English   /   Kannada   /   Nawayathi

نجی ڈاکٹروں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

share with us

عوام کی شکایات ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے علاج کے لئے خاطر خواہ سہولیات نہیں ہیں او ر مجبوری طور پر نجی ڈاکٹروں کے اسپتالوں اور کلنکوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ حکومت سرکاری اسپتالوں میں علاج ومعاملہ کی تمام تر سہولیات مہیا کرائے تو پھر عوام کی ایک بڑی تعداد نجی اسپتالوں کے بجائے سرکاری اسپتالوں کو ہی ترجیح دیں گی۔ دوسری جانب ہڑتال کی وجہ سے اموات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ پتو ر سے ملی اطلاعات کے مطابق آج گردے کی مرض میں مبتلا ایک طالبہ کو نجی ڈاکٹروں کی جانب سے علاج کا انکار کرنے کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھونا پڑا ۔ ذرائع کے مطابق پتور ویدیا کالج کی طالبہ پوجا کو آج صبح گردے کا شدید شروع ہوا جس سے اہلِ خانہ پریشان ہوگئے۔ اسپتال لے جانے پر معلوم ہوا کہ ہڑتال کی وجہ سے علاج ومعالجہ نہ ہونے کی بات کہنے پر اسے اسے منگلور منتقل کا مشورہ دیا گیا اور منگلور منتقلی کے دوران ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا