English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاسرگوڈ : مزدورکے قتل کا معمہ حل ، بیلگاوی سے دونوں ملزم بھائی گرفتار

share with us

اس معاملہ کی خبر ملتے ہی پولس نے جائے حادثہ پر پہونچ کر لاش کا معائنہ کیا تو اس کی جیب سے نکلے ایک بٹوہ کی وجہ سے پہلی جانکاری یہ حاصل ہوئی کہ یہ شخص ایک مزدور ہے ،اسی جانکاری کی بناء پر پولس نے اپنی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے اس علاقہ میں کام کر رہے تمام مزدوروں سے پوچھ گچھ جاری رکھی ،اور ایک کرکے سراغ جٹانے لگی ،آخر کار پولس اس کے اصل قاتلوں تک پہنچنے میں کامیاب رہی ،پولس کا کہنا ہے کہ دونوں اس قتل کو انجام دینے کے بعد بیلگاوی ضلع میں اپنے مکان میں رہ رہے تھے ،پولس نے ایک ٹیم تشکیل دیتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا ،جب ان سے سختی سے تفتیش کی گئی تو دونوں بھائیوں نے اپنے جرم کا عتراف کر لیا ،پولس کا کہناہے یہ قتل ایک شراب کی رقم کی ادئیگی کو لے کر پیش آیا ،تینوں رقم کی ادائیگی کے لئے جھگڑ رہے تھے اورشراب کے نشہ میں ہونے کی وجہ سے ان کا جھگڑا بڑھنے لگا اور بات ہاتھا پائی تک پہونچ گئی جس کے بعد دونوں نے پتھروں سے مار کر اس کوہلاک کر دیا اور گرفتاری کے ڈر سے اس کی لاش کو ایک غیر رہائشی مکان میں چھپاکر وہاں سے فرار ہو گئے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا