English   /   Kannada   /   Nawayathi

عام بجٹ 2016 : کالی کمائی کو سفید بنانے کیلئے ایک اور موقع ، جرمانہ دو ، معافی پاؤ(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

بلکہ حکومت کو اس پر ٹیکس سے تقریبا 10 ہزار کروڑ ملے بھی تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ جیٹلی کی وزارت نے اسکیم بنانے سے پہلے ہوم ورک نہیں کیا تھا ، جس کی وجہ سے حکومت کی رسوائی ہوگئی۔تاہم ایک مرتبہ حکومت ایسی اسکیم لانے جا رہی ہے ، جس کے تحت کالا دھن رکھنے والوں کے لئے معافی اسکیم لائی جائے گی۔ یہ اسکیم یکم جون سے 30 ستمبر 2016 تک چلے گی۔ اس کے تحت کالی کمائی کا اعلان کرنے والوں پر 45 فیصد جرمانہ لگایا جائے گا اور ان کی کالی کمائی سفید ہو جائے گی۔


عام بجٹ 2016 : ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں ، سگریٹ، پان مسالہ ، برانڈیڈ کپڑے اور زیورات ہوئے مہنگے

نئی دہلی:29فروری(فکروخبر/ذرائع)مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نےاس اعتراف کے ساتھ آنے والا سال انتہائی آزمائشوں سے بھرا ہوگا، اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کے سکاری عہد کے ساتھ آج 17۔2016 کا عام بجٹ پیش کر دیا۔مسٹر جیٹلی نے محسوس کیا کہ عالمی اقتصادی گراوٹ کے باوجود ہندستانی معیشت کے قدم جمے ہوئے ہیں اور شرح نمو کی رفتار 7.6فیصد رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چالو کھاتے کا خسارہ 18.0ارب ڈالر سے گھٹ کر 14.4ارب دالر ہو گیا ہے۔جو مجموعی داخلی پیداوار کا 1.4 فی صد ہے۔کنزیومر انڈکس پرائس می شرح بھی گھٹ کر 5.4فیصد ہو گئی ہے۔


عام بجٹ 2016 : ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں ، سگریٹ، پان مسالہ ، برانڈیڈ کپڑے اور زیورات ہوئے مہنگے

وزیر خزانہ نے کاشت کاری کے شعبے میں زبردست اصلاح کا اعلان کیا جس کے تحت اسی مالی سال میں نو لاکھ کروڑ روپے کا زرعی قرض مہیا کیا جائے گا۔ مسٹر جیٹلی نے کہا کہ زرعی شعبے کے لئے کل بجٹ تخصیص تین ہلاک 35.984 کروڑ روپے ہو گی، 20،000 کروڑ روپے کا طویل مدتی آب پاشی فنڈ قائم کیا جائے گا۔اس کے علاوہ 500 کروڑ روپے دالوں کی پیداوار کو فروغ دینے مختص کئے گئے ہیں۔ دیہی ترقی پر کافی زوور دیا گیا ہے۔گرام پنچایتوں اور بلدیاتی اداروں کے لئے گرانٹ کی رقم می ایک بڑا اضافہ کرتے ہوئے یہ رقم 2.87 لاکھ کروڑ روپئے کر دی گئی ہے۔ پردھان منتر گرام سڑک یوجنا کے لئے 19،000 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں تاکہ دیہی علاقوں کو ساختیاتی ترقی دی جاسکے۔ 38.500 کروڑ روپئے منریگا کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ متحدہ زراعی ای پلیٹ فارم ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی سالگرہ پر قوم کے نام کیا جائے گا۔ مسٹر جیٹلی کے بجٹ میں روزگار کے مواقع بڑھانے، بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے ، تعلیمی سہولیات فراہم کرنے، درج فہرست ذات و قبائل کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے اورغریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والے کنبوں کو راحت اور امدادپہنچانا بھی شامل ہیں.۔انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت پہلے تین سال کے دوران تمام ملازمین کے لئے 8.33 روپے فی صد کی شراکت کے ذریعے ای پی ایف کی رقم ادا کرے گی۔بجٹ میں بنیادی ڈھانچے کے لئے 2،21،246 کروڑ روپے اور سوچھ بھارت ابھیان' کیلئے کروڑ 9،000 روپے مختص کئے گئے ہیں۔درج فہرست ذات و قبائل کے لئے اسٹینڈ اپ انڈیا اسکیم کے تحت 500 کروڑ رو پے مختص کئے گئے ہیں۔ سڑکوں اور ہائی ویز کے لئے 55،000 کروڑ روپے دیئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والے کنبوں کی خواتین کو ایل پی جی کنکشن فراہم کرنے کے لئے کے لئے ، 2،000 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ مسٹر جیٹلی چوٹی کی یونیورسٹیوں میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے ایک اعلی تعلیم فنانسنگ ایجنسی کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ہندستان تیار کردہ کھانوں کے لئے ایف آئی پی بی کے ذریعہ صد فی صد راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 17۔2016 کے لئے 3.9فیصد کا مالی نشانہ اور آئندہ مالی سال کے لئے 3.5 فیصد کا مالی نشانہ برقرار رکھا گیا ہے۔ مسٹر جیٹلی نے ان لوگوں کے لئے جن کی سالانہ آمدنی پانچ لاکھ روپے سے کم ہے ، مختلف رعایات کا بھی اعلان کیا ہے۔


کیا ہوا سستا، کیا ہوا مہنگا

نئی دہلی،29فروری(فکروخبر/ذرائع)وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج (پیر) مالی سال 2016-17 کا عام بجٹ پیش کیا. وزیر خزانہ نے کئی اہم اعلانات کی ہیں. اس بجٹ میں عام لوگوں سے منسلک کون سی چیزیں مہنگی اور کون سی چیزیں سستی ہوئی ہیں نیچے دی گئی ہیں.
سستا: پہلی بار مکان خریدنے والوں کو سود میں 50000 روپے کی چھوٹ، مکان کی قیمت 50 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے. 5 لاکھ تک کی آمدنی پر 3000 روپے کی چھوٹ. ہاؤس کرایہ پر ٹیکس میں چھوٹ، 5 لاکھ کی آمدنی پر HRA میں چھوٹ 24،000 سے بڑھا کر 60،000 روپے کی گئی. 35 لاکھ کے هون لون پر ٹیکس میں 50 ہزار کی چھوٹ.معذور افراد کے لوازمات سستے ہوں گے. جوتے، شمسی لیمپ، راوٹرز، براڈبینڈ موڈیم اور سیٹ اپ باکس ، ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈرز اور سی سی ٹی وی کیمرے. ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی، ، پنشن اسکیم، مائکروویو اون، سینٹری پیڈ -مہنگا: 10 لاکھ سے زیادہ کی کار مہنگی ہوگی، . امیروں پر سرچارج 12 سے بڑھ کر 15 فیصد کیا گیا، ایک کروڑ سے زیادہ آمدنی والوں پر سرچارج بڑھا. ایس یو وی گاڑیوں پر 4 فیصد ٹیکس میں اضافہ، ڈیزل گاڑیوں پر 2.5 فیصد ٹیکس میں اضافہ، ہر طرح کی گاڑیاں مہنگی ہوئیں، بیٹری کاروں کو چھوڑ کر تمام کاریں مہنگی ہوئیں. سگریٹ مہنگی، سگار مہنگی. سونے کے زیورات اور برانڈڈ کپڑے مہنگی ہوئے. سروس ٹیکس 14.5 فیصد سے بڑھ کر 15٪ ہوا. ریستوران میں کھانا مہنگا، سنیما اور کیبل مہنگی، ہوائی اور ریل ٹکٹ مہنگی، بیوٹی پارلر جانا مہنگا، انشورنس پالیسی مہنگی. جم جانا مہنگا، ٹرین ٹکٹ خریدنے مہنگی، اے ٹی ایم سے پیسے نکالنا مہنگے. موبائل فون بل مہنگی.کاریں، سگریٹ، سگار، تمباکو، کاغذ میں لپٹی بیڑی اور گٹکھا، تمام قسم کی خدمات مثلا بل ادا، ہوٹل میں کھانا اور ہوائی سفر مہنگے ہوں گے. 


پٹرول 3.02 روپے سستا اور ڈیزل 1.47 روپے مہنگا ہوا

نئی دہلی،29فروری(فکروخبر/ذرائع) تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ اور پٹرول کی قیمت میں کمی کی ہے. ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 1.47 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ پٹرول 3.02 روپے سستا ہوا ہے. پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یہ اضافہ آج آدھی رات سے لاگو ہوں گے.


 راہل گاندھی، کیجریوال اور یچوری سمیت 9 لوگوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

حیدرآباد : 29فروری(فکروخبر/ذرائع)افضل گرو کی حمایت میں ملک کے وقار اور سالمیت کے خلاف نعرے لگانے پر جے این یو اسٹوڈنٹ یونین کے لیڈر کنہیا کمار کے علاوہ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی ، دہلی کے وزیراعلی اروندکیجریوال اور بائیں بازو کے سینئر لیڈر سیتا رام یچوری کے خلاف حیدرآباد کے مسرور نگر پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ دل سکھ نگر علاقہ کے جناردھن گوڈ نامی وکیل نے رنگا ریڈ ی ڈسٹرکٹ کورٹ میں عرضی داخل کی تھی اور کنہیا کے علاوہ ان لیڈران کے خلاف معاملہ درج کرنے کی پولیس کو ہدایت دینے کی درخواست کی تھی۔عدالت نے اس عرضی کی سماعت کرتے ہوئے پولیس کو اس سلسلے میں ہدایت دی ۔ عدالت کی ہدایت پر مسرور نگر پولیس نے کنہیاسمیت راہل گاندھی ، اروند کیجریوال اور سیتارام یچوری کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا۔


عدلیہ مداخلت کرے گی چیف جسٹس جموں و کشمیر ہائیکورٹ

جموں ۔ 29فروری(فکروخبر/ذرائع)چیف جسٹس جموں و کشمیر ہائیکورٹ جسٹس این پال وسنت کمار نے آج کہا کہ اگر حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی تو عدلیہ کو مداخلت کرنی پڑے گی ۔ انہوں نے یہاں ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوجائے تو عدلیہ مداخلت کرے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کو پھر ایک مرتبہ مداخلت کرتے ہوئے حکومت جموں و کشمیر سے یہ کہنا پڑا کہ موبائیل کورٹس قائم کرنے کیلئے اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عدالتوں پر بوجھ کم کرنے کیلئے حکومت سے 38 موبائیل کورٹس قائم کرنے کیلئے کہا گیا لیکن کوئی اقدامات نہیں ہورہے ہیں۔


ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش پر سخت کارروائی ، راجناتھ سنگھ کا انتباہ

بریلی ۔29فروری(فکروخبر/ذرائع) ملک کو تقسیم کرنے یا مخالف قوم نعرے بازی کی کوشش کی گئی تو اس کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا ۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج مخالف قوم سرگرمیوں پر جاری تنازعہ کے پس منظر میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے کسان کلیان ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کمزور نہیں ہے ۔ اگر ملک کو تقسیم کرنے کی کوئی کوشش کی گئی یا مخالف قوم نعرے لگائے گئے تو سخت جواب دیا جائے گا ۔


تعلیمی اداروں کی خود مختاری اور آزادی کی حفاظت کے لئے ملک گیر سطح پر مہم چھیڑنے کا اعلان

نئی دہلی:29فروری(فکروخبر/ذرائع) ملک کے آٹھ طلبا یونین نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی اور حیدرآباد یونیورسٹی کے معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور سنگھ پریوار کی طرف سے مسلسل پروپیگنڈے اور غلط بیانی کا الزام لگاتے ہوئے تمام اعلی تعلیمی اداروں کی خود مختاری اور آزادی کی حفاظت کے لئے کل سے پانچ مارچ تک قومی سطح پر مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے آج یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ان چینلز کے خلاف 100 کروڑ روپے کی ہتک عزت کا مقدمہ درج کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جنہوں نے جعلی ویڈیو چلا کر معصوم طالب علموں کو پھنسانے کی کوشش کی ہے۔آل انڈیااسٹوڈنٹس یونین (آيسا) آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن (اےآئی ایس ایف) اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی)اسٹوڈنٹس جنتا دل یو،نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی)کرانتی کاری یوا سنگٹھن،، اسٹوڈنٹ فرنٹ آف سوراج اور آل انڈیا اسٹوڈنٹس بلاک کے لیڈران نے بتایا کہ وہ روہت ویمولا سے لے کر کنہیاکے معاملے میں نہ صرف صدر بلکہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے علاوہ تمام ممبران پارلیمنٹ کو بھی ان واقعات کی حقیقت بتائیں گے اورانہیں اپنی طرف سے ثبوت بھی پیش کریں گے۔


ہائی کورٹ میں دہلی پولیس نے کہا :کنہیا کے خلاف کوئی ویڈیو ثبوت نہیں

نئی دہلی :29فروری(فکروخبر/ذرائع) جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے کیمپس میں مبینہ طور پر ہندوستان مخالف نعرے بازی کی وجہ سے غداری کیس میں گرفتار جے این یو طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار کی ضمانت کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ نے فیصلہ 2 مارچ تک کے لئے ملتوی کردیا ہے۔ کورٹ 2 مارچ کو اپنا فیصلہ سنائے گا کہ کنہیا کو ضمانت دی جائے یا نہیں۔اس سے قبل ہائی کورٹ نے دہلی پولیس سے پوچھا کہ کیا کوئی ایسا ویڈیو ہے جس میں کنہیا ملک مخالف کام کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، اس کے جواب میں دہلی پولیس نے کہا کہ ہمارے پاس کنہیا کے خلاف کوئی ویڈیو ثبوت نہیں ہے۔ ہم نے جن 161 لوگوں کے بیانات درج کئے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے کنہیا کو گروپ کو لیڈ کرتے ہوئے دیکھا تھا۔خیال رہے کہ 24 فروری کو اس معاملے کی سماعت 29 فروری تک کے لئے ملتوی کردی گئی تھی ، کیونکہ دہلی پولیس نے عدالت سے کہا تھا کہ وہ پھر سے پوچھ گچھ کے لئے کنہیا کی حراست چاہتی ہے۔جانچ کے دوران کنہیا کا آمنا سامنا جے این یو کے دو دیگر گرفتار طلبہ عمر خالد اور انربان بھٹاچاریہ سے کروانے کے لئے ایک دن کی حراست میں لیا گیا تھا۔ عمر اور انربان نے 23 فروری کی رات پولیس کے سامنے خودسپردگی کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا