English   /   Kannada   /   Nawayathi

مخالف قوم کی جانب سے گھر میں گھس کر حملہ کرنے کا الزام

share with us

ان سب کو وینلاک اسپتال میں داخل کیا گیاہے۔ منگلورکے دیہی پولس تھانے حدود میں آنے والے کچھ علاقوں میں پولس فورس کی ٹکڑیاں جگہ جگہ تعینات کی گئی ہیں، واقعہ کے مطابق پرساد نامی شخص کے گھر میں کوئی ہلاک ہوگیا تھا، اس کے آخری دیدار کے لئے متعلقین آجا رہے تھی، پرساد کے گھر کے قریب راستہ ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے ایک رشتہ دار نے گھر سے دور بائیک پارک کرکے چلے گئے،دیدار کے بعد جب واپس لوٹے تو دیکھا کہ گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا ہے تو انہو ں نے یہاں موجود کچھ نوجوان جو مخالف قوم سے تعلق رکھتے تھے اس سلسلہ میں پوچھ تاچھ شروع کردی، اسی معمولی بات کو لے کر یہاں لفظی جھڑپ ہوئی تھی، مگر اس کے کچھ دیر بعد کچھ نوجوانوں کی جانب سے پرساد کے گھر میں گھس کر اہلِ خانہ پر حملہ کئے جانے کی شکایت یہاں کنکاناڈی پولس تھانے میں درج کی گئی ہے۔ اس حملہ کی اطلاع کے بعد منگلور و مضافات میں پولس الرٹ ہوگئی اور فوری زائد فورس کے ذریعہ جگہ جگہ پولس تعینات کردی ہے۔ 

شرالی : ٹاویرا کار بے قابو ہوکر کھائی میں پلٹ گئی 
کرشماتی طور پر تمام 10 سیاح مسافر محفوظ 

بھٹکل22 ؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) منگلور سے ہبلی کی جانب جارہی ٹاویرا کار بھٹکل وینکٹاپور پل کے قریب پہنچتے ہی بے قابو ہوکر قریبی کھائی میں گرنے کی واردات پیش آئی ہے ۔فکروخبر کے مطابق یہ حادثہ آج رات قریب آٹھ بجے پیش آیا، سخت حادثے کے باوجود تمام مسافرجن کا تعلق بنگلور سے ہیں محفوظ ہیں، بھٹکل دیہی پولس تھانے میں اس سلسلہ میں مزید تفصیلات اور زخمیوں کے سلسلہ میں تحقیقات کی گئی تو پولس نے فکروخبر کو بتایا کہ چونکہ کسی کو چوٹ نہیں پہنچی ہے تو معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے۔ فکروخبرکے مطابق حادثے کی نوعیت کی وجہ سے کسی مسافرکے زخمی نہ ہونے کی بات ہضم نہیں ہورہی ۔ لیکن اس حادثہ میں سواروں کومعمولی چوٹیں آئیں ہیں اور تمام مسافر محفوظ ہیں ۔ڈرائیور کے فرار ہونے کی بات بھی بتائی گئی ہے۔ 

 

 

IMG 0013

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا