English   /   Kannada   /   Nawayathi

شریعت کے احکامات پر عمل پیرا ہونے میں ہی انسان کی کامیابی مضمر : مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی

share with us

قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولا نا خواجہ معین الدین ندوی نے شریعت پرعمل پیرا ہو نے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر مسلمان شریعت پر عمل کر نے کا پکا ارادہ کرے تو دنیا کی کو ئی طاقت اس کو روک نہیں سکتی ،اس کی چھو ٹی سی مثال یہ ہے کہ آج کل ہر جگہ تین طلاق کا مسئلہ چل رہا ہے ،شریعت پر چو طرفہ وار کیا جا رہا ہے ،لیکن ان سب کے بوجود اگر انسان پہلے سے ہی شریعت کے احکام پر عمل کر تے ہو ئے طلاق کو شریعت کے اصول کے مطابق دیتا تو آج یہ نوبت ہر گز نہیں آتی ،اب بھی موقع ہے کہ ہم شریعت کے احکامات سے مکمل واقفیت حاصل کرتے ہو ئے اس پر عمل پیرا ہو جا ئیں ،آج کل لوگ دیکھنے میں بڑے عبادت گذار نظر آتے ہیں ،لیکن ان کی اندرونی زندگی کا حال بہت خراب ہے ،شریعت سے بالکل ناواقف ہیں ،صرف پیسہ حا صل کر نے اور کمانے کو زندگی کا مقصد سمجھ لیا ہے ،حلال روزی حا صل کر نے کے لئے کمانا کو ئی بری چیز نہیں ہے ،لیکن زندگی کا مقصد یہ نہیں ہے کہ ہم صرف اسی کے ہوکر رہ جا ئیں ،ایسانہ ہو کہ جب چاہے نماز پڑھ لی بلکہ ہمیں مکمل شریعت پر عمل کر نے کی کوشش کر نی چاہئے ،اس کے علاوہ مولا نے طلاق کے تعلق سے تفصیلی بات لوگوں کے سامنے رکھتے ہو ئے اس سلسلہ میں شریعت کومد نظر رکھنے کی نصیحت کی ،نائب قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولا نا ایمن قمری ندوی صاحب نے نوجوانوں کی اصلاح وتربیت کے تعلق سے غوروفکر کرنے پر توجہ دلاتے ہو ئے کہا کہ انسان کے مختلف مراحل ہیں ، لہذا ہمیں اسی حساب سے ان کے اصلاح وتربیت کی فکر کر نی چاہئے ،اس کے علاوہ مولوی یاسین ندوی نے بھی اتحاد پر زور دیتے ہو ئے آپس میں مل جل کر رہنے کی طرف توجہ دلائی ،واضح رہے کہ پروگرام کا آغاز مولوی فرقان ندوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ،نعت مولوی عمیر سدی باپا نے پیش کی ،استقبالیہ کلمات جناب ڈاکٹر حنیف شباب نے بیان کئے ،سالانہ رپورٹ سکریٹری کی طرف سے مولوی مدرک حا جی فقیہ نے پڑھ کر سنا ئی جب کہ سالانہ گوشوارے جناب اسماعیل جوباپو نے بیان کئے ،اس کے علاوہ طلحہ سدی باپا نے نئے عہدایدران وغیرہ کی تفصیلات پیش کی ،صدر جناب محتشم محمد جعفر صاحب نے اپنے صدراتی خطاب میں تما م ذمہ داران کو کام کی طرف دھیان رکھنے کی درخواست کرتے ہو ئے کہا کہ ذمہ داران کو لوگوں کی جانب سے مختلف باتوں کا سامنا کر نا پڑتا ہے مگر اس پر کان دھرے بغیر ان کو اپنے کام کی طرف توجہ دینی چاہئے ،شکریہ کے کلمات جناب مولا ناجعفر فقی بھاو ندوی نے ادا کئے ، اس کے علاوہ دوران پروگرام شبینہ مکاتب کے طلباء کا ثقافتی پروگرام ،مکالمے ،تقاریر اور نعت وغیرہ بھی پیش کئے گئے ،جس کی سامعین نے خوب سراہنا کی ،اخیر میں مولا نا خواجہ اکرمی ندوی مدنی کی دعائیہ کلمات پر پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا