English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلم خلیج شراوتی کونسل کا شاندار تعلیمی ایوارڈ پروگرا م کا انعقاد

share with us

انہوں نے اپنے خطاب میں تعلیمی میدان میں مسلمانوں کے تناسب کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اکثر مسلم طلباء ڈراب آؤٹ ہوجاتے ہیں جس سے ایک بڑا طبقہ اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کررہاہے جس کا سب سے بڑا علاج یہ ہے کہ ہم تعلیم پر پوری توجہ مرکوز کریں ۔ مولانا نے مزید کہا کہ بچے قیمتی کوہِ نور ہیرے کے مانند ہیں جو ٹوٹنے کے بعد بے قیمت بن جاتا ہے بالکل اسی طرح بچوں کے جذبات اور تعلیمی میدان میں ان کی ہمت افزائی نہ کرنے کی وجہ سے وہ ٹوٹ جاتے ہیں اور تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے خواب چکنا چور ہوجاتے ہیں۔ مولانا نے بچوں کے تعلیمی میدان کا انتخاب ان کی ذہانت اور قابلیت کو دیکھتے ہوئے کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے سرپرستوں سے اپیل کی کہ بچوں کے لیے کسی بھی طرح کے ایسے الفاظ کا استعمال نہ کریں جس سے ان کی جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہو۔ اس موقع پر شراوتی کونسل کے صدر خواجہ ابکار نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قوم کے نونہالوں کو مزید تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کی نصیحت کی۔جلسہ میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو ایوراڈ سے نوازا گیا۔ ملحوظ رہے کہ جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت شریف پیش کی گئی ۔ کونسل کی رپورٹ جناب مظفر صاحب نے پیش کی اور نظامت کے فرائض مولانا سراج ندوی اور جناب شمعون نے بحسنِ خوبی انجام دئیے۔ اسٹیج پر رابطہ سوسائٹی بھٹکل کے جنرل سکریٹری جناب یونس قاضیا ودیگر مہمانان موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا