English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولانا شبیر احمد ندوی کی قیادت میں مسلم وفد نے کی مرکزی وزیر سے کی ملاقات

share with us

سنسکرت زبان کو زبردستی تھوپنا ، تعلیمی ادارہ شروع کرنے کے لیے یوگا کولا زمی قرار دینے کی شرط اور ایجوکیشن پالیسی سے متعلق بننے والی کمیٹیوں میں اقلیتوں کو شامل نہ کیے جانے جیسے پالیسوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ مولانا شبیر ندوی نے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وزیر موصوف نے یادداشت بغور پڑھنے کے بعد وفد کے سامنے اس بات کااظہار کیا کہ نئی تیارردہ تعلیمی پالیسیاں ابھی لاگو نہیں ہوئی ہیں بلکہ اس کا صرف ڈرافٹ تیارکیا گیا ہے اور اس کو عوام کو سامنے لاکر ان سے رائے طلب کی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آرٹی ای کے قانون میں اقلیتوں کو نمائندگی دی جائے گی اور یوگا کو تعلیمی اداروں میں لازم نہیں کیا جائے گا۔ وزیر نے مزید کہا کہ ہماری حکومت پسماندہ طبقات میں تعلیم کو عام کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ وزیر کی ملاقات کے بعد اس وفد نے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی صاحب سے بھی ملاقات کرتے ہوئے یادداشت میں پیش کیے گئے مطالبات کے سلسلہ میں انہیں مکمل معلومات فراہم کی۔ اس وفد میں سابق آئے اے ایس جناب ثنا ء اللہ ، سابق وائس چانسلر پروفیسر خواجہ پیر ،اورریٹائرڈ افسر جناب ضیاء اللہ وغیرہ شامل تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا