English   /   Kannada   /   Nawayathi

عزم وحوصلہ سے لبریز گونگا بذریعہ بائک پورے ہندوستان کے دورے پر

share with us

اس نے کیرلاکے تریشور سے سے اپنے سفر کا آغازکیا ،اور منگلور ،اڈپی سے ہوتے ہوئے آج بھٹکل پہونچا ،تعلقہ میں مقیم اپنے گونگے دوستوں سے ملاقات کی ،اس موقع پر بھٹکل میں بڑے جوش و خروش سے اس کا استقبا ل کیا گیا ،اور اس کے عزم اور حوصلہ کی داد دیتے ہوئے اس کی ہمت افزائی کرتے ہوئے رویل اسپورٹس سینٹر کلب میں ایک مومینٹو پیش کیا گیا،اس موقع پر ترجمان نے کہا کہ اس نوجوان نے کچھ عرصہ قبل 61دنوں میں 16000کلو میٹر کا سفر اپنی بائیک کے ذریعہ طے کیا تھا ،اور اب اس مرتبہ اس کا ارادہ پورے ہندوستان کے دورہ کا ہے ،اس سفر کا مقصد لوگوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ معذور افراد کسی پر بوجھ نہیں ہیں اور وہ بھی دنیا میں اپنے کارناموں سے اپنا لوہا منوا سکتے ہیں ،اس کے بعد آج شام وہ یہاں سے اپنی مقصد کے حصول کے لئے اپنی منزل کی جانب نکل پڑا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا