English   /   Kannada   /   Nawayathi

خون عطیہ کیمپ سے انسانیت کی ایک بڑی ضرورت پوری کرنے کی کوشش : مولانا نعمت اللہ ندوی

share with us

افتتاح کے موقع پر مو لا نے تمام منتظمین اور شاہین اسپورٹس سینٹر کے ذمہ داران کو انسانیت کی خدمت کے خا طر اس کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ خون انسانی جسم کی ایک اہم ضرورت ہے ،انسانی جسم میں اگر خون کی کمی ہو جائے تو وہ بیمار ہو جا تا ہے ،اس لئے اکثر اوقات مریضوں کے لئے خون کی ضرورت پڑ تی ہے مگر کبھی وقت پر خون دستیاب نہ ہو نے کی وجہ سے مریض کی بیماری بڑھ جا تی ہے ، اور وہ مزید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ تا ہے ، اس طرح شاہین اسپورٹس سینٹر انسانیت کی ایک بڑی ضرورت پوری کرنے کی طرف پیش رفت کررہا ہے جس پر وہ خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر مو لا نا موصوف کی خدمات پر شاہین اسپورٹس سینٹر بھٹکل کی جانب سے ان کی شال پوشی کی گئی اور ان کو ایک مو منٹو بھی پیش کیا گیا ،واضح رہے کہ اس کیمپ کا آغاز صبح 9 بجے کیا گیا ،جو عصر کی اذان تک جا ری رہا ،اس موقع پر شاہین اسپورٹس سینٹر کے صدر محمد صادق مٹا ،سکریٹری محمد مبشر ہلارے،کیمپ کے کنونیر امشاد مختصر نائب صدر جناب حسن شبر ،شاہین ٹیم کے جنرل سکریٹری سمیع اللہ اٹل،بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز ادیاور، تنظیم سکریٹری الطاف کھروری ،سماجی کارکن قاسمجی نذیر ،اڈپی بلڈ ڈونیشن کے ذمہ داران ،ریڈ کراس سوسائٹی منگلورو سے آئے ہو ئے ڈاکٹر پویش اور ان کی ٹیم سمیت شاہین اسپورٹس سینٹر بھٹکل کے مقامی ممبران وغیرہ مو جود تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا