English   /   Kannada   /   Nawayathi

کارگدے علاقہ میں سنگین چوری کی واردات

share with us

فکرو خبر سے بات چیت کر تے ہو ئے جناب صلا ح الدین لو نا نے کہا کہ چند دنوں قبل ان کی بیوی کا آنکھ کا آپریشن ہوا تھا جس کی بنا پر وہ اپنے بیٹے کے گھر کارگدے سکینڈ کراس میں مقیم ہیں ،جب کہ وہ اپنے گھر اکیلے رہ رہے ہیں ،روزانہ کے معمول کے مطا بق وہ رات قریب ڈھا ئی بجے تہجد کی نما زکے لئے بیدار ہو ئے تھے کہ اس دوران چھت کا دراوزہ توڑ کر اچانک چار لو گ ان کے پاس آئے اور ان کے سامنے دھاری دھار ہتھیار لہراتے ہو ئے ان کو دھمکی دی ، جب کہ ان میں سے ایک نے تو ان کی گردن پر تلوار رکھ دی،جب صلا ح الدین نے مدد کے لیے آواز لگانے کی کوشش کی تو لٹیروں نے ان کے منھ پر کپڑا باندھ کر ان کی آواز بند کردی ،پھر ا طمینان کے ساتھ گھر میں موجودالماریوں کی توڑ پھوڑ کر تے ہو ئے ان میں موجود تقریبا انیس ہزار آٹھ سو ساٹھ روپئے (19,860)رو پئے ،ٹا رچ بیٹری ،ڈرائی فروٹ کے پاکٹس اور کوسمیٹکس اشیاء کو لے کر فرار ہو گئے ،واردات کی اطلاع جب پولیس کو دی گئی تو کرائم برانچ کے پولیس ا فسران اپنی ٹیم کے ساتھ جا ئے واردات پر پہنچ گئے ، اور تما م چیزوں کا جا ئزہ لینے کے بعد اس معاملہ کی کارروائی کو آگے بڑھاتے ہو ئے کاروار سے خصوصی ڈاگ اسکواڈ عملہ کو طلب کیا ،جس کے بعد اس عملہ کی مدد سے اب تک پولیس نے تین ملزمان کو حراست میں لیا ہے ،جن سے پوچھ تاچھ جاری ہے ،مزید تحقیقات جا ری ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا