English   /   Kannada   /   Nawayathi

شہربنگلور میں جاری انویسٹ کرناٹکا عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کا دوسرا دن(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

جن کو منظور کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے معاہدوں پر دستخط کروائے گئے۔ شعبۂ توانائی ، شہری ترقیات ،سیاحت ، انفرااسٹرکچر ، خلائی ٹیکنالوجی وغیرہ میں سرمایہ کاری پر اتفاق ہوا۔ حالانکہ ریاستی حکومت نے سرمایہ کاری کانفرنس کے ذریعہ ریاست میں 2.4لاکھ کروڑ روپیوں تک کا سرمایہ یکجا کرنے کی توقع کی تھی، لیکن پہلے ہی دن اس سے کئی گنا زیادہ سرمایہ کاری کیلئے پیش کش کردی گئی۔ حکومت نے سرمایہ کاروں کو ان کے پراجکٹوں کیلئے درکار زمین ، بنیادی ڈھانچہ وغیرہ مہیا کرانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ریاستی حکومت کو یقین ہے کہ اس سرمایہ کاری کانفرنس کے ذریعہ ریاست کی ترقی کے سفر کو اور بھی تیزی سے آگے بڑھانے میں مدد ملے گی، اور کانفرنس کے بعد بھی ریاست میں سرمایہ کاری کا سلسلہ آگے بڑھے گا۔ مختلف محکموں کے وزراء بشمول وزیر اطلاعات، انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ وحج جناب روشن بیگ، وزیر شہری ترقیات ونئے کمار سوراکے ، وزیر برائے بنگلور ترقیات کے جے جارج، وزیر برائے اقلیتی امور وپبلک انٹر پرائزز قمر الاسلام ودیگر اعلیٰ سرکاری عہدیداروں نے آج اپنے اپنے محکموں کی پیش رفت کے متعلق سرمایہ کاروں کے سامنے تجزیہ پیش کیا، اور ان کے محکموں کے مختلف منصوبوں کیلئے سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ شہری ترقیات ، بائیو ٹیکنالوجی، توانائی ، سیاحت ، انفرااسٹرکچر ، آئی ٹی بی ٹی ، پارچہ جات، ملبوسات ،صنعت وغیرہ کے علاوہ دفاع ، خلائی ٹیکنالوجی وغیرہ میں بھی سرمایہ کاروں نے اپنی رقم لگانے پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ریاستی حکومت کے اندازے کے مطابق اس سرمایہ کاری کانفرنس سے قطعی طورپر کم از کم 8لاکھ کروڑ روپیوں کا سرمایہ یکجا ہوسکتا ہے۔ ساتھ ہی اس سرمایہ کے ذریعہ 15تا 20لاکھ افراد کیلئے روزگار کے مواقع مہیا کئے جاسکیں گے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے آج دن بھر پیالیس گراؤنڈ میں مختلف صنعتی گھرانوں کے سربراہوں سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھا۔ ان ملاقاتوں کے دوران مختلف ممالک کے تجارتی اصول ، بڑی بڑی کمپنیوں کے سربراہان اور کئی ممالک کے سفیروں نے سدرامیا سے ریاست میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی بات چیت کی۔ 


انفراسٹرکچر میں سدھار کیلئے نجی شراکت کو ترجیح : روشن بیگ

بنگلورو ۔ 4فروری(فکروخبر/ذرائع) وزیر حج ،اطلاعات ورابطۂ اور انفراسٹرکچر آر روشن بیگ نے آج بتایا کہ بنیادی انفرااسٹرکچر کی فراہمی کیلئے نجی شراکت بے حد ضروری ہے۔ سڑک ، ریل ،فضائیہ اور ٹیلی کمیونیکیشن سمیت اہم شعبوں میں نجی شراکت کو ترجیح دی جائے گی۔ انوسٹ کرناٹکا 2016 کے دوسرے دن آج انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سے متعلق منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ رواں سال ریاست کے شرح نمو میں 7 فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے بتایاکہ صنعتوں کے فروغ کیلئے بنیادی سہولیات کی فراہمی بے حد ضروری ہے، جس کے پیش نظر حکومت کے ذریعہ اس شعبے کو ترجیح دیتے ہوئے مالی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جناب روشن بیگ نے بتایاکہ شہری علاقوں میں انفرااسٹرکچر کے سدھار کے علاوہ کچرے کی نکاسی پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔ان کے مطابق ریاست کی سڑکوں کے علاوہ ایرپورٹس میں جو انفراسٹرکچر فراہم کیا گیا ہے وہ ملک کیلئے مثالی حیثیت رکھتا ہے۔اس شعبے میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ اس موقع پر کرناٹکا انڈسٹریل اینڈ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیرمین سی وی راجپا نے بتایاکہ ریاست میں صنعتی کاریڈور سمیت کئی بنیادی سہولیات فراہم کئے جارہے ہیں۔اور کئی منصوبوں پر نجی شراکت کے ذریعہ عمل کیاجارہاہے۔ ان کے مطابق شہر کا کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ ملک کے عمدہ ایرپورٹوں میں شمار ہوتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ انفرااسٹرکچر شعبے میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔اس موقع پر محکمۂ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کی اڈیشنل چیف سکریٹری وندیتا شرماکے علاوہ دیگر موجود تھے۔دریں اثناء کئی اہم منصوبوں پر معاہدۂ مفاہمت پر دستخط بھی کئے گئے۔ 


ٹرانسپورٹ عدالت

بنگلورو ۔ 4فروری(فکروخبر/ذرائع) کورمنگلا بی ڈی اے کامپلکس کی دوسری منزل پر واقع ڈپٹی کمشنر فار ٹرانسپورٹ اور سینئر ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کے دفتر میں 8 فروری کو دوپہر 3-00بجے ٹرانسپورٹ عدالت منعقد ہوگی۔ جس میں سینئر افسران محکمہ سے متعلق شکایات کی سنوائی کرنے کے علاوہ عوامی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ 


نتائج کا اعلان

بنگلورو ۔ 4فروری(فکروخبر/ذرائع)اگست 2015کے دوران منعقد ہونے والے ایس سی وی ٹی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔ 2فروری کو صبح 11-00بجے ٹریڈ ٹسٹ سنٹرس اور ڈویژنل دفاتر میں نتائج ظاہر کردئے گئے ہیں۔ امیدوار نتائج کیلئے 15 فروری سے قبل پرنسپل سے رابطہ کرتے ہوئے اپنے مارکس کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔ نتائج کااعلان ویب سائٹwww.emptrg.kar.nic.in بھی کردیا گیا ہے۔


ریاست میں سب سے زیادہ خاتون صنعت کار موجود: کرن مجمودار

بنگلورو۔ 4فروری(فکروخبر/ذرائع) ملک کی تمام ریاستوں کے مقابلے کرناٹک میں سب سے زیادہ خاتون صنعت کار ہیں۔ ان کو صنعتی میدان میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا جانا چاہئے۔یہ بات آج بائیو کان کی چیر پرسن کرن مجمودار نے کہی۔ شہر میں جاری انوسٹ کرناٹکا عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں خاتون سرمایہ کاروں کی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماضی میں خاتون صنعت کاروں کو بینکوں کی طرف سے قرضہ جات دینے میں بھی تذبذب کا مظاہر ہ کیاجاتا۔ صنعتی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے انہیں تعاون بھی نہیں ملتا۔ لیکن رفتہ رفتہ حالات میں خوشگوار تبدیلی لائی ہے، اور صنعت کاروں کو آگے بڑھنے کا موقع ملا ہے۔ آج ملک کی تمام ریاستوں کے مقابلے سب سے زیادہ خاتون صنعت کار کرناٹک میں ہیں۔ ریاستی حکومت کی طرف سے مزید حوصلہ افزائی کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صنعتی شعبے کی طرف خواتین کومزید رغبت دلانے کیلئے اقدامات درکار ہیں۔ریاستی محکمۂ صنعت وتجارت کی پرنسپل سکریٹری کے رتنا پربھا نے اس موقع پر کہاکہ خاتون صنعت کاروں کو صنعتی شعبے میں ریاستی حکومت نے پانچ فیصد ریزر ویشن مہیا کرایا ہے، صنعتی سائٹوں کی فراہمی سمیت ہر طرح کی مراعات ،خواتین کو ترجیحی بنیاد پر مہیا کرائی جائیں گی۔ اس موقع پر انہوں نے خاتون صنعت کاروں کیلئے حکومت کی طرف سے تیار کردہ اسکیموں کی تمام تفصیلات کا خلاصہ پیش کیا۔ 


دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی سرحد پار ہی تیار کی جاتی ہے۔۔۔کرن رجیجو 

نئی دہلی۔04فروری( فکروخبر/ذرائع) مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ کرن رجیجو نے کہا ہے کہ گذشتہ مہینے ہوئے پٹھانکوٹ حملے سے یہ واضح ہورہا ہے کہ ایسی کاروائیوں کی منصوبہ بندی سرحد پار ہی تیار کی جاتی ہے۔ کرن رجیجو نے کہا کہ جموں کشمیر کے علاوہ ہندوستان کے دوسرے حصوں میں جو بار بار جنگجویانہ واقعات پیش آتے ہیں ان سب کیلئے سرحد پار کے عناصر ہی زمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار کے دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنانے کیلئے ملک کی سیکورٹی فورسز بھر پور کاروائی کررہی ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ سیکورٹی فورسز سرحد پار کے تمام منصوبوں اور حالات خراب کرنے کے حربوں کو پوری قوت کے ساتھ ناکام بنا رہی ہیں۔ یو این این کے مطابق جموں کشمیر و ملک کے دوسرے حصوں میں امن کی صورتحال کو بگاڑنے کیلئے سرحد پار کے عناصر کو زمہ دار قرار دیتے ہوئے امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت کرن رجیجو نے کہا کہ پاکستان کی پشت پناہی سے ہی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو ہوا دی جارہی ہے جس کیلئے حملہ آوروں کو ہندوستان میں داخل کرنے کی کوششیں بھی لگاتار جاری ہیں۔نئی دلی میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کرن رجیجو نے کہا کہ ملک کی سیکورٹی فورسز پوری طرح مضبوط ہیں اور سیکورٹی ایجنسیاں جن میں پولیس، فوج اور دوسری نیم فوجی دستے شامل ہیں کامیابی کے ساتھ دہشت گردوں کے ساتھ نمٹ رہی ہیں جبکہ سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف خاطر خواہ کامیابی مل رہی ہے جس کا ثبوت پٹھانکوٹ کی کاروائی ہے کہ کس طرح سیکورٹی فورسز نے سرحد پار سے آئے حملہ آوروں کے منصوبوں کو ناکام بنایا ۔ امور داخلہ کے وزیر مملکت نے کہا کہ جس طرح سیکورٹی فورسز پاکستان کے منصوبوں کو ناکام بنا رہی ہیں اس سے سرحد کے جنگجو عناصر بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور پاکستان کی پشت پناہی سے ہی سرحد پار ہی کشمیر میں دہشت گردانہ کاروائیوں کو جاری رکھنے کیلئے نئے منصوبہ بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹھانکوٹ میں جو کچھ بھی ہوا اس کی منصوبہ بندی سرحد پار ہی کی گئی تھی جبکہ سرحد پار سے حملہ میں شامل افراد آئے تھے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سرحد پار کی مدد سے ہی ایسے حملوں کو انجام دیا جارہا ہے۔ اس دوران جموں کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی طرف سے کی جارہی کامیاب کاروائیوں کی سراہنا کرتے ہوئے کر ن رجیجو نے کہا کہ کشمیر میں تعینات سیکورٹی فورسز امن کے حالات خراب کرنے والے دہشت گردوں کو ان کے منصوبوں میں کبھی بھی کامیاب ہونے نہیں دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں کئی جنگجووں کا مار دیا گیا وہ اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ کس طرح پاکستان سے ہی وادی کشمیر میں دہشت گردوں کو بھیجا جارہا ہے تاکہ امن کی صورتحال کو بگاڑا جائے لیکن سرحد پار اور دہشت گردوں کے منصوبوں کو قطعی طور کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ پاکستان کی مدد سے ہی در اندازوں کو کشمیر میں بھیجا جارہا ہے اور حالیہ کئی مہینوں سے جس طرح در اندازی کی کوششیں کی گئی اُس سے یہ واضح ہورہا ہے کہ پاکستان کی مدد سے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ در اندای کی ہر کوشش کو فوج اور بی ایس ایف پوری قوت کے ساتھ ناکام بنا رہی ہیں جبکہ پاکستان کی طرف سے کی جارہی سیز فائر بندی کا واحد مقصد یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ در اندازوں کو کشمیر میں بھیجا جائے۔ امور داخلہ کے وزیر مملکت نے کہا کہ پٹھانکوٹ جیسے حملوں کو ملک کی سیکورٹی فورسز پوری قوت سے ناکام بنائیں گی جبکہ سیکورٹی فورسز ملک کے بھر پور دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔


ہندوستان میں مذہبی منافرت کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے

مسلمانوں کا ہندوستان کی ترقی میں اہم رول۔۔ وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی۔04فروری( فکروخبر/ذرائع)وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ مذہب اور زات پات کے نام پر تقسیم کرنے والی پالیسی میں یقین نہیں رکھتے ہیں اور ناہی ان کی حکومت ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کے رول کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اقلیتوں خاصکر مسلمانوں کی پسماندگی کو دور کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے ہر طرح کے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی اقلیتوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور جو کوئی بھی مذہب کے نام پر اقلیتوں کے ساتھ زیادتی کرے گا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔یو این این خبررساں ایجنسی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ انہیں مذہب اور فرقے کی بنیاد پر تقیسم کرنے والی پالیسی منظور نہیں ہے اور ناہی وہ اس طرح کی پالیسی میں یقین رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار نئی دلی میں منعقد ایک تقریب سے تقریر کرتے ہوئے کیا اپنی تقریر میں وزیر اعظم نے اس موقعے پر کہا کہ ان کی قیادت والی حکومت کسی ایک فرقے کی نہیں ہے بلکہ حکومت ملک کے سبھی لوگوں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کسی ایک فرقے کا ملک نہیں ہے بلکہ یہ سبھی فرقوں و سبھی مذاہب کے ماننے والوں کو ملک ہے۔ مذہب یا فرقے کے نام پر ملک کو تقیسم کرنے والی پالیسی کو ناپسند قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی سرکار کی کوشش ہے کہ ملک میں ہر وقت اور ہر صورت میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رہے اور بھائی چارے کی فضا بھی ہر صورت میں قائم رہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب سے انہوں نے ملک کی بھاگ دوڈ سنبھالی ہے اور مرکزی میں این ڈی اے کی حکومت آئی ہے تب سے مرکزی حکومت کی یہ کوشش رہی ہے کہ ملک کی اقلیتوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہو اور اقلیتیں بلا کسی خوف و خطر کے رہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ و بذات خود اس بات کے لئے کوشاں ہیں کہ ملک کی اقلیتیں خاصکر مسلمان ملک کی ترقی میں اپنی بھر پور زمہ داری نبھائیں اور اس کیلئے اپنا رول ادا کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے مسلمان اس ملک کا حصہ ہیں اور ان کا ملک کی تعمیر و ترقی میں ایک بڑا رول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو ہرساں اور پریشان کرنے کی کسی بھی کاروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے ان طاقتوں کی نکتہ چینی کی جو ملک کو مذہب اور فرقے کے نام پر تقسیم کرنے کے در پے ہیں۔ انہوں نے ان سے اس بات کا یقین دلایا ان کی حکومت مسلمانوں کی ہر طرح کی ترقی و ان کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تراقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی پسماندگی کو دور کرنے و ان کی تعلیم کی طرف دھیان دینے کیلئے ان کی حکومت سنجیدگی کے ساتھ کام کرے گی۔ وزیر اعظم نے این ڈی اے حکومت کے ایک سال کے دوران اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی جانکاری بھی اماموں کے وفد کو دی ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک ارب 25کروڈ لوگوں کو ملک ہے جس میں ہر مذہب اور ہر فرقے کے لوگ شامل ہیں ۔


پاکستان دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو بھارت ساتھ ہے ۔ راجناتھ سنگھ

نئی دہلی۔04فروری(فکروخبر/ذرائع)بھارت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کاروائی کرتا ہے تو بھارت پورا ساتھ دیں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ تمام ملک مل کر اس خطرے کا کامیابی سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔نمائندے کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے 'انسداد ٹیریرجم کانفرنس 2016' کے اختتام سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے سے لڑنے کے لئے تیار کی گئی قومی سلامتی کے تحت اس طرح کے ماحول کی تعمیر کی کوشش کئے جا رہے ہیں جس میں معاشرے ہر طبقے کو ہموار ترقی اور ترقی کے تمام مواقع ملیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ضروری قانونی اور بنیادی ڈھانچہ ہوم ورک تیار کیا جا رہا ہے تاکہ دہشت گردی سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں دہشت گردی سے متعلق معاملات کا تصفیہ کرتے وقت اس بات پر زور رہتا ہے کہ کوئی بے گناہ پھنسے ہوئے نہیں اور کوئی گناہگار باقی نہیں۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر پاکستان دہشت گردوں اور ان کی تنظیموں کے خلاف موثر کارروائی کرتا ہے توہندستان پاکستان کا ساتھ دے گا۔ اس سے نہ صرف دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری آئے گی، بلکہ جنوبی ایشیا میں بھی امن اور استحکام قائم ہو سکے گی۔


جمعےۃ علماء ضلع تھانہ کے ارکان عاملہ کا اجلاس ذمہ داران گھر گھر جا کر ممبر بنائیں۔ 

ممبئی ۔04فروری(فکروخبر/ذرائع)جمعےۃ علماء ہند ایک دستوری اور آئینی جماعت ہے جس کی ہر دو سال پر ممبر سازی ہو تی ہے اور پھر مقامی ،شہری ،ضلعی ،صو بائی جمعیتوں کا انتخاب ہو تا ہے جس میں ذمہ داران طے کئے جا تے ہیں اسی سلسلے میں کل گزشتہ جمعےۃ علماء ضلع تھانہ کے ارکان عاملہ و مدعوین خصوصی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس ہندوستانی مسجد بھیونڈی میں قاری محمد ایوب( نائب صدر جمعےۃ علماء مہاراشٹر) کی صدارت میں منعقد ہوا ۔مولانا ندیم صدیقی (صدر جمعےۃ علماء مہاراشٹر) اور مفتی سید محمد حذیفہ قاسمی (ناظم تنظیم جمعےۃ علماء مہاراشٹر)نے تنظیم کی جانب سے جاری ممبر سازی کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اجلاس میں مختلف اہم امور کے علاوہ باہم مشورے سے یہ طے کیا گیا کہ ذمہ داران گھر گھر پہونچ کر ہر بالغ مرد و عورت کو جمعےۃ علماء ہند کا ممبر بنائیں ۔اجلاس کی کارروائی مولانا یوسف جمال قاسمی (جنرل سکریٹری جمعےۃ علماء ضلع تھانہ)نے چلائی اس اجلاس میں مولانا جمیل الرحمن قاسمی(صدر جمعےۃ علماء بھیونڈی)مفتی منصور احمد قاسمی،مولانا رئیس احمد ندوی،مولانا محمد مستقیم احمد قاسمی،قاری عبد الرزاق ،ذوالفقار احمد خان،قاسم قریشی تھانہ،مولانا رضی احمد صاحب (کھرڈی)مولانا محمد علی خان (الہاس نگر)مولانا محمد مستقیم (کلیان) دارالاقراء کے مہتمم قاری عبد الکلام ،مفتی شعبان ،مولانا محمد نعیم قاسمی،مفتی شہزاد احمد ،مفتی اظہار احمد وغیرہ شریک تھے ۔


ایم سی ڈی ملازمین نے کیجریوال کی نکالی شو یاترا

نئی دہلی۔4فروری(فکروخبر/ذرائع)دارالحکومت دہلی میں ایم سی ڈی ملازمین کی ہڑتال کا آج نواں دن ہے۔ کل دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایم سی ڈی ملازمین سے ہڑتال ختم کرنے کی بھی اپیل کی تھی ، لیکن اب تک ہڑتال ختم نہیں ہوئی ہے۔وہیں ایم سی ڈی ملازمین سی ایم کیجریوال کی علامتی شو یاترا نکال کر مخالفت کر رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ کل ہی کیجریوال نے ملازمین کو جنوری تک کی سیلری دینے کی بات کہی تھی۔ادھر قومی انسانی حقوق کمیشن نے دہلی حکومت اور ایم سی ڈی کو نوٹس جاری کر کے پوچھا ہے کہ ایم سی ڈی کے تحت چلنے والے اسکولوں میں اساتذہ کی سیلری کیوں نہیں مل رہی ہے۔ اس معاملے میں چار ہفتوں میں جواب دینا ہوگا۔کچھ اساتذہ نے کمیشن میں عرضی داخل کر کے کہا ہے کہ انہیں کئی ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے ، جس کی وجہ سے ان کے سامنے کھانے پینے کا بحران ہوگیا ہے۔


بزرگا ن دین نے ہردورمیں اسلام کا پرچم بلندکیاہے:مولاناغنیم

نئی دہلی۔4فروری(فکروخبر/ذرائع)حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلویؒ کے آستانے پرمولاناسیدمحمدغنیم نے ان کی علمی خدمات پرروشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ بزرگان دین نے ہردورمیں اسلام کا پرچم بلندکیاہے۔اس زمانے میں خاص طورپراکبربادشاہ کے زمانے میں جب شرک وبدعات عام ہوچکی تھی تب مجددالف ثانی رحمتہ اللہ علیہ اورحضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی نے برصغیرکے مسلمانوں پربہت بڑااحسان کیاتھا۔اس موقع پرکثیرتعدادمیں علماء،صوفیا، سجادگان اورمفتیان موجودتھے۔درگاہ کے سجادہ نشین، متولی اورنبیرہ منظورالحق ، مرزاعالم بیگ، انوارالحق، تبسم ضیاء وغیرہ نے اس پروگرام کوکامیاب بنانے میں اہم رول اداکیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا