English   /   Kannada   /   Nawayathi

شوہر کے قتل پر غموں سے نڈھال بیوی نے کی خود کشی

share with us

اسی غم میں گھٹ گھٹ کر وہ زندگی گذارہی تھی آخر کار زندگی سے ہار مانتے ہو ئے پھانسی کے پھندے لٹک کر کر خودکشی کر لی ، اس کی لاش کے ساتھ پا ئے گئے ڈیتھ نوٹ میں اس نے اپنی موت کا ذمہ دار پر میلا وائنس نا می دکان والوں کو ٹہرایا ہے ،اور مزید اپنی دکھ بھری داستاں لکھتے ہو ئے کہا کہ میرے شوہر کا قتل ہو نے پر اس سلسلہ میں پولیس کے پاس شکایت درج کی گئی تھی کہ مجرموں کے خلاف کارروائی کر تے ہو ئے مجھے انصاف دلا یا جا ئے ،مگر اس سلسلہ میں کو ئی کارروائی نہ کی گئی ،جب کہ میرے شوہر کے قتل میں شریک لوگ میرے سامنے آزادی کے ساتھ بغیر کسی خوف و پریشانی کے گھوم رہے ہیں ، اور مزید بڑے بڑے سیاسی لو گوں کا سہا را لیتے ہو ئے اپنے دامن کو اس سے صاف کر نے کی کوشش کر رہے ہیں ،ان کے خلاف اب تک کسی طرح کی کارروائی نہیں کی گئی ہے ،ان سب باتوں نے میرا جینا دھوبھر کر دیا تاتھا ، اور یہ سب چیزیں مجھ سے دیکھی نہیں جا رہی تھی انہی وجوہات کی بنا پر میں نے زندگی کا فیصلہ کر تے ہو ئے خود کشی کا راستہ اختیار کیا تھا ،واضح رہے کہ شانتا کے شوہر منجو ناتھ نائیک سرسی کے کے ایس آر ٹی سی ڈیپو میں ڈرائیور کے طور پر ملازمت کر تے ہو ئے اپنی زندگی بسر کر رہا تھا ،اس دوران اولاد نہ ہونے کی وجہ سے پر میلا ذہنی دباؤ کا شکار تھی مگر شوہر کے قتل کے بعد اس کے غم میں اور اضا فہ ہوا ،اور اس کا جینا دوبھر ہو گیا ، جس کے لئے اس نے پریس ریلیز کے ذریعہ واقعہ کی وضا حت کر تے ہو ئے انصاف کا مطالبہ بھی کیا تھا ،اور بصورت دیگر خود کشی کر نے بات بھی کہی تھی ،مگر اس معاملہ میں کسی طرح کی کارروائی نہ ہو تے دیکھ کر خود کشی کے ذریعہ سے اس نے اپنی زندگی ہی کا خا تمہ کر ڈالا ،شانتا کے شوہر کے معاملہ میں اب تک کسی طرح کی بات منظر عام نہیں آئی ہے ،ڈی وائی ایس پی اور سی پی آئی نے جا ئے حا دثہ پر پہنچ کر تمام چیزوں کا معائنہ کر تے ہو ئے دیتھ نوٹ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے ،مزید تحقیقات جا ری ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا