English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاٹ ریزرویشن بے قابو : نہر پر مظاہرین کا قبضہ،بند کریں گے دہلی کا پانی(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

سڑکوں پر ناکہ بندی کی وجہ سے فوج کی تعیناتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کی گئی. فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں نے کئی کھیپ میں جوانوں کو روہتک کے مختلف حصوں میں پہنچایا. فضائیہ کے ہیلی کاپٹر پولیس لائنز احاطے میں اترے.
ایک سینئر افسر نے بتایا، '' قریب 20۔30 جوانوں کو ہیلی کاپٹروں سے روہتک لایا گیا ہے. انہیں ان علاقوں میں تعینات کیا جائے گا، جہاں جاٹ مظاہرین کا سب سے زیادہ اثر ہے. ''روہتک اور بھوانی میں جمعہ کی شام کرفیو لگا دیا گیا اور انتظامیہ نے فسادیوں کو دیکھتے ہی گولی مار دینے کا حکم دیا ہے. ایک ہفتے پہلے شروع ہوئی تحریک نے جمعہ کو اور بھی مشتعل شکل لے لی، جس میں تین لوگوں کی موت ہو گئی اور سیکورٹی فورس کے جوانوں سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے.صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے ہریانہ کے آٹھ جلو۔ روہتک، بھیوانی، جھجھر، سونی پت، حصار، پانی پت، جد اور کیتھل اضلاع میں فوج بلائی گئی ہے. جاٹ برادری کے لوگ سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن کا مطالبہ کر رہے ہیں.ریزرویشن کی مانگ کو لے کر جاٹ تحریک جاری ہے اور کچھ نامعلوم افراد نے آج جیند ضلع میں بوڑھا کھیڑا ریلوے اسٹیشن میں آگ لگا دی. پولیس نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن میں آگ لگانے پر فرنیچر، ریکارڈ روم اور دیگر اشیاء جل گیا. اس اسٹیشن جیند پانی پت ریل ڈویڑن میں آتا ہے. جیند ریزرویشن کی مانگ کو لے کر چل رہے جاٹ تحریک سے بری طرح متاثر اضلاع میں سے ایک ہے.


ایم ایل سی انتخابات میں چارامیدوار میدان میں 

گورکھپور۔20فروری(فکروخبر/ذرائع) ایم ایل سی انتخابات میں اب صرف چار امید وار ہی میدان میں ہیں ایک امید وار ایسے ہیں جنہیں سماج وادی پارٹی نے اختیار نامہ دیا تھا دوسرے وہ ہیں جسے پارٹی نے آخری وقت میں اپنی تائید دی ہے۔ بی ایس پی امیدوار سمیت دو لوگوں نے اپنا پرچہ واپس لے لیا۔ جب کہ ایک امید وار پرنام پاپسی کا دباؤ بنایا جاتا رہا، لیکن انہوں نے پرچہ واپس نہیں لیا۔ جمعرات کو پرچہ واپسی کا آخری دن تھا بر سر اقتدار پارٹی کے لیڈران میدان میں اترے امیدواروں کو کئی دنوں سے مینج کرنے میں لگے تھے۔ ان کی سفارش پر سماج وادی پارٹی کے سابق ضلع نائب صدر پور پرتاب سنگھ نے پرچہ واپس لے لیا۔ کچھ ہی دیر بعد اچانک بی ایس پی ایم ایل سی کے امیدوار لعل امین خان کے نامزد ایجنٹ نے آکر ان کا پرچہ اُٹھا لیا۔ اب جو چار امید وار میدان میں رہ گئے ہیں۔ ان میں سی پی چندر اور جے پرکاش یادو دونوں سماج وادی پارٹی کے امید وار ہیں۔ پارٹی کے ذریعہ فارم اے بی جسے دیا جاتا ہے وہ سی پی چندر کو دیا گیا ہے۔ اس وجہ سے وہ بھی سماج واردی پارٹی کے امیدوار ہیں۔ حالانکہ آخری وقت میں پارٹی نے ایم ایل سی کے لئے جے پرکاش یادو کو امیدوار بنانے کا اعلان کر دیا۔ جس کی تصدیق ضلع صدر محسن خان نے بھی کی ہے۔ ویسے سی پی چندر کے حامیوں نے امید نہیں چھوڑی ہے سی پی چندر لکھنؤ میں ہی ڈٹے ہیں ان کا دعویٰ ہے کہ وزیر اعلیٰ کا آخری فیصلہ ان کے حق میں ہوگا۔ بی ایس پی نے لعل امین خان کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور ڈسیپلن کی خلاف ورزی کے الزام میں پارٹی سے نکال باہر کر دیا گیا۔ یہ کارروائی ژون کوآرڈینیٹر کی ہدایت پر کی گئی۔ جمعرات کو بی ایس پی ایم ایل سی امیدوار لعل امین خان نے اپنا پرچہ واپس لے لیا تھا۔ 


جے این یو اور یادو پور یونیورسٹی کے معاملے ملک مخالف اتحاد کا نتیجہ

گورکھپور۔20فروری(فکروخبر/ذرائع) مہاراناپرتاب پی جی کالج جنگل دھوسڑ میں جے این یو اور یادوپور یونیورسٹی معاملے کو لیکر ’ایک سمواد دیش کے لئے‘ پروگرام کے دوران مقررے خاص پوروانچل یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر یو پی سنگھ نے کہا کہ دونوں یونیورسٹی میں ہوا معاملہ ملک مخالف سازشوں، مذہبی دہشت گردی اور نکسلیوں کے ناپاک اتحاد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حرکتیں وہ مخالف طاقتیں کر رہی ہیں جن میں ملک کی بڑھتی شاخ کو لیکر گھبراہٹ ہے انہوں نے حکومت ہند سے مطالبہ کیاکہ وہ بغیر کسی دباؤ میں آئے ملک مخالف طاقتوں کے خلاف سخت سے سخت پالیسی اپنائیں کیونکہ ایسے کاموں پر خاموش رہنا بھی جرم ہے۔ اس دوران آٹھ نکاتی تجویز تیار کی گئی اور اسے وزیر اعظم کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس میں ملک مخالف عناصر کے خلاف سخت کارروائی، طلباء کی تائید میں آئے اساتذہ کی برخواستگی، سرگرمیوں میں شامل لوگوں کا سماجی بائیکاٹ وغیرہ شامل ہیں۔ اودھ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر رام اچل سنگھ نے کہا کہ ملک مخالف طاقتوں کے خلاف عوامی غصہ ان کی رائے کی طاقت میں بدلنا چاہئے تب ہی مخالفین کو ان کی زبان میں جواب ملے گا۔ سکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے سابق ڈائرکٹر ڈاکٹر ایل پی پانڈے نے کہا کہ نامی گرامی یونیورسٹی میں ملک مخالف سرگرمیوں سے پورا ملک مجروح ہے۔ تعلیم کو انسانی تعمیر کا طاقتور ذریعہ بنانا چاہئے نا کہ مخالفت کا ذریعہ پروفیسر سی بی سنگھ نے کہا کہ قومی ایکتا اور یک جہتی کو چیلنج سیدھے طور پر ملک کے ساتھ غداری ہے۔ ڈاکٹر راجیش سنگھ نے اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو گمراہ کئے جانے پر افسوس ظاہر کیا۔ پروگرام کی نظامت طلباء یونین کے جنرل سکریٹری ستیش پانڈے نے کی۔ 


مجاہد آزادی کی بیوہ سے ایس ڈی ایم نے کیا غلط برتاؤ 

شاہ جہاں پور۔20فروری(فکروخبر/ذرائع) آزادی کی لڑائی لڑنے والے مجاہدین نے کبھی سونچا بھی نہ ہوگا کہ ان کے شہید ہونے کے بعد آزاد ہندوستان میں ان کے ہی خاندان کو اس طرح سے ستایہ جائے گا جیسے کبھی برٹش حکومت کرتی تھی۔ شاہ جہاں پور ضلع کے جلال آباد قصبہ میں یہ واقعہ رونماں ہوا۔ جہاں محلہ مہا جنان کے وارڈ نوین نگر کے باشندے مجاہد آزادی آنجہانی عنایت علی خاں کو آزادی ۲۵ویں سال گرہ پر ۱۵؍ اگست ۱۹۷۲ء کو اس وقت کی وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی نے اپنے ہاتھوں سے سند سونپی تھی۔ ان کی بیوہ کے گھر پر ایس ڈی ایم جلال آباد وندنا ترویدی نے بغیر کسی قبل میں کی گئی اطلاع کے اور بغیر کسی شکایت کے اسٹاف کے ساتھ پہنچ کر تور پھوڑ کروادی،گھر کے باہر ہرے درختوں کو کٹوادیا، سیپٹک ٹینک تڑوانے کے ساتھ ہی مکان کے کھمبے کو مسمار کروا دیا۔ مجاہد آزادی کی بیوہ اور اس کے بیٹوں کے پوچھنے پر ان کے ساتھ بری طرح سے برتاؤ کیا گیا اور جیل میں ڈالنے کی دھمکی دیتے ہوئے انہیں چپ رہنے پر مجبور کر دیا۔ مجاہد آزادی کی بیوہ محترمہ درِّاقبال کو ایس ڈی ایم وندنا ترویدی نے اس بری طرح سے پریشان کیا اور دھمکی دی جس کی وجہ سے ۵۹ سالہ درِّ اقبال کو فالج کا اٹیک ہو گیا۔ تور پھوڑ کرنے کے دوران متاثرہ خاندان نے رایستی حکومت کے وزیر رام مورتی سنگھ ورما، سماج وادی پارٹی ضلع صدر تنویر خاں و سابق رکن پارلیمنٹ متھلیش کو اس سے واقف کرایا تب ان کی مداخلت سے کہیں جا کر ایس ڈی ایم نے تور پھوڑ روکی متاثرہ خاندان نے اب 
عدالت کی مدد لینے کے ساتھ ہی گونر اتر پردیش کو خط لکھ کر انصاف دلانے، خاندان کی حفاظت کرنے اور وزیر اعظم کے ذریعہ دی گئی سند کو واپس کئے جانے کے لئے وقت مانگا ہے۔ واضح ہو کہ سند یافتہ مجاہدین آزادی کے خاندانوں کو حکومت ہند جہاں تمام طرح کی سہولیات دیتے ہوئے ان کی عزت کرتی ہے وہیں ریاستی حکومت کے کارندے ان مجاہدین آزادی سے کس طرح کا برتاؤ کرتے ہیں یہ قابل غور سوال ہے۔ ایسے میں ریاستی حکومت کا کتنا مجاہدین آزادی کے خاندان والوں کو کتنی عزت مل سکے گی۔ ضلع کے عوامی نمائندوں نے ایس ڈی ایم اس نازیبہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔


تاجر کا گولی مار کر قتل 

بریلی۔20فروری(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں بریلی کے سرولی حلقہ میں دیوی جاگر ن سن کر گھر لوٹ رہے ایک کاروباری کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بسریر گاؤں کے رہنے والے بھجن لال کو آج علی الصبح ایک مذہبی پروگرام میں شامل ہونے کے بعدگھر لوٹتے وقت چار لوگوں نے گھیر لیا اور گولی مارکر ان کا قتل کر دیا۔ ایس پی دیہات جمنا پرسا د نے بتایا کہ اس معاملہ میں چار لوگ نامزد ہیں۔ جس میں سے دھرمیند کو پکڑ لیا گیا ہے باقی لوگوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔ سمجھا جا رہا ہے کہ یہ قتل انتخابی رنجش کے سبب کیا گیا ہے۔ 


مودی کے حلقے کو اکھلیش کی سوغات وارانسی میٹرو دسمبر میں شروع ہو گا کام

وارانسی۔20فروری(فکروخبر /ذرائع) شہر میں میٹرو کے کنسٹرکشن کو لے کر قواعد زور پکڑنے لگی ہے. اس ماہ کے آخر یعنی 29 فروری کو وارانسی کا ڈی پی آر یوپی حکومت کو تفویض کیا جائے گا. یہ معلومات جمعہ کو لکھنؤ میٹرو کے پرنسپل مشیر ای شر?دھرن نے دی. اس کے بعد یوپی حکومت اس پروجیکٹ کو منظوری کے لئے مرکزی حکومت کو بھیجے گی. شرکدھرن نے بتایا کہ ان منظوریوں کے بعد اس سال کے آخر تک بنارس شہر میں میٹرو کنسٹرکشن کا کام شروع کریں گے. جن کے چلتے وہاں زیادہ تر حصوں میں میٹرو کا ایل?ویٹیڈ حصہ نہیں بن سکتا. اس کا ایک ہی حل ہے کہ وہاں زیادہ تر میٹرو روٹ کو زمین کے نیچے بنایا جائے.شرہدھرن نے بتایا کہ بنارس میں انڈر گراؤنڈ سیور سسٹم کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا کیونکہ میٹرو کا روٹ کافی نیچیہیں۔ بنارس میں سیور لائن 5۔6 میٹر نیچے ہے جبکہ میٹرو کا روٹ سطح سے 15 میٹر نیچے گے. انہوں نے کہا کہ بنارس کے لوگوں کو میٹرو کے انڈر گراؤنڈ کنسٹرکشن کو لے کر کسی بات کے فکر نہیں کرنا چاہئے. پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقہ کاشی میں وارانسی میٹرو کا 80 فیصد حصہ انڈر گراؤنڈ گے.


قتل کر لاش نہر میں پھینکی، سڑک جام

امبیڈکرنگر۔20 فروری(فکروخبر /ذرائع)صبح واردات کی اطلاع ہونے پر گاؤں والوں نے التفات گنج بازار میں جم لگا دیا۔ موقع پر آئی پولیس نے لوگوں کو سمجھانے بجھانے کی کوشش کی لیکن اس پر بھی جام نہیں ہٹا، تو پولیس کو ہلکی طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔ یہاں سے ہٹے گاؤں والوں نے علن پور گاؤں کے قریب ایک بار پھر جام لگایا۔ پولیس نے لاش کو حراست میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا بعد میں اے ایس پی نے بھی موقع واردات پر پہونچ کر حالات کا جائزہ لیا اور ضروری معلومات حاصل کی۔ مقتول کی بیوی کی تحریر پر پولیس نے نامعلوم لوگوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر تفتیش شروع کردی ہے۔ واقعہ کے احتجاج میں کاروباریوں نے بھی اپنی دکانیں بند رکھیں۔ ابراہیم پور تھانہ حلقہ کے بیرم پور گاؤں کی کچھ خواتین صبح کناس پور مائنر کی طرف جارہی تھیں۔ اسی دوران نہر کے قریب پٹری پر انہوں نے لاش کو دیکھی۔ ان لوگوں نے اس کی اطلاع گاؤں والوں دی۔ اطلاع پر وہاں مجمع لگ گیا۔ لاش کی شناخت جمال احمد بیگ (45) ولد کمال احمد ساکن علن پور تھانہ ابراہیم پور کی شکل میں ہوئی۔ اس درمیان اطلاع ہونے پر گاؤں کے لوگ اور گھر والے بھی پہونچ گئے اس سے ناراض لوگوں نے بازار میں پہونچ کر جام لگا دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا