English   /   Kannada   /   Nawayathi

مندر میں بھگدڑ مچنے سے 10 افراد ہلاک, 15 زخمی

share with us

جر نلسٹ اسو سی اسیشن یادگیر کے صدر کی حیثیت سے اردو صحافی کا منتخب ہونا خوش آئند بات

انجمن تر قی اردو کے زیر اہتمام جلسہ تہنیت و ادبی اجلاس سے صابر فخر الدین وقاضی امتیاز کا خطاب

یادگیر:۔۱۰ ، اگست (فکروخبر/ نامہ نگار ساجد حیات ) :۔ صحافیوں کی تنظیم یو نین ورکنگ آف جر نلسٹ اسو سی اسیشن یادگیر کے صدر کی حیثیت سے نو جوان اردو صحافی سید ساجد حیات کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہو نا ، اردو صحافت کیلئے خوش آئندہ بات ہے، کنڑا اور انگریزی زبان سے وابستہ الیکٹرانک اور پر نٹ میڈیا کے نامہ نگاروں نے یادگیر میں پہلی بار ایک اردو صحافی کو یو نین کا صدر منتخب کر کے اردو صحافت کو بھی اپنے برار کا مقام دیا ہے، ان خیالات کا اظہار غالب ایوارڈ یا فتہ و بزرگ شاعرصابر فخر الدین نے کیا، وہ انجمن تر قی اردو ہندضلع یادگیرکے صدر ڈاکٹر رفیق سوداگر کی جانب سے سوداگر ہال میں منعقدہ جلسہ تہنیت و ادبی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے یہ بات کہی، انہوں نے آ گے کہا کے دیگر صحافیوں کے مقابلے اردو صحافیوں کو حکومت کے علاوہ انکے اداروں سے کم سہولتیں و مشاہر ملتی ہیں، با وجود اسکے اردو صحافی اپنی زبان سے اٹوٹ محبت اور خاص لگا ؤ کی وجہ سے دیگر زبانوں کے صحافیوں کے شانہ باشانہ رہتے ہیں، قاضی امتیاز الدین صدیقی ایڈوکیٹ صدر تعمیر ملت یادگیر نے اس موقع پرکہا کے علم و ادب کی سر زمین یادگیر میں صحافیوں کی تنظیم کے صدرکی حیثیت سے اردو صحافی کامنتخب ہو نا ، ہم اردو والوں کو ایک اعزاز ہے، اس سے یہ بات ظاہر ہو تی ہے کے اردو صحافت بھی کسی سے کم نہیں ہے، اور وہ صحافت کے میدان کے اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہے، انہوں نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہو ئے کہا کے ساجد حیات کو انجمن کی جانب سے تہنیت پیش کیا جا ناایک حوصلہ افزائی کی بات ہے، ا س سے پہلے خطبہ استقبالیہ فضل افضل نے دیا، صدارت ڈاکٹر رفیق سوداگر صدرانجمن نے فر ما ئی،، اس موقع پر یونین ورکنگ جر نلسٹ اسو سی اسیشن کے خازن راجو نیلکری اور اردو اخبار کے ہا کر گنڈراؤ کلکر نی کو بھی انجمن کی جانب تہنیت پیش کی گئی،جان نثار کو ثر چیرمین صباء پی یو کا لج و اسکول کی جانب سے بھی ساجد حیات کو شال پو شی و گلپوشی کی گئی، ناظم جلسہ خادم اظہرنے آ خر شکریہ ادا کیا،اس موقع پر حاجی شمس الزماں نائب صدر ضلع وقف، سلیم گو گی سابق صدر تنظیم المسلمین و بیت المال،عبدالمناف انڈیکر موظف مدرس، فیصل شا ہدی ،پا شاہ میاں شوراپور، متین عینی عہدیداراردو ٹیچر کو نسل شاہ پور، عبدالقدیر جمکھنڈی معلم نائیکل، مکرم درزی ( انو)، جاوید انمول، ثناء اللہ افغان اور دیگر لو گ مو جود تھے، اس کے فوری ایک ادبی اجلاس ( مشاعرے) کا انعقاد عمل میں آ یا، جس کی صدارت ڈاکٹر رفیق سوداگر صدر انجمن نے ہی فر ما ئی، جس میں صابر فخر الدین، آعظم اثر شاہ پوری، فضل افضل ،ڈاکٹر رفیق سوداگر ، شمس الزماں شمس ،تو فیق اسد تما پوری، وحید راز گر مٹکال،خادم اظہر، نو ر دلکش نا لوار، نے اپنا اپنا کلام سنا یا ، 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا