English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیشنل لیول کبڈی مقابلوں میں حصہ لینے والے مقامی دو کھلاڑیوں کی بھٹکل تعلقہ کبڈی فیڈریشن نے کی تہنیت

share with us

اس موقع پر بھٹکل تعلقہ کبڈی فیڈریشن کے جنرل سکریٹری شری دھر نائیک نے استقبالیہ کلمات پیش کر تے ہو ئے پچھلے ڈھا ئی سالوں میں نما یاں کامیابی حا صل کر نے والے کبڈی کھلا ڑیوں کی تفصیلات پیش کر تے ہو ئے انہیں مبارکباد پیش کی ، انہوں نے تفصیلات پیش کر تے ہو ئے کہا کہ پچھلے ڈھا ئی سالوں کے اندر تقریبا پانچ افراد نے ملکی سطح کے کھیلوں میں حصہ لی کر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر تے ہو ئے بھٹکل کا نام روشن کیا ہے ،جن میں سر فہرست سرپن کٹے اسپورٹس کلب سے تعلق رکھنے والے ہریش نائیک ہیں ، جنھوں نے پروکبڈی میں ریاستی ٹیم بنگلورو بلس کی جانب سے کھیلتے ہو ئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ،جب کہ دوسرے نمبر پر رویل اسپورٹس سینٹر سے تعلق رکھنے والے محمد صیام ابن محمد عزیزرکن الدین ہیں ،جنھوں نے جھار کنڈ میں منعقدہ انڈر 16 نیشنل لیول کبڈی ٹورنامنٹ میں کرناٹکا ٹیم سے کھیلتے ہو ئے اپنی بہترین کا رکردگی کا مظاہرہ کر تے ہو ئے اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل تک لے جانے میں کامیاب رہے ، ان دو نوجوان کھلا ڑیوں کی بہترین کارکردگی اور کامیابی پر بھٹکل تعلقہ کبڈی فیڈریشن کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کر تے ہو ئے ان کی شال پوشی کی گئی ،اس موقع پر بھٹکل تعلقہ کبڈی فیڈریشن کے صدر جناب مٹا صادق نے ان نوجوان کھلا ڑیوں کی نما یاں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہو ئے خوشی کا اظہار کیا ، اور کہا کہ انھوں نے اپنی بہترین کارکردگی سے پورے تعلقہ کا نام روشن کیا ہے ، اس میدان میں مزید آگے بڑھنے کی اپیل کر تے ہو ئے ان کے حق میں تمنا ؤں کا اظہار کیا ،اس موقع پر تعلقہ کبڈی فیڈریشن کے معاون سکریٹری عبد الرؤف نائیطے،بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے اسپورٹس سکریٹری میڈیکل عبدالسمیع،کدرے بیرپّا ٹیم کے ستیش نائیک ،وینکٹیش نائیک لائن ٹیم کے جواد جوکاکواور سرپن کٹّہ ٹیم کے واسو نائیک وغیرہ موجود تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا