English   /   Kannada   /   Nawayathi

ووٹرلسٹ اپڈیٹ کرنے کے سلسلہ میں این آر آئیس کا ضرور خیال رکھا جائے

share with us

ہوسکتا ہے کہ وہ انتخابات سے دو چار روز قبل بھٹکل پہنچ جائیں اور اپنے حقِ رائے دہی کااستعمال کریں ۔اسسٹنٹ کمشنر ایم این منجوناتھ نے تنظیم کے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اپنے دائرہ کاراور اختیار کے مطابق علاقے کے عوام کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار اداکریں گے ،اورساتھ ہی ان مسائل کی طرف حکام کی توجہ مبذول کراتے ہوئے ان مسائل کے حل کرنے کی یقین دہانی کی ،اس موقع پراخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے تنظیم صدر جناب مزمل قاضیا نے میٹینگ سے متعلق تفصیلات پیش کی اور اٹھارہ سال مکمل ہونے وولے نوجوان جنہوں نے اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل نہیں کیا ان سے اپیل کی وہ ووٹرلسٹ میں اپنا نام درج کراتے ہوئے اپنے قیمتی ووٹ کو ضائع ہونے سے بچائیں ،انہوں نے بیرونِ ملک میں مقیم( این آر ائی) کے لئے ووٹرلسٹ میں نام اندراج کرانے کا طریقہ کار بتاتے ہوئے کہا کہ وہ فارم کے ساتھ اپنا پاسپورٹ نمبر بھی دیں اور جو لوگ بیرون میں مقیم ہیں،وہ آن لائن ووٹرلسٹ میں اپنا نام رجسٹرد کرائیں اور اس کے بعدضروری دستاویزات پوسٹ کے ذریعہ روانہ کریں ،اگلی کارروائی یہاں انجام دینے کے بعد ان کا نام لسٹ میں داخل کر دیا جائے گا ،مزید کہا کہ انہوں انڈر گراؤنڈ ڈرینیج سسٹم منڈلی منتقل کرنے کے منصوبہ پر جلد ہی عمل شروع کرنے کے سلسلہ میں بھی ان کی توجہ مبذول کرائی تاکہ ایک طویل عرصہ سے جو عوام پانی کے لئے پریشان ہیں ان کا مسئلہ حل ہو جائے ،اور عوام راحت کی سانس لیں ،اگر اس سلسلہ میں پیش رفت نہیں کی گئی تو پھر عوامی طورپر اس کے خلاف احتجاج کرنے کی بھی بات کہی ،اس موقع پربلدیہ نائب صد ر جناب اشفاق کے ایم ،تنظیم جنرل سکریٹری جناب الطاف کھروری ،جناب میراں صاحب ،جناب ایس ایم پرویز ،جناب ڈی ایف صدیق وغیرہ موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا