English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبئی پولیس کی اندھیر ،نگری ،چوپٹ راج (مزید اہم ترین خبریں)

share with us

لیکن ۲۰۱۵ ء میں ممبئی پولیس نے مقتول سید مصدق پر قتل کا الزام لگاتے ہوئے تھانہ کی سیشن عدالت میں چارج شیٹ دائر کی ہے ۔حیرت کی بات یہ ہے کہ اب ممبئی پولیس کا کہنا ہے مقتول سید مصدق تھے ہی نہیں،بلکہ وہ لاش کسی اور نا معلوم شخص کی تھی جس کو پولیس نے مصدق کی لاش سمجھ کر اس کے افراد خاندان کے سپرد کر دی تھی ۔جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے سینر کریمنل ایڈوکیٹ تہور خان پٹھان کے مطابق سید مصدق کے خلاف اس معاملہ میں کوئی شہادت نہیں ہے ،سید مصدق کو بے وجہ پھنسایا جا رہا ہے ، ہم نے ڈسچارجج اپلکیشن فائل کر دیا ہے انشاء اللہ ملزم اس کیس سے چھٹکارہ پا جائے گا ۔واضح ہو کہ ۱۹۹۳ء کے ممبئی دھماکوں کے جو ملزمین خواہ وہ عدالت سے با عزت بری کئے جا چکے ہیں یا سزاء کاٹ کر آزاد ہو گئے ہیں ، ممبئی پولیس کسی نہ کسی بہانے انہیں اذیت دینے اور پریشان کرنے کے پیچھے پڑی رہتی ہے ۔ سید مصدق کیس میں ڈسچارج اپلکیشن پر سماعت ہو چکی ہے ،۲۵ ؍ اپریل تک فیصلہ محفوظ کر دیا گیا ہے امید ہے فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا ۔اس کیس کی پیروی جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی لیگل ٹیم کے وکلاء میں سے ایڈوکیٹ تہور خان پٹھان اور ایڈوکیٹ عشرت علی خان کر ہے ہیں ۔ 


انکل نے 14 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

نئی دہلی،13اپریل (فکروخبر/ذرائع )تامل ناڈو میں انکل نے 14 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تامل ناڈو کے ویلور ڈسٹرکٹ میں14سالہ لڑکی کواس کے انکل نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کانشانہ بنایا ہے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والدین کی جانب سے شکایت پر 29سالہ رکشہ ڈرائیورکو گرفتار کر لیا ہے۔شکایت کے مطابق نویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ طور پر 20اگست کو جنسی زیادتی کی گئی تھی۔درندہ صفت انکل اپنے رکشہ میں لڑکی کو سکول سے اس کے گھر چھوڑنے کے لئے لے جا رہا تھا کہ راستے میں اس نے اپنی سمت تبدیل کر لی اور لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔لڑکی کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے جبکہ پولیس ابتدائی شواہد کے بعد مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔


سو برسوں میں پہلی بار شیروں کی آبادی میں اضافہ

نئی دہلی:13اپریل (فکروخبر/ذرائع ) سو برسوں تک شیروں کی آبادی میں مسلسل کمی کے بعد دنیا بھر میں پہلی بار اس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ختم ہو رہی اس نسل کے تحفظ میں سب سے بڑا تعاون ہندستان کا ہے۔شیروں کے تحفظ پر یہاں وزراء کی سطح کی تیسری ایشیا کانفرنس کی ابتدا سے قبل ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلو ڈبلو ایف) نے کل کہاکہ دنیا بھر میں آج کی تاریخ میں شیروں کی تعداد تقریباً 3,890 ہے جو 2010 میں تقریباً 3200 تھی۔ڈبلو ڈبلو ایف میں جنگلی جانوروں کے تحفظ کے سینئر نائب صدر جنیٹے ہیملے نے کہا 'مختلف ممالک کے نیشنل ٹائگر سروے کی بنیاد پر ہم اس کی کم از کم تعداد پر بات کر رہے ہیں۔ بہتر سروے اور شیروں کی نسلوں کے بہتر تحفظ کے سبب ہندستان، روس، نیپال اور بھوٹان میں شیروں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔ مسٹر ہیملے نے کہاکہ مخالف ممالک کی حکومتوں، مقامی برادریوں اور دیگر غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر ڈبلو ڈبلو ایف نے گزشتہ ایک صدی سے شیروں کی تعداد میں آ رہی گراوٹ کو ختم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا '2022 تک شیروں کی تعداد کو دوگنا کرنے کے اپنے ہدف تک پہنچنے کیلئے ہمیں بہت زیادہ کام کرنے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کی بھی ضرورت ہے۔ جن ممالک میں شیر پائے جاتے ہیں وہاں کی حکومتوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنے یہاں 2022 تک شیروں کی تعداد کو دوگنا کریں گے۔شیروں کے تحفظ میں سب سے بڑے چیلنج اس کا شکار کیا جانا اور اس کی قدرتی رہائش کی جگہ میں مسلسل ہو رہی کمی ہے۔


کیجری وال نے ریل گاڑی سے لاتور پانی بھیجنے کیلئے مودی کی ستائش کی

نئی دہلی:13اپریل (فکروخبر/ذرائع )دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجری وال نے مہاراشٹر کے لاتور میں پانی کے بحران کے پیش نظر وہاں ریل گاڑی سے پانی بھجوائے جانے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش کی ہے۔مسٹر کیجری وال نے آج مسٹر مودی کو ایک خط لکھ کر کہا کہ لاتور میں پانی کی زبردست قلت ہے۔ مرکزی حکومت نے اس کی مدد کیلئے ٹرین سے پانی بھجوانے کا بندوبست کیا ہے جو قابل ستائش ہے۔ 21 ویں صدی میں ملک میں پانی کی کمی سے اگر موت ہوتی ہے تو یہ ہم سبھوں کیلئے شرم کی بات ہوگی۔ مصیبت کی اس گھڑی میں پورے ملک کا فرض ہے کہ کہ وہ لاتور کی مدد کرے۔وزیر اعلی نے کہاکہ ویسے تو دہلی میں پانی کی کافی کمی ہے لیکن لاتور کے لوگوں کی مددکیلئے دہلی 10 لاکھ لیٹر پانی دینے کو تیار ہے۔ مرکزی حکومت اس کو بھجوانے کا بندوبست کرے تو دہلی فوراً پانی فراہم کرانے کو تیار ہے۔مسٹر کیجری وال نے وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ لاتور کی مدد کیلئے ملک بھر کے وزرائے اعلی سے اپیل کریں۔ 


جھڑپ کے بعد 5 ڈاکو گرفتار

چترکوٹ:13اپریل (فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش میں چترکوٹ کے بھرت پور علاقہ میں پولیس نے آج جھڑپ کے دوران 5 ڈکیتوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی تین بندوقیں برآمد کرلیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کے کے چودھری نے بتایا ہے کہ بھرت پورکے دگوا جنگل میں پولیس نے مڈبھیڑ کے بعد راجہ یادو گینگ کے 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا حالانکہ گروہ کا سرغنہ راجہ یادو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے ڈکیتوں کے قبضہ سے یکم فروری کو گائتری اسٹون مل میں دھاوا بو ل کر نجی محافظوں سے لوٹی گئی تین بندوقیں برآمد کرلیں۔


آتشزدگی کے واقعات میں تین ہلاک کروڑوں کی املاک خاک

سدھارتھ نگر،13اپریل(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش میں سدھارتھ نگر ضلع میں پچھلے 24 گھنٹہ کے دوران آتشزدگی کے واقعات میں تین لوگوں کی موت ہوگئی اور کڑورں روپے کی املاک جل کر راکھ ہوگئی۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ ضلع کے اسکا بازار قصبہ میں کل شام پٹاخے کی ایک دوکان میں اچانک آگ لگنے سے ہوئے دھماکہ میں آتش بازی کے تاجر سمیع اللہ کے 16 سالہ لڑکے شاہد کی موت ہوگئی جبکہ انکے بھائی سمیت دو لوگ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو گورکھپور میڈیکل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔آتشزدگی کا ایک دیگر واقعہ کل شام تحصیل اٹادہ کے حردئی جوت گاؤں میں ہوا جہاں 55 سالہ اجودھیا کی جھلس کر موت ہوگئی جبکہ لکشمن پور گاؤں میں آگ لگنے کے واقعہ میں 30 سالہ کلاوتی ضلع اسپتال میں علاج کے دوران چل بسی۔انہوں نے بتایا ہے کہ آتشزدگی کے ایک اور واقعہ میں پرسوہیا تیواری گاؤں میں گنگارام سنگین طور سے جھلس گیا۔ اسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ضلع میں اس موت میں آگ لگنے کے 12 سے زیادہ واقعات میں قریب دو کروڑ کی املاک جل کر خاک ہوگئی جس میں بڑے پیمانے پر کھیت میں کھڑی فصلیں بھی شامل ہیں۔


ایک ہی کنبہ کے 4 بچے مٹی میں دب جانے سے ہلاک

الور،13اپریل(فکروخبر/ذرائع )راجستھان کے ضلع الور کے بانسور تھانہ علاقے کے گاؤں باڑھ دھوندھلا میں گھر سے کھیلنے گئے ایک ہی کنبہ کے چار بچوں کی لاشیں مٹی میں دبی ہوئی ملیں۔پولیس تھانہ انچارج رمیش سنسنوار نے بتایا کہ باڑھ دھوندھلا گاؤں کے رہنے والے پورن یادو کے چار سالہ بیٹے پریانشو اور سات سالہ بیٹی پریہ اور انل کا آٹھ سالہ بیٹا دیپک اور چھ سالہ ہمانشو کل دوپہر کے وقت اسکول سے آنے کے بعد گھر سے کھیلنے گئے تھے۔ شام کو جب وہ واپس نہ آئے تو گھر والوں نے ان کی تلاش شروع کی۔ دریں اثنا انہوں نے تھانے میں بچوں کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی۔ کافی تلاش کے بعد ان کی لاشیں مٹی میں دبی ہوئی ملیں۔لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے رشتہ داروں کو سونپ دی گئی ہیں۔ پولیس کی موجودگی میں بچوں کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔


این آئی ٹی کے مسئلے پر عمر اور نائیڈو میں ٹویٹر جنگ

سری نگر،13اپریل(فکروخبر/ذرائع ) جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ اور مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو کے مابین سری نگر این آئی ٹی کے مسئلے پر ٹویٹر جنگ چل رہی ہے۔ مسٹر نائیڈو نے این آئی ٹی مسئلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثنا مسٹر عبداللہ نے ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ محبوبہ مفتی کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اتحاد حکومت نے تو کہا ہے کہ یہ کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔مرکزی شہری ترقی کے وزیر مسٹر نائیڈو نے ٹویٹر پر کہا 'پربھو چاولا جی این آئی ٹی سری نگر میں جو بھی ہوا وہ پوری طرح سے ناقابل قبول ہے ، میں سیکولر افراد کو اس معاملے پر خاموش رہنے کیلئے لعنت بھیجتا ہوں'۔مسٹر نائیڈو نے اس ٹویٹ کے جواب میں مسٹر عمر نے لکھا 'جموں اور کشمیر میں آپ کی ہی وزیر اعلی ہیں اور انہوں نے کہاکہ یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے ، تو کیا اس سے وہ دوہری دکھاوے کی سیکولر ہوجاتی ہیں'۔واضح رہے کہ ریاست میں بی جے پی اور پی ڈی پی اتحاد کی حکومت ہے اور محبوبہ مفتی وزیر اعلی ہیں۔


بڑی مقدار میں دیسی اور غیرملکی شراب ضبط

مدھوبنی،13اپریل(فکروخبر/ذرائع )بہار میں شراب پر مکمل پابندی کے اعلان کے بعد پولیس نے آج صبح ضلع مدھوبنی کے جھنجھار پور تھانہ علاقے سے بڑی مقدار میں دیسی اور غیرملکی شراب ضبط کی۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ اطلاع ملی تھی کہ شراب کے اسمگلر سمرا گاؤں سے ایک ٹریکٹر پر بڑی مقدار میں شراب لے جانے والے ہیں۔ اسی بنیاد پر ناکہ بندی کرکے پولیس نے ٹریکٹر پر رکھی 80 کارٹن دیسی شراب اور بڑی مقدارمیں بیئر برآمد کی۔ذرائع نے بتایا کہ چھاپہ مارے جانے کا احساس ہوتے ہی شراب کے اسمگلر اور ڈرائیور فرار ہوگئے۔ اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ میں ٹریکٹر مالک اور ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔


کار اور ٹرک کی ٹکر میں خاتون ہلاک : چار زخمی

بیگوسرائے،13اپریل(فکروخبر/ذرائع )بہار میں بیگوسرائے ضلع کے بچھورہ تھانہ خطہ میں کل رات گئے ٹرک اور کار کی ٹکر میں ایک خاتون کی موت ہوگئی اور چار زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ مظفر پور کے کچھ لوگ کار میں سوار ہوکر جھارکھنڈ کے دیو گھر سے لوٹ رہے تھے تبھی قومی شاہراہ 28 پر گودھنا گاؤں کے نزدیک مخالف سمت سے آرہے ٹرک نے ٹکر ماردی۔ حادثہ میں 32 سالہ خاتون رونا اوجھا کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دیگر چار افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو بیگوسرائے کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹرک لے کر فرار ہوگیا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بیگوسرائے صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔


نوکری کے نام پر دھوکہ دہی کے الزام میں میاں بیوی گرفتار

کوچی،13اپریل(فکروخبر/ذرائع )کیرالہ پولیس نے جرمنی میں معمر افراد کے گھر (اولڈ ایج ہوم) میں دیکھ بھال کرنے کی نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ دینے والے ایک جوڑے کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے کل بتایا کہ اس جوڑے نے جرمنی میں نوکری دلانے کے نام پر 80 لوگوں سے تقریباً دو کروڑ روپئے کی ٹھگی کی ہے۔ گرفتار جوڑے کی شناخت تھناچن (33) اور ا سکی بیوی ریا کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ جوڑا پالوروتھی ضلع کا رہنے والا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمین کارپوریٹ معاملوں کے حل اور کریئر سے متعلق مشورہ دینے کا ادارہ چلاتے تھے اور جرمنی میں 4.5 لاکھ روپئے ماہانہ تنخواہ کی نوکری کی پیش کش کرکے لوگوں سے دو تین لاکھ روپئے وصول کرتے تھے۔ملزمین کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔


سڑک حادثہ میں میاں بیوی کی موت، جھاڑیوں میں گرا شیر خوار بچہ ا محفوظ

بھنڈ،13اپریل( فکروخبر/ذرائع)مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں ہوئے ایک سڑک حادثہ میں ایک جوڑے کی موت ہو گئی۔حادثہ کے دوران جوڑے کا آٹھ مہینہ کا شیرخوار بچہ جھاڑیوں میں گر گیا اور اسے بالکل بھی چوٹ نہیں آئی۔گوہد کے سب ڈویزنل پولیس افسر پروین اشٹھانا نے بتایا کہ بھنڈ میں رہنے والے روی کشواہا (30) اپنی بیوی کیلابائی (28)، اپنے 8 مہینہ کے بچے اور ایک رشتہ دار لوکیش کے ساتھ کل دیر شام موٹر سائیکل سے گوالیار سے بھنڈ آ رہے تھے۔موٹر سائیکل پر سواریہ تمام لوگ مالن پور سے نکل کر گوہد آ رہے تھے کہ اسی دوران بھنڈ۔گوالیار شاہراہ پرچھیمکا گاوں کے نزدیک گوہد سے گوالیار کی طرف جا رہی ایک ایس یو وی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثہ میں میاں بیوی کی موقع پر ہی موت ہو گئی، ان کے رشتہ دار لوکیش کوبری طرح زخمی ہو نے کی وجہ سے گوالیاربھیجا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حادثہ میں 8 مہینے کا بچہ اچھل کر سڑک کنارے جھاڑیوں میں گر گیا تھا اور وہ مکمل طورپر طرح محفوظ ہے۔ گوہد تھانہ پولیس نے ایس یو وی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔


عمارت میں آگ ،66 کنبے معجزاتی طور پر بچا لئے گئے 

تھانے،13اپریل( فکروخبر/ذرائع )ایک عمارت میں آج صبح کے اولین ساعتوں میں پاور لوم یونٹ میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔ عمارت میں رہنے والے 66 کنبے معجزاتی طور پر زد میں آنے سے بچ گئے۔ کارخانے میں دھاگوں اور تیل کا ذخیرہ تھا۔بھیونڈی کے تحصیل دار ویشالی لمباٹھے نے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ بروقت آگ پر قابو پالینے سے جانی نقصانات نہیں ہوئے۔ آگ لگنے کی خبر اور یہ پتہ چلنے پر کہ پانچ منزلہ عمارت کے گراونڈ فلور میں آگ لگ جانے سے اوپر کے لوگ پھنس کر رہ گئے ہیں ،میونسپل کمشنر بالاجی کھٹگاونکر نے فورا تھانے ، کلیان اور الہاس نگر کے علاوہ بھیونڈی سے دمکل گاڑیاں روانہ کیں۔بڑے پیمانے پر بچاؤ کا کام شروع کرکے حالات کو قابو میں کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صبح کوئی ساڑھے سات بجے آگ بجھانے اور لوگوں کو بچانے کا کام مکمل طور پر شروع کردیا گیا تھا۔ عمارت کے بالائی منزلوں میں رہنے والوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ چھت میں جمع ہو جائیں۔ محترمہ لمباٹھے کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔انہوں نے کہا کہ بروقت کارروائی کی وجہ سے ایک بڑا سانحہ ٹال دیا گیا اور کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہونے دیا گیا۔ 


بڑے شہروں کو اکتوبر سے24 گھنٹے اور گاو ں میں16گھنٹے بجلی کی فراہمی

لکھنو،13اپریل( فکروخبر/ذرائع)وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ ماہ اکتوبر سے ریاست کے دیہی علاقوں کو سولہ گھنٹے اور مہانگروں کو 24گھنٹے بجلی کی فراہمی ہر حال میں کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے جہاں ریاست میں صنعت اور دھندوں اور زراعت کے کام کو مناسب بجلی ملے گی۔ وہیں ریاست کے دیہی اور شہری علاقے روشن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی فراہمی کیلئے محکمہ میں چل رہی اسکیموں کو جلد پورا کیا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے مستقبل کی ضرورتوں کا دھیان میں رکھتے ہوئے نئی اسکیموں پر بھی کام کئے جانے کی ہدایت دی ہے۔ ایک سرکاری ترجمان نے منگل کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے تحت اکتوبر ۶۱۰۲ سے دیہی علاقوں میں سولہ گھنٹے تحصیل ہیڈ کوارٹروں کو ۰۲ گھنٹے اور ضلع ہیڈ کوارٹروں کو ۲۲ گھنٹے اور مہنانگروں کو ۴۲ گھنٹے بجلی کی فراہمی ہونے لگے گی۔ اس کیلئے ریاستی حکومت بڑے پیمانے پر بجلیل کی پیداوار ٹرنسمیشن اور تقسیم کے حلقے میں بنیادی سہولیات میں اضافہ کر رہی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ مارچ ۶۱ میں نو ٹرانسمیشن بجلی سب اسٹیشن کو اپگریٹ کیا گیا ہے۔ ان میں گریٹر نوئڈا گوتم بدھا نگر میں ۵۶۷ کے وی، بلند شہر کے سکندر آباد میں ۰۰۴ کے وی، کھیم پور کھیری کے نگھاسن میں ۰۲۲ کے وی، اناو کے موراواں میں ۲۳۱ کے وی، جالون کے ارئی میں ۲۳۱ کے وی، اوریا میں ۲۳۱ کے وی، سنت کبیر نگر کے ناتھ نگر میں ۲۳۱ کے وی، کوشامبی کے بھرواری میں ۲۳۱ کے وی اور ہاپڑ کے تلکھووا میں ۲۳۱ کے وی کے سب مرکز قائم کئے گئے ہیں۔ اس سے ان ضلوع کے مختلف علاقوں میں بجلی کے نظام میں تبدیلی آئے گی۔ ان سب مرکزوں کے اپ ڈیٹ ہونے سے لوڈ میں کمی آئے گی اور ضلعوں میں لو وولٹج کے مسئلے سے نجات ملے گی۔ بجلی سپلائی میں بہتری آئے گی۔ گوتم بدھ نگر کے ۵۶۷ کے وی گریٹ نوئڈا سب مرکز کے اپ گریٹ ہو جانے سے ریاست کے مشرقی حصہ میں واقع ۲۱ تھرمل اسکیم کی پیداوار کو ریاست کے مغربی علاقے تک بھیجنے میں مدد ملے گی۔ بلند شہر کے سکندر آباد سب مرکز سے ریاست کے مشرقی حصہ میں واقع ۲۱ تھرمل اسکیم سے پیدا کی گئی بجلی کو ریاست کے مغربی حصے تک پہنچایاجا سکے گا۔ ضلع بلند شہر کی بجلی سپلائی مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔ اسی طرح ۰۲۲ کے وی نگاسن سب مرکز سے ۰۲۲ کے وی سیتا پور سب مرکز اور ۲۳۱ کے وی لکھیرپور۔سیتاپور لائن کی لوڈ میں کمی آئے گی۔ لکھیم پور کھیری میں خاص طور سے دھورارا، پلیا وغیرہ علاقوں کے وولٹج میں بہتری آئے گی۔ جس سے مضبوط بجلی نظام فراہم کیا جا سکے گا۔ اناو کے موراواں سب مرکز کے اپگریٹ ہونے سے ۲۳۱ کے وی سونک اور ۲۳۱ کے وی ایس جی پی جی ا?ئی پر پڑ رہے دباو? میں کمی ا?ئے گی۔ پوروا تحصیل کے موراواں وغیرہ علاقوں کو مضبوط بجلی فراہمی کے ساتھ وولٹج میں بہتری آئے گی۔ جالون کے ۲۳۱ کے وی کوچ ارئی سب مرکز کے اپگریشن سے دباو? میں کمی ا?ئے گی اور تحصیل کوچ کی لو ووٹج مسئلے کاحل ہونے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ اوریا کے ۲۳۱ کے وی سب مرکز کے شروع ہونے سے دبیا پور سب مرکز کے دباو میں کمی آئے گی اور اوریا ضلع ہیڈ کوارٹر کے دباوٓ میں بہتری آجائے گی۔ تحصیل دھن گھٹا کو بہتر بجلی فراہم ہو سکے گی۔ ضلع کے ۲۳۱ کے وی بھرواری سب مرکز کے شروع ہو جانے سے سراتھو سب مرکز کے دباو میں کمی آئے گی اور کوشامبی کے شمالی حلقے کو مضبوط بجلی فراہم ہو سکے گی۔ ہاپٹ کے ۲۳۱ کے وی سب مرکز کے کوڈاسنا سب مرکز کے دباو میں کمی آئے گی اور پلکھوا خاص طور پر صنعتی علاقے کو اضافی بجلی کا فائدہ ملے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ریاستی بجلی محکمہ کی بنیادی سہولیات سے متعلق اسکیموں کو تیزی سے پورا کرانے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال ۶۱۔۵۱۰۲ میں ۵۶۷ کے وی کا ایک ۰۰۴ کے چار، ۰۲۲ کے وی سات اور ۲۳۱ کے وی کے ۹۲ سب مرکزوں (کل ۱۴ سب مرکزوں) کو طے کر وایا جا چکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا