زیادہ کی رقم جاری کر دی ہے۔اس سلسلہ میں محکمہ غذائی تحفظ وادویہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق گورنمنٹ عوامی تجزیاتی تجربہ گاہ کے ایئر کنڈیشنڈ اور دیگر بجلی کاموں کے لئے مرکز سے کل ۵۰۴۳۶۰۰۰؍روپیہ کے مقابلے یہ دوسری قسط جاری کی گئی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا