English   /   Kannada   /   Nawayathi

ضلع جنوبی کنیرا میں پیش آئے تین بھیانک سڑک حادثات ،ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک

share with us

مہلوک ڈرائیور کی شنا خت راکیش نائیک کے طور پر کر لی گئی ہے ،جو نیرل کٹے کو آپریٹیوبینک میں ملازمت کر تا تھا ،اور پیسے ڈیوپزٹ کر نے کے لئے بی سی روڈ پر ،موجود SDCC بینک جا رہا تھا ۔ بتا یا جا رہاہے کہ راکیش اپنی کار پر سوار ہو کر تیزی کے ساتھ جا رہا تھا کہ اس دوران کار بے قا بو ہو کر سامنے سے آرہی ایک بولیرو کار سے جا ٹکرا ئی ،مگر تیز رفتاری کی وجہ سے کار یکے بعد دیگرے دو کار اور ایک آٹو رکشہ سے جا ٹکراتے ہو ئے اخیر میں سڑک کنارے مو جود بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرا ئی ،جس کی بنا پر کا ر ڈرائیور راکیش موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، ضلع انچارج منسٹر رمناتھ رائی نے لوگوں کی بھیڑ دیکھ کر اپنی کار رکوائی اور تفصیلات معلوم کرنے پر حادثہ کے تعلق سے اپنے دکھ کا اظہار کیا ۔ 

 

اومنی کار اور بس کے مابین پیش آئے تصادم میں ایک شخص ہلاک 

کڈپا۔18؍ نومبر۔2017(فکرو خبر نیوز) نجی بس اور اومنی کار کے مابین پیش آئے بھیانک سڑک حا دثہ میں ایک شخص کے ہلاک ہو نے کی اطلاع چلمپا ڈی میں سبرامنیا دھر مستالہ ہا ئی وے پر پیش آئی ہے جبکہ کار میں موجود بقیہ چار کی حالت تشویشناک بتا ئی جا رہی ہے ،بتا یا گیا ہے کہ ککّے شری نامی بس بنگلورو سے دھرمستالہ کی طرف جا رہی تھی کہ اس دوران اڈپی سے دھرمستالہ کی طرف جا رہی اومنی کار سے جا ٹکرا ئی ،جس کے نتیجہ میں کار میں مو جود ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی ،جب کہ بقیہ چار لوگوں کی کو سخت چوٹیں آئی ہیں ،جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ،حادثہ کی بنا پر بس اومنی کار سے جاٹکرانے کے بعد سڑک کنارے مو جود جھا ڑیوں اور درخت سے جا ٹکرا ئی ،جس کی وجہ سے بس کے اگلے حصہ کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔

 

سڑک پارکرنے کے دوران کار خاتون سے ٹکراگئی، خاتون ہلاک 

منگلورو۔18؍ نومبر۔2017(فکرو خبر نیوز) سڑک پار کر نے کے دوران تیز رفتار ماروتی کار کے عورت سے ٹکرا نے کے نتیجہ میں راہ گیر عورت کے ہلاک ہو نے کی خبر مو صول ہو ئی ہے ،یہ حا دثہ آج صبح الال کے قریب کمپا لا بائی پاس روڈ پر پیش آیا ہے ،حا دثہ میں ہلاک ہو نے والی خا تون کی شنا خت ودیا نگر کی مقیم سدھیر کی بیوی نشا (31) کے طور پر کر لی گئی ہے ،بتا یا گیا ہے کہ نشا منگلورومیں ہارڈ ویر کی ایک کمپنی میں ملازمت کر تی ہے ،اور وہ اپنی ملازمت پر جانے کے خا طر بس پکڑ نے کے لئے سڑک پار کر رہی تھی کہ اس دوران تیز رفتار ماروتی کار اس سے ٹکراگئی ۔ جس کی وجہ سے موقعۂ واردات پر ہی اس کی موت واقع ہوئی۔الال پولیس نے جا ئے حا دثہ پر پہنچ کر معائنہ کر نے کے بعد معاملہ درج کر لیا ہے ۔


Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا