English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسام الیکشن: اے آئی یو ڈی ایف نے مہا گٹھ بندھن نہ ہونے کے لئے کانگریس کو ٹھہرایا ذمہ دار(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

بدرالدین نے لكھا- لیکن کانگریس نے ہمارے ساتھ اتحاد کرنا منظور نہیں کیا اور سیکولر ووٹوں کو بکھر جانے دیا۔ یہاں تک کہ دو دن پہلے بھی ہم نے کانگریس کے ساتھ اتحاد پر پھر بات کی، لیکن کانگریس نے تجویز ٹھکرا دی۔بتا دیں کہ آسام میں اس بار انتہائی دلچسپ مقابلہ ہو رہا ہے۔ پہلی بار بی جے پی یہاں ایک اہم طاقت کے طور پر ابھری ہے۔ 15 سال سے اقتدار سنبھال رہی کانگریس کے لئے مشکلیں دکھائی دے رہی ہیں۔ اے آئی یو ڈی ایف نے کانگریس کی مشکلوں میں اور اضافہ کر دیا ہے۔ ان سب کے درمیان بی جے پی کو روکنے کے لئے کوئی اتحاد پروان نہیں چڑھ سکا اور اسی درد کو بدرالدین نے بیان کیا ہے۔ بتا دیں کہ بدرالدین کی مسلم ووٹوں پر زبردست پکڑ ہے۔


کیرالہ کے مندر میں آگ لگنے کے بعد مندر کے پانچ رکھوالوں کو حراست میں لے لیاگیا

نئی دہلی ۔11اپریل(فکروخبر/ذرائع) پولیس نے ریاست کیرالہ کے مندر میں آگ لگنے کے بعد مندر کے پانچ رکھوالوں کو حراست میں لے لیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست کیرالہ کے مندر میں آتشبازی کے باعث آگ لگنے سے 383 زخمی افراد کا علاج جاری ہے۔ زخمیوں کی اکثریت کی حالت نازک ہے جس کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاست کیرالہ کے مندر میں مذبہی تہوار کے دوران آتشبازی کا مظاہرہ کیا جارہا تھا کہ انگارے اسٹور روم پر گرنے سے آتشبازی کے سامان میں آگ لگ گئی ۔مندر میں لگنے والی آگ اور دھماکوں کے باعث مندر منہدم ہونے سے ایک سو بیس افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔


بچوں کے ادب پر گرانقدر انعامی مقابلے۔ آخری تاریخ میں توسیع

نئی دہلی۔11اپریل(فکروخبر/ذرائع) انجمن ترقی اردو ہند کی زیر سرپرستی ، بچوں کے ادبی ٹرسٹ کی طرف سے بچوں کے ادب پر جو انعامی مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں جس کے مسودے داخل کرنے کی آخری تاریخ ۳۱ ؍ مارچ ۲۰۱۶ء ؁ تھی ، اس تاریخ میں توسیع کرکے اب اس کی تاریخ ۳۰ ؍ جون ۲۰۱۶ء ؁ کردی گئی ہے۔ بچوں کا ادبی ٹرسٹ کے سابق سکریٹری غلام حیدر صاحب نے بتایا کہ ان گرانقدر انعامات (10,000,25,000,50,000روپے) کیلئے اب مسودے ۳۰ جون ۲۰۱۶ء ؁ تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔مسودے داخل کرنے کی شرائط ، داخلہ فارم اور دیگر معلومات انجمن ترقی اردو ہند کے کارکن محمد ساجد صاحب (فون9811716909) سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اس سلسلہ میں غلام حیدر صاحب سے بھی اس فون پر9718875214رابطہ قائم کیاجاسکتا ہے۔ غلام حیدر صاحب ، سابق سکریٹری بچوں کا ادبی ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ توسیع ادیبوں کے اصرار پر کی گئی ہے اور اس کے بعد اس میں مزید کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔


ا سٹریٹ چلڈرنز کاعالمی دن آج منایاجائیگا

نئی دہلی۔11 اپریل(فکروخبر/ذرائع ) ہندوستان سمیت دنیا بھر میں سٹریٹ چلڈرنز کاعالمی دن آج 12اپریل بروز منگل کو منایاجائیگاجبکہ اس سلسلہ میں یونیسیف اور بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی این جی اوز ، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو اور دیگر سرکاری ، نیم سرکاری اداروں کے اشتراک سے مختلف شہروں میں خصوصی واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کاانعقاد کیاجائیگا جس کا مقصد سٹریٹ چلڈرنز کی تعداد میں آئے روز ہونے والے تشویشناک حد تک اضافہ کے مضمرات ، وجوہات ، تدارکی اقدامات ، سٹریٹ چلڈرنز کے ساتھ ہونے والے تشدد کی روک تھام ، انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے اقدامات سمیت اہم امور پر تفصیلی روشنی ڈالی جائیگی۔


روٹا وائرس کے ذریعہ ڈائریا سے بچوں کی زندگی بچائے گی آندھرا پردیش سرکار

حیدر آباد۔11اپریل(فکروخبر/ذرائع)آندھرا پردیش میں روٹا وائرس ویکسن کے لانچ سے قبل مقامی و قومی میڈیا کے 40 سے زیادہ صحافیوں کو روٹا وائرس ویکسن سے واقف کرایا گیا ۔ اس ویکسن سے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات در کم ہوگی اور ان کی زندگی کی حفاظت ۔شعبہ آندھر پردیش سرکار اور یونیسیف کی اس ورکشاپ میں یونیسف WHOآندھرا سرکار کے سینئر نمائندوں اور ماہرین صحت نے صحافیوں سے گفتگو کی ۔چائلڈ ہیلتھ اینڈ المونائزیشن پروگرام کی جوائنٹ ڈائریکٹر ونی شری نے کہا کہ بچوں میں ڈائریا کی روک تھا اور ڈائریا سے لڑنے کی طاقت پیدا کرنے کے لئے اس ماہ کے آخر میں روٹا وائرس ویکسن کی پانچ بوندیں پلانے کی تیاری پوری کر لی گئی ہے ۔4لاکھ 60ہزار خوراک ویکسن اسٹور کر لیا گیا ہے جسے ڈاکٹروں ، آساورکرس ، اے این ایم کی مدد سے سبھی سرکاری اسپتالوں ، ہیلتھ سینٹروں میں ویکسینیشن مہم چلائی جائے گی ۔بچوں کے 14-10-6ہفتہ کا ہونے پر روٹا وائرس ویکسن دی جائے گی ۔ اڑیسہ ، ہماچل میں یہ مہم پہلے ہی شروع ہو چکی ہے ۔ مرکزی وزرات صحت نے اس ٹیکہ کاری کے لئے پہلے مرحلے میں 4ریاستوں کو چنا ہے ۔اس ٹیکہ سے چھوٹے بچوں کی ڈائریا سے موت ہونے کے معاملوں میں کمی آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔مرکزی حکومت نے ڈائریا کی روک تھام کے لئے ملک بھر کے چار صوبوں میں نو زائد ہ بچوں کے معمول کی ٹیکہ کاری میں روٹا وائرس ویکسن کو شامل کیا ہے ۔اس کی ذمہ داری نیشنل ہیلتھ مشن ( این ایچ ایم ) کو دی گئی ہے ۔ آندھرا پردیش میں بچوں کی اموات در 17فیصد ہے اس میں سے 8فیصد پانچ سال تک کی عمر کے بچوںں کی موت صرف ڈائریا کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ ڈائریا کی وجہ روٹا وائرس ہوتا ہے ۔ بچوں کو پیدائش کے بعد اگر ٹیکہ لگا دیا جائے تو اس کے امکان کو 60فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے ۔ یونیسیف کے سنجو اپادھیائے نے کہا کہ روٹا وائرس ویکسن مہم کی کامیابی کے بعد اسے دوسری ریاستوں میں نو زائدہ بچوں کو پیدائش سے 9ماہ تک دی جانے والی ویکسن میں شامل کیا جائے گا ۔ ابھی نو عمر بچوں کو جو ٹیکے دےئے جاتے ہیں ان سے آٹھ طرح کی بیماریاں کور ہوتی ہیں ۔ اب نویں بیماری ڈائریا کے لئے روٹا وائرس ویکسن دی جائے گی ۔ بچوں کو دوا مفت میں پلائی جائے گی ۔دنیا کے 80ممالک میں روٹا وائرس ویکسن کا استعمال ہو رہا ہے۔ بھارت 81ویں ملک کے طور پر شامل ہو گیا ہے ۔ جونی سنوانکار پوریشن کے ڈائریکٹر آکاش ملک نے کہا کہ یہ ٹیکے مفت میں لگائے جائیں گے جو پولیو بوند کی طرز پر ہوں گے ۔WHOکے ڈاکٹر کے این ارن کمار کے مطابق اس سے پہلے روٹا وائرس ٹیکے کافی مہنگے ہوتے تھے ۔ یہ عوام کی پہنچ سے باہر تھے لیکن اب کمزور طبقات بھی اس کا فائدہ اٹھا سکیں گے ۔


انیسواں کل ہند دوروزہ مسابقۃالقرآن بحسن وخوبی اختتام پذیر ، ملک بھر سے حفاظ کرام کی شرکت 

ممبئی،11؍اپریل(فکروخبر/ذرائع) عروس البلاد ممبئی میں منعقد ہونے والا دوروزہ کل ہند انیسواں مسابقۃ القرآن بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوگیا ہے ،مسابقہ میں ملک بھر کے مدارس سے دو سو سے زائد طلبہ نے شرکت کی اور سبھوں نے حسن قرآت کا مظاہر ہ کیا ،دوروز تک جاری رہنے والے اس مسابقہ القرآن کا انعقاچھ نششتوں پر مشتمل رہا جس میں مساہمین کو دومرحلہ میں تقسیم کیا گیا ،پہلے مرحلے میں اعلی نمبرات حاصل کرنے والے حفاظ کا دوسرے مرحلے کیلئے انتخاب کیا گیا ،دوسرے مرحلے کیلئے منتخب شدہ دس حفاظ کرام میں سے اول پوزیش جامعہ مظہر سعادت گجرات کے طالب علم محمد زید بن محمد عاصم نے حاصل کی ،دوسری پوزیش جامعہ عمر بن خطاب اورنگ آباد کے طالب علم محمد فہیم بن محمد فیاض نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیش جامعہ مظہر سعادت ہانسوٹ گجرات کے طالب علم محمد رئیس بن رضا نے حاصل کی ۔
مسابقہ کی آخری نششت میں اول پوزیش لانے والے کو پچاس ہزارروپے،دوسری پوزیش لانے والے کو تیس ہزار روپے اور تیسری پوزیش لانے کو بیس ہزار روپے نقدانعامات سے نوازا گیا جبکہ پانچ نمایاں نمبر لانے والے طلبہ کو کتاب اور تین ہزار روپے کے اعزازی انعامات سے نوازا گیا ،علاوہ ازیں مسابقہ میں پوزیش لانے والے تین حفاظ کو نشان حفظ ایوارڈ سے بھی سر فراز کیا گیا ۔اس موقع پر شہرممبئی میں سماجی ،سیاسی اور ملی خدمات انجام دینی والی نمایاں شخصیات کو بھی نشان ملت ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ،جن میں سابق ایم ایل اے ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی ،سابق ایم ایل اے محمد یوسف لوکھنڈ والے ،معروف سماجی کارکن الحاج ایم علی شمسی ،مشہور سماجی کارکن الحاج حبیب فقیہ صاحب ،جناب محمد اسحاق زری والے ،ڈاکٹر عبد الرؤ ف سمار محمد پرویز کے نام سر فہرست ہیں ۔اس موقع پر شال اوڑھاکر مولانا ابوظفر حسان ندوی ازہری ،مفتی محفوظ الرحمن عثمانی ، مولانا بد الزماں قاسمی ندوی ،مفتی احمد نادر قاسمی ،مولانا ساجد ناصری قاسمی ،مولانا زاہد ناصری قاسمی ،مولانا شاہدمعین قاسمی ،ڈاکٹر محمد علی پاٹنکر ،مفتی شمس تبریز قاسمی سمیت مختلف لوگوں کا ان کی خدمات کے تناظر میں اعزاز کیا گیا ۔آخری نششت سے خطاب کرتے ہوئے جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار کے بانی ومہتمم مفتی محفوظ الرحمن عثمانی نے مسابقہ کے کنوینر مولانا محمد شاہد ناصری صاحب کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ قرآن کریم دنیا کی سب سے اہم ترین کتاب ہے اس کی خدمت انجام عند اللہ مقبول ہونے کی دلیل ہے ،آخری نششت کی صدرات کا فریضہ انجام دے رہے مولانا ابوظفر حسان ندوی ازہری صاحب نے کہاکہ خدانخواستہ قرآن کریم پر کبھی آفت آجائے ،جیسے ماضی میں نسخے جلاگئے ویساہی کوئی افسوسناک واقعہ پیش آجائے تو اس وقت یہی چھوٹے چھوٹے بچے جنہیں تراویح اور نماز پڑھانے کی اجازت نہیں ہے مکمل قرآن حرف بحرف بغیر کسی معمولی غلطی کے لکھا دیں گے اور حفاظت قرآن کا سب سے بڑا ذریعہ بنیں گے ،یہ قرآن کریم کا زند ہ جاوید معجزہ ہے ۔آخری نششت سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد علی پاٹنکر صاحب نے کہاکہ مولانا شاہد ناصری صاحب بہت بڑا کام کررہاہے ،شہرممبئی میں انہوں نے حفظ قرآن اور تجوید کی تعلیم کی تحریک چلائی ہے ،وہ لوگ جو مذہبی تعلیم سیکھنا معیوب سمجھتے تھے اب اپنے بچوں کو حافظ قرآن بنارہے ہیں ،مفتی احمد قاسمی صاحب رفیق اسلامک فقہ اکیڈمی نے اپنے کلیدی خطاب میں مسابقہ کی اہمیت اور قرآن کریم عظمت و فضیلت پر سیر حاصل بحث کی ،علاوہ ازیں دورزہ اجلاس کی مختلف نششتوں سے مسابقہ کی اہمیت وضرورت اور قرآن کریم کی عظمت وفضیلت پر مختلف علماء کرام اور دانشوان نے خطاب کیا جس میں بوہر ہ فرقہ کے رہنما شہزاد ہ عباس بھائی،جمیعۃ علماء ہند مہاراشٹر ا کے صدر مولانا حافظ ندیم احمد صدیقی،جامعہ فاطمہ للبنات مظفر پور کے امین عام مولانا بدیع الزماں قاسمی ندوی،ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر مفتی شمس تبریز قاسمی ،مرکز المعارف جوگیشوری کے استاذ مولانا شاہد معین قاسمی ،المہعد الولی اسلامی ہرسنگھ پور بہار کے ناظم مولانا فع عارفی قاسمی ،ڈاکٹر رضوان احمد قاسمی وغیرہم کے اسماء گرامی سرفہرست ہیں ۔جبکہ حکمیت کے فرائض مولانا محمد زاہد ناصری قاسمی ،مولانامحمد ساجد ناصری قاسمی ،مولانا شاہد معین قاسمی نے انجام دیئے ،مسابقہ میں مولانا اشفاق صدیقی قاسمی ،مولانا رشید احمد ندوی ،مولانا ندیم احمد انصاری بھی شریک تھے۔واضح رہے کہ ادارہ دعوۃ السنہ مہاراشٹر ممبئی کے زیر اہتمام 1998 سے مسابقہ القرآن کا سلسلہ جاری ہے ،یہ انیسوا ں مسابقہ القرآن تھا جو حج ہاؤس میں منعقد کیا گیا ،مسابقہ کو کامیاب بنانے والے میں مولانا محمد اعجاز علی ملی ،مولاما محفوظ الرحمن قاسمی ،مولانا ثناء اللہ ،مولانا رستم عادل قاسمی ،مولانا حسین مظاہری سمیت مختلف لوگوں کے نام شامل ہیں ،اخیر میں مسابقہ کے کنوینر مولانا محمد شاہد ناصری الحنفی نے تمام شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ،نظامت کا فریضہ مولانا زبیر احمد ناصری نے بحسن وخوبی انجام دیا اور صدر اجلاس مولانا ابوظفر حسان ندوی ازہری صاحب کی دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا