English   /   Kannada   /   Nawayathi

گوابم دھماکہ معاملہ: ملزم کی کھوج میں این آئی اے ٹیم پہنچی کڈبا

share with us

این آئی کے افسران نے ریوینیو ڈیپارٹمنٹ، پولس تھانے ا ور جیا پرکاش کے گھر پر وانٹید پوسٹرس بھی لگائے جس میں مڈگاؤں بم دھماکے کے تمام ملزمین کی تصاویر چسپاں ہے۔افسران کا یہ بھی کہناہے کہ مڈگاؤں خصوصی عدالت نے ملزم کو 29نومبر سے پہلے خود کو حوالے کرنے کی مہلت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملزم جیاپرکاش کے سلسلہ میں اطلاع دینے والوں کو 25ہزار روپئے نقد انعام دینے کا اعلانیہ پوسٹر بھی چسپاں کیا گیا ہے۔ ملحوظ رہے کہ 2009میں پیش آئے مڈگاؤں بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئی تھے۔ اس الزا م میں چھ ملزمین زیرِ حراست ہیں جب کہ بشمول جیاپرکاش 4ملزم ابھی تک فرار ہیں۔ 

جناب آفاق عالم کوپی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض

بیدر۔24؍اکتوبر۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔تازہ کارقلمکار نوجوان ناقد اور کرناٹک اردو اکادمی کے رسالے ’’سہ ماہی اذکار‘‘ اور ’’ماہنامہ ادیب‘‘ کے سب ایڈیٹرجناب آفاق عالم صدیقی کو ان کے تحقیقی مقالے ’’کرناٹک میں اردو ادب اطفال‘‘ پر پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی ہے۔جناب آفاق عالم نے اپنا مقالہ شعبہ اردو کو یمپو یونیورسیٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سید شاہ مدار عقیل کی نگرانی میں مکمل کیا ہے۔ ان کے ممتحن پروفیسر سید سجاد حسین صدر شعبہ اردو، فارسی، عربی مدراس یونیورسیٹی نے انٹرویو کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایسا لگتا ہے آفاق عالم نے پورا مقالہ گھول کر پی لیا ہے، اس طرح کے پراعتماد اور کھرے اسکالر اور اوریجینل مقالے بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔ میں سفارش کروں گا کہ یہ مقالہ یوینورسیٹی اپنی طرف سے شائع کرے۔آفاق عالم زبیدہ ڈگری کالج شیموگہ کرناٹک میں پچھلے دس سالوں سے تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ امید ہے کہ ان کا تحقیقی مقالہ کرناٹک میں اردو ادب اطفال کے مطالعے کے لیے لوگوں کو متوجہ کرے گا اور باالخصوص دکنی ادب میں ادب اطفال کے عناصر کی جستجہ کرنے والوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگا۔صحافی محمد امین نواز بیدراور صبح نوایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ شیموگہ موصوف کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہے۔

Photo Afaq Alam Siddiqi

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا