English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاست کیرالہ کے مندر میں آتشزدگی سے 102 افرد ہلاک‘350 سے زائد زخمی(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

رپورٹ کے مطابق آتش بازی کے سامان میں دھماکوں سے مندر کے قریب واقع سرکاری عمارت بھی مکمل طور پر منہدم ہو گئی ٗآتشزدگی سے کئی افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے ٗ سیکڑوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیاجن میں بعض افراد کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ایک سینئر افسر نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس واقعہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں کافی اضافہ ہو سکتا ہے۔کولّم کے ڈپٹی پولیس کمشنر کے لال جی نے بتایا کہ پیراور میں واقع پوتینگّل مندر میں پٹاخوں میں آگ لگنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیامقامی میڈیا کی رپورٹوں میں کہا گیا کہ یہ آگ صبح تقریبا ساڑھے تین بجے کے آس پاس اس وقت لگی جب مندر میں وشنو جشن منایا جارہا تھا۔ ادھر کیرالا کے وزیراعلی اومن چندی نے وزیرا عظم نریندر مودی کو فون کیا اور ریسکیو آپریشن میں مرکزی حکومت کی مدد طلب کرلی۔وزیراعظم نریندر مودی نے مرنے والوں اور زخمیوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔مودی کی ہدایت پر وزیر صحت پی نڈّا کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا مودی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے وزیر اعلی اومن چانڈی سے بات چیت کی ۔وزیراعظم نے اس بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے ہر فرد کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔


کرین جہاز کو اٹھاتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکی ٗ بیگم پیٹ ہوائی اڈے کے قریب گر گئی 

طیارہ کا انجن تباہ ٗ حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی 

حیدر آباد ۔10اپریل(فکروخبر/ذرائع )شہر حید ر آبا دمیں جہاز اٹھاتے ہوئے کرین توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے بیگم پیٹ ہوائی اڈے کے قریب گر گئی جس سے طیارے کا انجن تباہ ہو گیا تاہم حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرین بیگم پیٹ ایئر پورٹ کے قریب گر کر متاثر ہوئے والے جہاز کو اٹھا کر لیجا رہی تھی کہ ٹوٹ کر بیگم پیٹ ایئر پورٹ کے قریب ہائی ٹیک کلب کی دیوار سے جا ٹکرائی جس سے کلب کو شدید نقصان پہنچا تاہم واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔کرین گرنے سے جہاز کا انجن پوری طرح تباہ کو گیا ۔


بی جے پی کی اشتعال انگیزی کا بہتر جواب یہی ہے کہ مسلمان اپنی ساری توجہ تعلیم اور اقتصادی امور پر دیں۔۔، پروفیسر عبدالغفور

پٹنہ۔ 10 اپریل (فکروخبر/ذرائع) ریاست بہار کے اقلیتی امور کے وزیر پروفیسر عبدالغفور نے کہا ہے کہ بی جے پی اور سنگھ پریوار کے لئے بہترین جواب یہی ہوگا کہ مسلمان اپنی پوری توجہ تعلیمی اور اقتصادی حالت درست کرنے میں لگادیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جب سے مودی حکومت آئی ہے‘ اشتعال انگیزی اور فرقہ پرستی بڑھ گئی ہے اور اس طرح کی حرکتیں اس لئے کی جارہی ہیں تاکہ مسلمان اپنی تعلیمی، اقتصادی اور معاشرتی ترقی سے رخ موڑکر بی جے پی سنگھپریوار کی اشتعال انگیزی کا مقابلہ کرنے کے لئے میدان میں کود پڑیں۔


ریاست چھتیس گڑھ کے نصف درجن سے زائد بدعنوان افسروں کے ٹھکانوں پر اے سی بی کا چھاپہ

نئی دہلی ۔ 10 اپریل (فکروخبر/ذرائع) ریاست چھتیس گڑھ پولیس کے اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی نے ریاست کے نصف درجن سے زائد بد عنوان افسروں کی سرکاری اور نجی رہائش گاہوں پر آج صبح چھاپے مارکرمعلوم آمدنی سے زائداثاثے کی جانچ شروع کی ہے۔بیورو کے پانچ دستوں نے صبح بلاس پور میں افسروں کے پانچ گھروں کو گھیر کر جانچ شروع کی۔ان کے اہم نشانے پر وزیر اعظم دیہی سڑک پراجیکٹ کے ایگزیکیوٹو انجینئرایس این پاٹھک رہے۔

مفت تیرتھ یاتراکے لئے درخواست دیں

فتح پور۔10اپریل(فکروخبر/ذرائع )اے ڈی ایم آلوک سنگھ نے بتایاکہ ریاستی حکومت کے ذریعہ کچھ شرطوں کے تحت ریاست میں مستقل طورسے رہنے والے سینئر شہریوں کوانڈین ریولے کے ادارہ انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن کے تعاون سے شرڈی ،پریمب کیشور ،اور سنی سیناپور مہاراشٹر کی مفت تیرتھ یاتراسرکاری خرچ پرکرائے جانے کافیصلہ کیاگیاہے ۔انھوں نے تیرتھ یاتراپرجانے والے خواہشمند سینئر اور بنیادی طورسے باشندوں سے گذارش کیاہے کہ تحصیل سے مقررہ پروفارمے کے مطابق درخواست کی تین کاپیاں تحصیل میں ۸اپریل تک جمع کریں۔


گھریلو تنازعہ سے تنگ بھائی نے بھائی کا کیا قتل

ہاپوڑ۔10اپریل(فکروخبر/ذرائع ) اتر پردیش میں ہاپوڑ کے دھولانا علاقے میں کل رات ایک شخص نے گھریلو تنازعہ کی وجہ سے اپنے بھائی کا پھاؤڑے سے قتل کردیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کہ دھولانا علاقے کے نندپور گاؤں میں گجندر اور اس کے بھائی مہندر کے درمیان گھریلو تنازعہ پر کہا سنی ہو گئی۔ بات بڑھنے پر گجندر نے مہندر (48) پر پھاؤڑے سے حملہ کر دیا جس سے اس کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے ۔


شہ زورنے موبائل پرفون کرکے پانچ لاکھ روپے کاکیا مطالبہ 

گورکھپور۔10اپریل(فکروخبر/ذرائع )راج گھاٹ تھانہ علاقہ کے دیوان دیا رام محلہ میں رہنے والے ایک زن وشوہر کو موبائیل پر فون کرپانچ لاکھ کی شہ زوری مانگی گئی۔بیوی نے فحش بات کرنے کے علاوہ روپے نہ ملنے پرجان سے مارنے کی دھمکی دی۔شوہرنے پولیس کنٹرول روم کے ۱۰۰نمبرپراطلاع دی۔موقع پرپہنچے پولیس دستے کے ساتھ سوراج گھاٹ میں میاں بیوی سے پوچھ گچھ کرچھان بین شروع کردی۔ پولیس کے مطابق جس نمبر سے فون آیاتھا وہ ایک ٹاپ سم کارڈ ہے۔کسی سرپھرے کے ذیعہ فون کئے جانے کی بات کہہ کر پولیس تفتیش کررہی ہے۔
راج گھاٹ تھانہ علاقہ کے دیوان دیا رام،مایاسنیہ پلکس کے سامنے گلی میں رہنے والے فیروز الحق کے بیٹے وقار الحق کی کوتوالی علاقے کے نخاس چوک کے پاس اٹیل فیبرکس آئیرن کے نام سے دکان ہے۔ وقار کے مطابق انکی بیو ی مہر بانوکے موبائل نمبر ۸۷۵۱۳۲۶۹۸۸ پرگذشتہ رات قریب سونوبجے ایک انجان کال آئی ۔فون کرنیوالے نوجوان نے بغیراپنانام بتائے مہر سے فحش باتیں کرنے لگا۔جس کی وہ مخالفت کرنے لگی لیکن نوجوان نہیں مانا،مہر نے فون کاٹ کرشوہر وقار کوپوری بات بتائی جس پروقار نے نوجوان کے آنے والے نمبر ۶۱۷۲۹۱۸۷۰۷پرفون ملایا۔
نوجوان نے فون نہیں رسیو کیا جس دوبارہ فون ملایاتوفون ریسیو کرتے ہی وہ بولاسالے پانچ لاکھ روپیہ لاکر پہنچا دو نہیں تو مارے جاؤگے۔ وقار نے بھی سخت لہجے میں بولتے ہوئے کہاکہ کہاں روپے پہنچانے ہیں۔تواس نے فون کاٹ دیا۔ وقار نے پولیس کنٹرول روم کے ۰۰۱نمبر پراطلاع دے دی۔اطلاع ملتے ہی راج گھاٹ تھانہ انچارج متھلیش رائے مع فورس کے وقار کے گھرپہنچ کرجانکاری لی۔معاملے میں راج گھاٹ پولیس کسی 
سرپھرے کاکام ہونے پرچھان بین کررہی ہے ۔پولیس کے مطابق فون سے دھمکی والا نمبر موبائل کمپنی کاای ٹاپ نمبرہے ۔


بینکنگ سسٹم شروع ہوتے ہی ایران کی واجب الادا رقم ادا کر دی جائے گی ٗبھارت 

نئی دہلی۔10اپریل(فکروخبر/ذرائع) بھارت نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ سسٹم شروع ہوتے ہی ایران کی واجب الادا رقم ادا کر دی جائے گی۔ وزیر پیٹرولیم دھرمیندر پردھان نے ایران اوربھارت کے اقتصادی وفد کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اوربھارت کے درمیان بینکنگ سسٹم شروع ہوتے ہی ایران کی واجب الادا رقم ادا کر دی جائے گی۔بھارتی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ بھارت ایران کے تیل و گیس کے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا۔انھوں نے کہا کہ ابھی کچھ برسوں پہلے تک ہی ایران، بھارت کو خام تیل فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک تھا لیکن اب وہ چھٹا ملک بن گیا اور ہم چاہتے ہیں کہ ایران ماضی کی مانند پھر سے ہندوستان کو تیل فراہم کرے۔انھوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات کو توسیع دینا ہبھارتی سیاست کا حصہ ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا