English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوؤں کو بھی چار بچے پیدا کرنے کی ضرورت

share with us

جس کے نتیجہ میں علاقائی و آبادیاتی عدم توازن پیدا ہوا ہے ۔ سوامی گووندا دیو ساحلی شہر اڈپی میں وشواہندو پریشد (وی ایچ پی) کے زیراہتمام تین روزہ دھرم سنسد کے دوسرے دن اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ سوامی نے مندروں کے اس شہر میں مزید کہا کہ حکومت زیادہ سے زیادہ دو بچے پیدا کرنے کی پالیسی پر اصرار کررہی ہے ۔ لیکن جب تک یکساں سیول کوڈ نافذ نہیں کیا جاتا ہندوؤں کو بھی چاہئیے کہ وہ کم سے کم چار بچے پیدا کریں ۔ کیونکہ جہاں کہیں بھی ہندو آبادی کم ہوئی ہے ہندوستان کو وہاں اپنے کئی علاقوں سے محروم ہونا پڑا ہے ۔ گاؤ رکھشا کے نام پر ہونے والی غنڈہ گردی کے بارے میں سوامی نے کہا کہ چند مجرمین محض گاؤ رکھشک کے بھیس میں اپنی دیرینہ شخصی دشمنی پر بدلے لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گاؤ رکھشک پرامن افراد ہیں جنہیں مفاد حاصلہ عناصر کی طرف سے بدنام کیا جارہا ہے ۔ چند مجرمین دراصل گاؤ رکھشکوں کے بھیس میں شخصی دشمنوں کے بدلے لے رہے ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا