English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہم دوسروں پر اعتراض کرنے والوں کے بجائے تعاون کرنے والے بنیں : جماعت المسلمین بھٹکل کے سالانہ اجلاس عام میں صدر جماعت کا خطاب

share with us

مقررین نے آپس میں مل جل کر کام کر نے اور ایک دوسرے کا تعاون کر نے پر زور دیتے ہو ئے تما م مسائل کے حل کے لئے آپسی اتحاد کو بنیاد قرار دیا ،اجلاس کی صدارت کر رہے جماعت المسلمین بھٹکل کے صدر جناب ماسٹر شفیع صاحب شہ بندری نے جماعت کے کام میں تعاون کرنے والے احباب کا شکریہ اداکر تے ہو ئے کہا کہ دیگر حضرات بھی ایک دوسرے کا تعاون کر تے ہو ئے جماعتی نظام کو مزید مستحکم بنا نے کی کوشش کریں ،مزید انھوں نے کہا کہ کام کر نے والوں کی قدر کریں ،جو کچھ کام جماعت کی طرف سے کیا جا رہا ہے ، اور لو گوں کو دین سے وابستہ رکھنے کے لئے جماعت کی طرف سے جو کوششیں ہو رہی ہیں ان سے ہم واقف بھی ہو ں، افسوس آج ایک دوسرے کو آگے بڑھانے اور ایک دوسرے کی ہمت باندھنے کے بجائے ہم کام کرنے والوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں ، ان کا تعاون کرنے کے بجائے ان پر ہم اعتراضات کرنے لگتے ہیں جس سے کام کرنے والوں کی ہمتیں پست ہوجاتی ہیں۔ جس طریقہ سے دین کی خدمت کی جارہی ہے اس میں اپنی شرکت کو باعثِ سعادت سمجھیں اور آگے بڑھ کر کام کرنے والوں کو اپنا تعاون پیش کریں۔ انھوں نے چھو ٹی چھو ٹی مثالوں کو بیان کر تے ہو ئے کہا کہ آج کل ہما رے اندر دین کے تعلق سے غفلت اور بے راہ روی بڑھتی جا رہی ہے ،جو قابل افسوس امر ہے ، اس تعلق سے ہمیں اپنا جائزہ لیتے ہو ئے اپنے آپ کو شریعت کا پیکر بنانے کی کوشش کر نی چا ہئے ،امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مو لا نا عبدالعلیم صا حب ندوی نے بھی اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے تما مسائل کے حل کے لئے اس کو بنیا دقرار دیا ،اس کے علاوہ مو لا نا عبدالمتین منیری ،مولا نا مولی کرانی ،جناب اسحاق شہ بندری ،جناب سعید رکن الدین جناب حسن گوائی وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ،واضح رہے کہ پروگرام کا آغاز سہیم برماور کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ،نعت ہدایت اللہ ائیکری نے پیش کی ، استقبالیہ کلمات جان ایس جے ہاشم صا حب نے پیش کئے ،سال بھر کے کار کر دگی کی مکمل رپورٹ جنرل سکریٹری مولا نا طلحہ صاحب رکن الدین نے عوام کے سامنے رکھی۔حساب وکتاب کی پیشی محاسب جماعت کی جانب سے سید عبداللہ کریکال ندوی نے پڑھ کر سنائی ،شکریہ کے کلمات جناب ایس ایم سید عبدالعظیم صاحب نے ادا کئے جب کہ نظامت کے فرائض مولانا محمد حسین جوکا کو ندوی نے انجام دئیے۔نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مو لا نا عبدالعظیم صا حب قا ضیا کی دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہونچی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا