English   /   Kannada   /   Nawayathi

عاشق دو بچوں کا باپ نکلا: معشوقہ نے کرلی خودکشی

share with us

انا پورنا منتری مال کے شاپرس اسٹاپ سنٹر میں سیلس گرل کی حیثیت سے ملازمت کررہی تھی، اس دوران اسی مال میں ملازمت کررہے کمار نامی شخص کے ساتھ جان پہنچان کے بعد دوستی محبت میں بدل گئی ، جب کہ کمار شادی شدہ ہونے اور دوبچو ں کے ہونے کے باوجود اس بات کو خفیہ میں رکھ کرا س کا ستعمال کررہا تھا اور محبت کا ناٹک رچ رہا تھا۔ کچھ دن قبل جب پتہ چلا کہ اس کا عاشق شادی شدہ اور دوبچوں کا باپ ہے ، تو دورانِ ملازمت کمار سے جھگڑ پڑی اور اس کو اس بات سے ناواقف رکھنے پر خوب برابھلا کہا،جھگڑے کے بعد ناکام محبت سے دل برداشتہ اناپورنا نے زہر لے کر خودکشی کرلی ، نازک حالت میں اس کو قریبی اسپتال لکشمی میٹرنٹی میں داخل کئے جانے کے باوجود علاج بے سود ہونے کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگئی ہے۔ ملیشورم پولس تھانے کے افسران نے جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ عاشق کمار ابھی تک فرار ہے ۔ 

عورت کے ساتھ نازیبا سلوک: رکشہ ڈرائیو ر کو عوام کا گھونسہ 

وٹلا23اکتوبر(فکروخبرنیوز ) ایک دکان کے مالک کے عورت کے ساتھ رکشہ ڈرائیور کی جانب سے نازیبا سلو ک کئے جانے پر ایک گروپ کی جانب سے رکشہ ڈرائیور پر حملہ کرنے کی واردات کل رات پیش آئی ہے۔اطلاع کے مطابق گنیش شیٹی نامی رکشہ ڈرائیور پر منجوناتھ الیکٹرانکس نامی دکان کے مالک نے الزام لگایا ہے کہ کل رات قریب پونے آٹھ بجے وٹلا نجی بس اڈے کے کلاسی پالیہ میں رکشہ ڈرائیور نے انکی بیوی کے ساتھ نازیبا سلوک کیا۔ بتایا جارہا ہے کہ گنیش نشہ کی حالت میں ہاتھ میں چاقو لے کر بیچ راستے میں بیٹھ گیا تھا جس سے راہگیروں کو تکلیف ہورہی تھی اس بات کو دیکھ کر دکان مالک اور اس کے حامیوں نے رکشہ ڈرائیور کو خوب زدو کوب کیا۔اطلاع پاکر پولس نے رکشہ ڈرائیورکو اپنی حراست میں لیاہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا