English   /   Kannada   /   Nawayathi

اتحاد قائم کرتے ہوئے غیرمسلموں کی غلط فہمیاں دور کی جائیں : جناب یوسف کنی

share with us

انہوں نے کہا کہ ٓج دہشت گردی کو مسلمانوں کے ساتھ جوڑ کربے قصور مسلمانوں کو جیلوں میں بند کیا جاتاہے ،اور کئی سال قیدو بند کی صعوبتوں کو برداشت کرنے کے بعد انہیں رہا کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کا دہشت گردی سے دور دور کو ئی رشتہ نہیں ہے پھر بھی اسے مسلمانوں کے ساتھ ہی جوڑکر پیش کیا جاتا ہے ،اور اس کے ساتھ گؤ کشی کا بہانہ بنا کر مسلمانوں کا قتل کیا جا تاہے ہمیں اس سلسلہ میں ضروری اقدام کی کوششیں کر نی چاہئے ،موصوف نے مزید کہا کہ جو بھی مسلم تنظیمیں اور جماعتیں میدان میں کام کر رہی ہیں ،ہمیں انہیں اور ان کے کام کو سمجھنے کی ضرورت ہے ، اس میں میدان میں جو بھی ہیں وہ محض اسلام کے تحفظ کے لئے قائم کی گئی ہیں ہمیں مل جل کر اتحاد کا ثبوت دینا ہو گا اور یہ آج کی اشد ضرورت ہے،انہوں نے انتشار سے دور رہنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں مسلمانوں کے مابین تفرقہ اور انتشار کی کیفیت پیدا کرنے کی کوششوں میں ہیں لیکن ہمیں اس سے اوپر اٹھ کر تمام مسلمانوں کی جان و مال عزت آبرو کی تحفظ کی کوششیں کرنی ہو گی اس کے ساتھ انہوں نے غیر مسلموں کے ساتھ اچھے روابط قائم کرنے اور مسلمانوں کو لے کر ان میں جو غلط فہمیاں ہیں اس کے ازالہ کرنے کی طرف بھی توجہ دینے کی بات کہی ۔ اس موقع پر مقامی جماعت اسلامی ہند کے ذمہ دار جناب طلحہ سدی باپا ، مولانا محمد یاسر برماور ندوی ودیگر حضرات موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا