English   /   Kannada   /   Nawayathi

قابل عبرت : بھوکے بچوں کو کھانا کھلایا پھر بل دیکھ کر رو پڑا(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

بچوں سے اس شخص نے پوچھا کہ کیا کھاؤ گے تو بچوں نے اس پلیٹ میں لگی چیزوں کو کھانے کی خواہش ظاہر کی۔ وہ بچے بھائی بہن تھے اور پاس ہی کسی جھگی میں رہتے تھے۔ اس شخص نے دونوں کے لئے کھانے کا آرڈر دیا اور ان کے کھانے تک اس نے خود کچھ نہیں کھایا۔ دونوں بچے کھا کر اور ہاتھ دھو جب چلے گئے تو اس نے اپنا کھانا کھایا اور جب کھانے کا بل مانگا تو بل دےكھ کر وہ رو پڑاكيونکہ بل پر امائونٹ نہیں لکھا تھا صرف ایک تبصرہ تھا "ہمارے پاس ایسی کوئی مشین نہیں جو انسانیت کا بل بنا سکے "۔...........پون راتھوڑ کے فیس بک پیج سے(بشکریہ ایشیاء ٹائمس)


بھارت کا ایران سے تیل کی درآمدات میں اضافہ

نئی دہلی ۔ یکم فروری (فکروخبر/ذرائع) ہندوستان کی ایسّار تیل کمپنی نے ایران سے خام تیل کی درآمدات بڑھا دی ہیں۔ہندوستان کی تیل کمپنی ایسّار نے نومبر کے مقابلے میں دسمبر کے مہینے میں ایران سے خام تیل کی درآمدات میں چھیانوے فیصد اضافہ کیا ہے۔ ایران کے خلاف پابندیاں ختم ہونے کے بعد، ہندوستان کی تیل کمپنیوں اور ریفائنریوں نے کہا تھا کہ پابندیاں ہٹنے کے بعد ایران سے خام تیل کی درآمدات کے لئے مناسب حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ایسّار تیل کمپنی کے سربراہ ایل کے گپتا نے گذشتہ ہفتے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہندوستان اور ایران کے تعلقات بہت پرانے اور قریبی ہیں اور پابندیاں ہٹنے کے بعد ہندوستان، ایران کے ساتھ اپنے تعلقات میں اضافہ کرے گا۔رپورٹ کے مطابق ایران اس وقت ہندوستان کو روزانہ دولاکھ ساٹھ ہزار بیرل خام تیل برآمد کرتا ہے۔


پولیس کانسٹیبلز کی فٹنس جانچنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا گیا

نئی دہلی ۔ یکم فروری (فکروخبر/ذرائع) ریاست اترا کھنڈ میں پولیس کانسٹیبلز کی فٹنس کو جانچنے کے لیے ایک انوکھا طریقہ ڈھونڈا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہے۔ ریاست اتر اکھنڈ کے شہر رودھرا پور میں پولیس کانسٹیبلز کی فٹنس کی جانچ کے لیے لیے گئے ٹیسٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب اہلکاروں سے کہا گیا کہ وہ اپنی فٹنس کا ثبوت دینے کے لیے اپنے سینئرز کو کمر پر اٹھا کر دوڑ لگائیں۔ انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک صحت مند پولیس کانسٹیبل کو اپنے سینئر پولیس افسر کو کمر پر لادے دوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ضلع ادھم سنگھ نگر کے زیادہ وزن کے حامل کانسٹیبلز کو ایس ایس پی کے سامنے فٹنس ٹیسٹ سے گزرنے کے لیے مجبور کیا گیا۔ 39 سیکنڈز کی ویڈیو جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی وہیں عوام کی جانب سے الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے کہ کانسٹیبلز کو ان کے سینئرز کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔


چار گھنٹوں میں دل کے 30 دوروں کے باوجود مریض زندہ

کوچی ۔ یکم فروری (فکروخبر/ذرائع) کیرالہ کا رہائشی ایک شخص دل کے 23 دوروں کے باوجود بھی زندہ ہے جسے ڈاکٹر ایک غیر معمولی معجزہ قرار دے رہے ہیں۔ کیرالہ کا رہائشی 60 سالہ اجیت نامی شخص جو بے انتہا تمباکو نوشی کرتا ہے اور کچھ روز قبل ان کے سینے میں شدید درد اٹھا اور اسپتال لے جانے پر معلوم ہوا کہ وہ بار بار دل کے دورے کی خطرناک ترین کیفیت کارڈیئک اریسٹ سے گزر رہاہے جس کے بعد اسے فوری طور پر بڑے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اجیت کو چار گھنٹے کے دوران دل کے 23 دورے پڑے جو اس سے قبل شاید ہی کسی مریض کو لاحق ہوئے ہوں گے۔دل کے دوروں کے دوران اجیت کا دل بار بار بند ہوگیا جسے کئی مرتبہ مصنوعی ذرائع سے بحال کیا گیا کیونکہ اس کیفیت میں دل بند ہو جاتا ہے جسے سینہ دبا کر یا بجلی کے جھٹکوں سے بحال کیا جاتا ہے۔ کیرالہ کے مقامی اسپتال کے ڈاکٹرز نے بتایا کہ اس کے دل کے نصف حصے میں خون نہیں پہنچ رہا تھا جس سے یہ غیر معمولی صورتحال پیدا ہوئی اور اب اسٹنٹس ڈال کر ان کے دل کی رگیں کھول دی گئی ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق بار بار دل بند ہونے سے ان کے دل کے خلیات کو نقصان پہنچا ہے اور اس کا صرف 30 فیصد حصہ کام کررہا ہے جب کہ انہیں اپنی زندگی میں اعتدال لانا ہوگا لیکن اب مریض اپنے معمول کے کام انجام دے سکتا ہے۔


گرم پانی کی ٹینکی پھٹنے سے تین بہنیں جھلس کر لقمہ اجل ٗ والدین شدید زخمی

سری نگر ۔یکم فروری(فکروخبر/ذرائع ) کشمیر کے علاقے بدھل میں گرم پانی کی ٹینکی پھٹنے سے تین سگی بہنیں جھلس کر لقمہ اجل ٗ والدین شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ۔ تفصیلات کے مطابق بدھل کے رہائشی محمد فاروق ولد محمد عبداللہ کے گھر میں گرم پانی کی ٹینکی صبح چار بجے اچانک پھٹ گئی جس سے دوبچیاں موقعہ پر ہی جاں بحق جبکہ دیگر تین افراد بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئے ۔بتایاجاتاہے کہ یہ ٹینکی اس مقام سے تھوڑی ہی دوری پر تھی جہاں یہ خاندان سورہاتھا۔ٹینکی میں پانی گرم کرنے کیلئے شائد بائیلر لگاہواتھا اور پانی اتنازیادہ گرم ہوگیاکہ ٹینکی پھٹ گئی اور یہ ابلتاہواپانی سوتے ہوئے افراد پر پڑا جس سے وہ بری طرح جھلس گئے ۔اس حادثے میں محمد فاروق کی دومعصوم بچیاں اسما3سالہ اور عظمی 1سالہ جاں بحق ہوگئیں جبکہ محمدفاروق اور اس کی اہلیہ دلفروز علاج ومعالجے کے لئے جموں منتقل کیاگیاہے ۔ 8سالہ بیٹی آشنہ شدید زخمی ہوگئی جو جموں ہسپتال میں دم توڑ بیھٹی۔نمبردار سموٹ جو متاثرہ کنبے کے قریبی رشتہ دار بھی ہیں، نے بتایا کہ محمد فاروق نے اپنے گھر میں گرم پانی رکھا ہوا تھا جو رات کے اندھیرے میں گرجانے سے گھر کے تمام افراد جھلس گئے ۔پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایاکہ حادثے کے فوری بعد ڈاکٹروں کی ایک ٹیم موقعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی ۔بعد میں تین افراد کو جموں منتقل کردیاگیا۔


ترکی میں اردو زبان کے حوالے سے ہندستانی تہذیب کی ایک اہم شناخت ہے۔۔پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

استنبول ۔یکم فروری(فکروخبر/ذرائع )استنبول یونیورسٹی میں اردو کی استاد محترمہ آرزو سورین صاحبہ کا ہندستانی زبانوں کا مرکز ، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں استقبال کرتے ہوئے پروفیسر خواجہ اکرام صاحب نے کہا کہ اردو اور ترکی کا رشتہ نہایت ہی اہم بنیادوں پر استوار ہے۔ ترکی میں اردو زبان کئی یونیورسٹیز میں پڑھائی جاتی ہے لیکن استنبول یونیورسٹی میں اردو کا شعبہ سب سے بڑا ہے۔ یہاں کے اساتذہ نے اردو زبان و ادب کے حوالے سے کئی کتابیں بھی لکھی ہیں۔ محترمہ آرزو سورین صاحبہ ترکی کی مشہور و معروف استنبول یونیورسٹی میں شعبہ ? اردو کی استاد ہیں۔ انھوں نے استقبالیہ تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اردو زبان کی استاد ہیں اس لیے ہمیشہ ہندستان کا ذکر درس وتدریس میں رہا لیکن یہ پہلا اتفاق ہے کہ میں نے ہندستان کو اب دیکھا ہے۔ ہندستان کے اپنے پہلے سفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھیہندستان بہت پسند ہے۔ اس کم عرصے میں میں نے جتنا ہندستان دیکھا وہ میرے لیے ایک نیا انکشاف ہے۔ ترکی میں اردو کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہاں بھی طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد ہے جو دلچسپی سے اردو کی تعلیم حاصل کر رہیہیں۔ جے این یودیکھنے کا مجھے بڑا اشتیاق تھا اور آج یہاں کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات سے ملاقات کر کے بہت اچھا لگا۔ آرزو صاحبہ کے ساتھ ان کی دو رفیق کار بھی تھیں جن کا تعلق ترکی زبان و ادب سے تھا۔اس اجلاس کے بعد طلبہ وطالبات سے انھوں نے ذاتی طور پر ملاقات کی اور مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔


وزیر اعلیٰ نے مغربی بنگال کے گورنر کی اہلیہ کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا

لکھنؤیکم فروری (فکروخبر/ذرائع) اترپر دیش کے وزیراعلیٰ جناب اکھلیش یادو نے مغربی بنگال کے گورنر جناب کیشری ناتھ ترپاٹھی کی اہلیہ محترمہ سدھا ترپاٹھی کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے غم زدہ اہل خانہ کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے آنجہانی کی روح کی تسکین کی دعا کی ہے ۔


کالج کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا نوجوان گرفتار

کوشامبی۔یکم فروری(فکروخبر/ذرائع)ضلع کے سینی تھانہ علاقہ کے تحت علی پور چیتا واقع انٹر کالج کو بم سے اڑادینے کی دھمکی دینے والا نوجوان آج سینی پولیس کے ہتھے چڑھے گیا ۔ اس کے پاس سے پولیس نے دھمکی دینے میں استعمال موبائل و سم پولیس نے برآمد کرلیاہے۔ اطلاعات کے مطابق ایس پی دفتر کوشامبی واقع پولیس کنٹرول روم میں فون کر کے علی چیتا انٹر کالج کے کیمپس میں بم رکھ کر کالج کو اڑادینے کیلئے علی جیتا گاؤں کے ہی ایک سرپھرے طالب علم سدنارائن ولد للت کمار تیواری کے ذریعہ دی گئی تھی ۔ جس پر کوشامبی ضلع کے ایس پی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بم ڈسپوزل دستے سمیت علی پور جیتا گاؤں جاکر واقع سبھی انٹرکالج ، ڈگری کالج ، مدرسہ اور پرائمری اسکولوں کو خالی کراکر تلاشی کرائی تھی ۔ تلاشی کے دوران کوئی بھی دھماکہ خیز اشیاء پولیس کو نہیں ملی تھی ۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پولیس کنٹرول روم فون کرنے والے نوجوان نے اپنا نام اختر بتایا تھا ۔ جس پر اقلیتی فرقہ میں سنسنی پھیل گئی تھی اور وہ کافی ڈرے سہمے تھے کہ کہیں پولیس دفتر کو فون کرنے والا شخص اقلیتی طبقہ کا ہوگا تو علاقے کا اقلیتی لوگوں کے تعلق پولیس سیمی ، ایس آئی ایس آئی جیسی تنظیموں سے جوڑ کر اس طبقہ کا استحصال شروع کردے گی ۔ مگر اتفاق سے پولیس کو یہ دھمکی دینے والا نوجوان اکثریت کا ممبر نکلا ۔ جس کا نام سدنارائن ولد للت کمار تیواری جو اس وقت مان سنگھ انٹرکالج علی جیتا میں درجہ دس کا طالب علم ہے ۔ تھانہ سینی پولیس نے سد نارائن کو تھانہ سینی درج مقدمہ نمبر ۵۵ ؍۶۱ سرکار بنام اختر نام و پتہ نامعلوم دفعہ ۵۰۴؍۵۰۶؍۵۰۷؍۱۸۲تعزیرات ہند اور ساتھ سی ایل اے کے تحت گرفتاکرکے حراست میں بھیج دیاہے ۔ علاقہ کے اقلیتی طبقہ میں پولیس کا ڈر موجود ہے ۔ 


لکھنؤ کے تین شاطر پنکی پولیس کی گرفت میں ، مال برآمد

کانپور۔یکم فروری(فکروخبر/ذرائع)شہر میں جرائم اور ملزموں کے خلاف چلائی جارہی مہم میں پنکی پولیس نے گزشتہ رات تین شاطر چوروں کے گروہ کے ٹیم ممبروں کو پکڑلیاہے ۔ پولیس کے مطابق پکڑاگیا ایک چور اس گروہ کا سرغنہ ہے۔ پولیس نے ملزموں کے اس چوری کا مال برآمدکیاہے۔ فی الحال ملزموں کو گرفتارکر جیل بھیجا رہاہے ۔ پنکی ایس او آشش کمار مشرا نے بتایا کہ ایس ایس پی کے ذریعہ دی گئی ہدایت پر گزشتہ رات پنکی پراؤ کے پاس گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی تبھی مخبر کی اطلاع پر پولیس نے ایک آٹو کو روکا اس میں سوار ڈرائیور اس کی دو سواریوں کو پکڑا اور پوچھ تاچھ شروع کردی ۔


۷۹ سالہ مجاہد آزادی نے کی شراب کی دکان جلانے کی کوشش

آگرہ۔یکم فروری(فکروخبر/ذرائع) شراب کی لت کے خلاف مہم چلارہے ۹۷ سال کے مجاہد آزادی نے شراب کی ایک دکان کوجلانے کی کوشش کی ۔ لیکن پولیس نے انہیں ایسا کرنے سے منع کردیا ۔ پولیس کے مطابق چمن لال جین نے یہ اعلان کیاتھا کہ وہ اپنی مہم کے تحت مہاتما گاندھی کی یوم شہادت ۰۳ جنوری سے شراب کی دکانوں کو جلانا شروع کریں گے ۔ اس سے پہلے انہوں نے اپنے مطالبات کو لیکر مہاتما گاندھی جینتی یعنی دو اکتوبر کو جمنا ندی میں چھلانگ لگانے کی کوشش کی تھی ۔ ان کی اس کوشش کو بھی پولیس نے ناکام کردیاتھا ۔ کل جین نے ڈھوریا گنج واقع شراب کی دکان کی جانب مارچ کیا ۔ پولیس کی ایک ٹکڑی نے انہیں راستے میں روک لیا اور انہیں واپس ان کے پتھواری واقع مکان پر لے جایا گیا ۔ انہیں دیر رات تک گھر میں ہی نظر بند رکھاگیا ۔ آج انہوں نے والینٹروں کے سینٹ پیٹرس کالج سے ایم جی روڈ تک اور پھر وہیں سے واپس مارچ نکالا ۔ ان لوگوں نے ہاتھ میں تختیاں اور بینر لے رکھے تھے ۔ جن پر اترپردیش میں شراب کی فروخت پر فوری طور سے پابندی عائد کرنے کا مطالبہ لکھاہواتھا ۔ 


انتظام میں بہتری کیلئے کوششیں جاری

سماجی کارکن کے آرٹی آئی کا دکھائی دیا اثر 

گورکھپور۔یکم فروری(فکروخبر/ذرائع)انتظام میں بہتری کے لئے دباؤ کتنا ضروری ہے ان دنوں اس کی کوششیں میڈیکل کالج میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ آرٹی آئی کے تحت مانگی گئی اطلاع کے بعد کالج انتظامیہ ۰۰۴ سے زائد انسفلائٹس کے مریضوں کو ان کا کالج نمبر نہیں دے رہاتھا ، اس نمبر کے الاٹمنٹ کے لئے باقاعدہ پھر پختہ انتظام کئے ہیں ۔ اس سے مریضوں کی موت ہونے پر ان کے خاندان والوں کو معاوضہ ملنے میں آسانی ہوگی ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی سیکڑوں ایسے مریضوں کے گھر والے جے ای ؍اے ای ایس سے نمبر پانے سے محروم ہوگئے ۔ جن مریضوں کی موت جانچ رپورٹ آنے کے پہلے ہی ہوگئی اور بغیر نمبر الاٹ کرائے ہی لاش لیکر چلے گئے بعد میں جب یہ معاوضہ کے لئے بھی جے ای ؍اے ای ایس نمبر پانے کی امید سے میڈیکل کالج انتظامیہ سے ملے تو انہیں یہ کہہ کر ٹال دیا گیا کہ ابھی پرانا رکارڈ ملنا ممکن نہیں ہے ۔ جب ایسے کئی معاملے سامنے آئے تو ایک سماجی کارکن نے آرٹی آئی داخل کر ان مریضوں کی تفصیل مانگ لی ۔ جواب دینے کے دوران کالج انتظامیہ کو اس کی اہمیت سمجھ میں آئی اور چھوٹے مریضوں کو نمبر جاری کرنے کیلئے باقاعدہ انسفلائٹس وارڈ کے ملازم کو ذمہ داری سونپ دی ۔ ایس آئی سی ڈاکٹر رام کمار جیسوال نے بتایا کہ جے ای ؍اے ای ایس نمبر الاٹ کرنے کا انتظام کردیا ہے ۔ 



طالب علم کو ماری گئی گولی ، اسپتال میں داخل

علی گڑھ۔یکم فروری(فکروخبر/ذرائع)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے احاطہ سے لگے شمشاد مارکٹ میں کچھ نوجوانوں نے محمد خالد نام کے ایک طالب علم کو گولی ماردی جس سے وہ شدید طور سے زخمی ہوگیا ۔ یونیورسٹی کے ترجمان راحت ابرار نے آج یہاں بتایا کہ خالد نام کا طالب علم کل یونیورسٹی کے اقلیتی درجہ کو بحال کرنے کو لیکر طلباء کا ایک جلسہ سے امبیڈکر ہال ہاسٹل سے لوٹ رہاتھا ۔ موٹرسائیکل سوار نوجوانوں نے اس پر گولی چلادی ۔ ابرار نے بتایا کہ طالب علم کو جواہر لعل میڈیکل یونیورسٹی میں داخل کرایاگیا ۔ اور اس کی حالت ابھی بھی نازک بنی ہوئی ہے ۔ اس معاملے میں یونیورسٹی کے پانچ موجودہ اور کچھ سابق طلباء سمیت نو لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ۔ جن میں سراج ، فیضل مصطفیٰ ، دویانشو ، داؤو اور محمد فیضان کے نام شامل ہیں معاملہ پرانی رنجش کا لگتاہے ۔


سڑک حادثہ میں سات لوگوں کی موت 

اوریا۔یکم فروری(فکروخبر/ذرائع)۳۱جنوری ۲۰۱۶ کو دوپہر ایک بجے تھانہ بیلا علاقے کے تحت ٹرک اور لوڈر میں ٹکر ہوگئی جس سے سات لوگوں رام کمار ، عمر ۰۵ سال ، مینا عمر ۷۴ سال اہلیہ رام کمار ، کاندوی عمر چھ ماہ بیٹی رام جی ، شیو شنکر عمر ۸۵سال ساکنان میاں گنج تھانہ کوتوالی قنوج ضلع قنوج اور شیام بابو عمر ۰۳سال ساکن خان پور تھانہ پھپھوند ضلع اوریا ، شرافت عمر ۰۳سال ساکن قدوائی نگر تھانہ گوسائیں گنج ضلع قنوج اور مہیش کمار عمر ۰۵سال ساکن برہ جتیا ، تھانہ رسول آباد ضلع کانپور دیہات کی موقع پر موت ہوگئی اور بارہ لوگ زخمی ہوگئے ۔جنہیں علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایاگیا ۔ اس معاملے کو لیکر تھانہ بیلا میں مقدمہ قائم ہوکر قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ 


سڑک حادثہ میں تین لوگوں کی موت 

مرادآباد۔یکم فروری(فکروخبر/ذرائع) ۳۱ جنوری۲۰۱۶ کو صبح چھ بجے تھانہ پاکواڑہ علاقے کے تحت قومی شاہراہ نمبر۲۴ پر ناگ کپاڑی میں جیپ نمبر یوپی ۴۱ سی ایچ ۱۱۳۸ بے قابوہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکر کر الٹ گئی جس سے جیپ میں سوار تین لوگوں روی شرما عمر ۲۸سال ، راہل عمر۵ ۲ سال ساکنان مکان نمبر ۱۲۰۳ پریمپور ریلوے کالونی تھانہ کوتوالی ضلع ہاپوڑ اور نتن ۲۵ سال ساکن نند گاؤں تھانہ صاحب آباد ضلع غازی آباد کی موت ہوگئی اور دو لوگ زخمی ہیں جنہیں علاج کیلئے اسپتال میں داخل کریاگیا ۔ تھانہ پاکواڑہ پولیس کے ذریعہ قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔


 

میڈیکل کالج میں بہتر طبی خدمات کیلئے ساڑھے پانچ کروڑ روپئے منظور 

گورکھپور۔یکم فروری(فکروخبر/ذرائع)بی آر ڈی میڈیکل کالج میں طبی خدمات میں سدھار کیلئے ۵ء۵ کروڑ روپئے کی منظوری ملی ہے۔ اس سے نہ صرف دواؤں کی کمی دور ہوگی بلکہ کٹ اور کیمیکل نہ ہونے کی وجہ سے جانچ جلد شروع ہوسکیں گی ۔ لکھنؤ میں پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم روپ چندر پانڈے کے ساتھ میڈیکل کالج کے پرنسپل کی ہوئی میٹنگ میں اس پر اتفاق ہوا ۔ اس کیلئے ساڑھے پانچ کروڑ روپئے منظور کئے گئے ۔ ان میں ۰۶ لاکھ روپئے کی پہلی قسط دے دی گئی ۔ اس سے دوا اور جانچ میں آرہی دقتوں کو دور کرلیاجائے گا ۔ 
پرنسپل پروفیسر راجیو مشرا نے بتایا کہ کالج میں ۵۲ طبی اساتذہ کی تقرری بھی کی جائے گی ۔ اکتوبر ۵۱۰۲ میں میڈیکل کالج کی جانچ کرنے آئی ایم سی آئی کی ٹیم نے بیس فیصدی خالی پڑی طبی اساتذہ کے عہدوں پر سوال اٹھایا تھا ۔ اس وجہ سے ۰۵ ایم بی بی ایس سیٹوں پر خطرہ منڈرانے لگا تھا ۔ حالانکہ اساتذہ کی تقرری آسان نہیں ہے ۔ فی الحال حکومت ریاست کے دوسرے میڈیکل کالجوں سے اساتذہ ڈاکٹروں کو بھیجنے پر غور کررہی ہے۔ اس کے علاوہ اسپتال میں کینسر کی جانچ کے لئے لگ رہی کوبالٹ مشین کو چلانے کیلئے دو ٹیکنیشین کے عہدوں کی منظوری ہوئی ہے ۔ جلد ہی اس پر تقرری کی جائے گی ۔ تاکہ مشین لگنے کے ساتھ ہی جانچ کی سہولیت بھی شروع ہوجائے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا