English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل موسی نگرمیں پیش آئی چوری کی واردات ساٹھ ہزار نقدی سمیت دو سونے کی گنی لے کر چور فرار

share with us

اسی طرح کی ایک اور واردات بھٹکل مو سی نگر کے خدیجہ مسجد کے قریب میں واقع سمرہ ولّا نا می مکان میں پیش آئی ہے ،جہاں چو روں نے گھر میں کسی غیر مو جود گی کا فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے گھر میں مو جود اشیاء پر ہا تھ صاف کر تے ہو ئے 60؍ ہزار رو پئے نقد اور دو سو نے کی گنی لے کر فرار ہو گئے ہیں ،گھر ما لکان کی شنا خت شہ بندری عوف اور شہ بندری سمیر کے طور پر کر لی گئی ہے ،جن کے گھر چو ری کی یہ واردات پیش آئی ہے ، بتا یا گیا ہے کہ اہل خا نہ میں سے کو ئی بیمار رہنے کی وجہ سے اہل خا نہ اس کے علاج کے لئے شہر سے با ہر چلے گئے تھے ،جس کی وجہ سے پانچ دنوں تک گھر پر ٹا لا لگا ہوا تھا ،اس درمیان چو روں نے اپنا کام تمام کر دیا تھا ، پانچ دنوں کے بعد گھر والے جب پہنچے تو تا لا لٹکا ہوا تھاجب کہ سامنے کے دو نوں دروا زے توڑ دئے گئے تھے ،اندر جا کردیکھا تو گھر کا پو را سازوسامان اور کپڑے وغیرہ بکھرے پڑے تھے ،پھر الما ریوں اور لوکرس کا جا ئزہ لیا گیا تو 60 ؍ ہزار نقدی رو پئے اور دو سو نے کی گنیاں غا ئب تھیں ،پو لیس نے جا ئے وقع پر پہنچ کر تے ہو ئے جلد چو روں کی گرفتاری کی امید لا ئی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا