English   /   Kannada   /   Nawayathi

فیس بک پر بنی دوستی رشتہ میں تبدیل نہ ہوسکی ،نوجوان کی خودکشی

share with us

کہا جا رہا ہے کہ اس کی جیب سے چار صفحات پر مشتمل ایک خودکش نوٹ بھی بر آمد ہو اجس میں اس نے اپنا دکھڑا سنایا ہے ،اس نے لکھا ہے کہ ملازمت کے دوران ایک دن اس کی فیس بک پر میسورانجینئرنگ کالج کی طالبہ کے ساتھ دوستی ہوئی ،فون پر بات چیت کے بعد آہستہ آہستہ ان کی یہ دوستی پیار میں تبدیل ہو گئی ،لیکن دونوں کو اس بات کا احساس ہونے لگا کہ یہ اپنی دوستی کو رشتہ میں تبدیل نہیں کر پائیں گے ،اس لئے دونوں نے اس تعلق کو یہی ختم کرنے کا ارادہ کیا ،لیکن دونوں کے مابین بات چیت ہوتی رہی ،لیکن یہ بات اسے آئے دن پریشان کررہی تھی اوراس نے مایوس ہوکر مکان کے قریب ہی ایک کاجو کے درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی ،جبکہ پولس کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان ذہنی تناؤکا شکار تھا اور اس سے قبل بھی دود مرتبہ اس نے زہر کی شیشی پی کر اقدامِ خودکشی کرلی تھی ،پولس کے مطابق مستقبل میں کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے لڑکی نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا